التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

باب: پردہ و عفت

پردہ، غیر محرم پر نظر، بدنظری اور عورتوں سے متعلق احکام۔

گروپ: معاشرت

11 روایات

  1. روایت: ’’حضور ﷺ کا ارشاد ہے: جو عورت اس لئے بنے سنورے کہ اسے کوئی غیر محرم محبت کی نظر سے دیکھے، اللہ رب العزت فیصلہ کرلیتے ہیں کہ میں قیامت کے دن اس کی طرف محبت کی نظر سے نہیں دیکھوں گا، اور جو مرد اس لئے بنے سنورے کہ اسے کوئی غیر محرم عورت محبت کی نظر سے دیکھے، اسے بھی اللہ تعالی قیامت کے دن محبت کی نظر سے نہیں دیکھےگا‘‘۔

  2. روایت: ’’ آپ ﷺ کا ارشاد ہے: ’’من مس كف امرأة ليس منها بسبيل، وضع في كفه جمرة يوم القيامة، حتى يفصل بين الخلائق‘‘. جس نے کسی ایسی عورت کے ہاتھ کو چھوا جسے چھونے کی کوئی سبیل نہ ہو، تو روزِ قیامت اس کی ہتھیلی پر انگارہ رکھا جائےگا، یہاں تک کہ مخلوق کے مابین فیصلہ ہوجائے‘‘۔