روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے مرداس معلم سے فرمایا: تم تین دفعہ سے زیادہ مارنے سے بچو، کیونکہ اگر تم نے تین دفعہ سے زیادہ مارا تو اللہ تعالی تم سے اس کا بدلہ لیں گے‘‘۔
باب: علماء و اساتذہ
علماء، اساتذہ و معلمین کی فضیلت، عالم کی مجلس اور ان کا ادب۔
گروپ: علم
26 روایات
روایت: ’’رسول اللہ ﷺ کا مؤدب کو تین دفعہ سے زیادہ مارنے سے منع فرمانا‘‘۔
روایت: ’’رسول اللہ ﷺ کا مرداس معلم کو فرمانا: تم بچوں کو لکڑی مارنے سے بچو، اور چپاتی کھانے سے بچو، اور کتاب اللہ پر شرط لگانے سے بچو‘‘۔
روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’الآباء ثلاثة: أب ولدك، وأب علمك، وأب رباك‘‘.باپ تین ہیں: (ایک) وہ باپ ہے جس سے تمہاری ولادت ہوئی، (دوسرا) باپ وہ ہے جس نے تمہیں علم سکھایا، (تیسرا) باپ وہ ہے جس نے تمہاری تربیت کی ہے‘‘، اور بعض مقامات پر یہ بھی ہے: ’’وأب زوجك‘‘. اور وہ باپ جس نے اپنی بیٹی تمہیں نکاح میں دی‘‘۔
روایت: ’’نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’إنما المعلم [أب لكم]، مثل الوالد لولده‘‘. معلم تمہارا باپ ہی ہے، جیسے: والد اپنے بیٹے کےلئے‘‘۔
روایت: ’’نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’خير الآباء من علمك‘‘. تمہارا بہترین والد وہ ہے جس نے تمہیں علم سکھایا‘‘۔
روایت: ’’نبی ﷺ نے فرمایا: جب کوئی آدمی کسی عالم کو سہارا دیتا ہے تو اللہ رب العزت ہر قدم کے بدلہ میں ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب عطا فرماتے ہیں، اور اگر کوئی آدمی محبت وعقیدت کی وجہ سے کسی عالم کے ماتھے یا سر پر بوسہ دیتا ہے تو اللہ رب العزت ہر بال کے بدلہ میں اس کو نیکی عطا فرماتے ہیں‘‘۔
روایت: ’’نوم العالم عبادة ‘‘. عالم کاسونا بھی عبادت ہے۔
عالم کے کھانے کی برکت
روایت:’’نبی ﷺ کا ارشاد ہے: ’’إياكم وجيران الأغنياء، وعلماء الأمراء، وقراء الأسواق‘‘. تم مالداروں کے پڑوسیوں، امراء کے علماء، اور بازاروں کے قاریوں سے بچو‘‘۔