روایت:’’رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے: ’’من ترك سنتي لم ينل شفاعتي‘‘. جس نے میری سنت ترک کی وہ میری شفاعت نہیں پائے گا‘‘۔
باب: اتباعِ سنت و اعمالِ صالحہ
سنت کی پیروی، نیکی میں جلدی اور وقت کی قدر سے متعلق اقوال۔
گروپ: اخلاق و آداب
14 روایات
روایت: ’’جو شخص ادب میں سستی کرے گا تو اسے سنت سے محرومی کی سزا دی جائے گی، اور جو شخص سنت میں سستی کرے گا تو اسے فرائض سے محرومی کی سزا دی جائے گی، اور جو شخص فرائض میں سستی کرے گا تو اسے معرفت سے محرومی کی سزا دی جائے گی‘‘۔
روایت: ایک صحابی r کا نبی ﷺ کی اتباع میں مانگ نکالنے کی چاہت کرنا، بال گھنگھریالے ہونے کی وجہ سے مانگ نہ نکلنا، پھر صحابی r کا مانگ نکالنے کےلئے اپنے سر کے درمیان گرم سلاخ کا پھیرنا۔
روایت: ’’الواجب يفضل المندوب بسبعين درجة‘‘. واجب مندوب (یعنی نفل) سے ستر درجہ افضل ہے۔
روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’من رفع قرطاسا من الأرض فيه: بسم الله الرحمن الرحيم، إجلالا لله عز وجل أن يداس، كتب عند الله من الصديقين، وخفف عن والديه العذاب، وإن كانا مشركين‘‘. جس شخص نے زمین سے ایسا کاغذ اٹھایاجس میں بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھی ہوئی ہو، اللہ تعالی کے نام کی تعظیم کی وجہ سے کہ وہ روندا جائے گا،تو اللہ تعالی کے نزدیک اسے صدیقین میں لکھا جائے گا، اور اس شخص کے والدین سے عذاب کو ہلکا کردیا جائے گا، اگر چہ وہ مشرک ہوں‘‘۔
روایت: ’’آپ ﷺ کا ارشاد ہے: جو دن آپ گناہوں کے بغیر گزاریں ایسے ہی ہے جیسے وہ دن میری صحبت میں گزارا ہو‘‘۔
روایت: ’’خير البر عاجله‘‘ .بہترین نیکی، جلد کی جانے والی ہے۔
روایت: ’’من استوى يوماه فهو مغبون‘‘. جس شخص کے دونوں دن (اعمال کے اعتبار سے) برابر ہوں وہ شخص خسارے میں ہے ۔
سنت کی حفاظت پر چار انعام
روایت:’’آپ ﷺ کا ارشاد ہے: ’’خمسة أضمن لهم الجنة: المرأة الصالحة المطيعة لزوجها، والولد المطيع لأبويه، والمتوفى في طريق مكة، وصاحب الخلق الحسن، ومن أذن في مسجد من المساجد إيمانا واحتسابا ‘‘. میں پانچ افراد کےلئے جنت کا ضامن ہوں: نیک عورت جو خاوند کی تابعدار ہو، اپنے والدین کا مطیع بیٹا، مکہ کے راستہ میں فوت ہونے والا، اچھے اخلاق والا ،اور جو شخص ایمان واحتساب کے ساتھ مساجد میں اذان دے‘‘۔