۷ - جزء نصف شعبان روزے کی فضیلت
خاص نصف شعبان کے روزے کی فضیلت پر مشتمل مشہور روایت کو اگرچہ قطعی طور پر موضوع نہ کہا جاسکے لیکن بطریق ظن غالب اس کو موضوع کہا جاسکتا ہے،اور اگر اس کو ضعیف ہی قراردیا جائے تو بھی یہ حدیث شدید ضعیف ہونے کی وجہ سے ناقابلِ عمل ہے۔
تحقیق کی تفصیل
’’سوال: مندرجہ ذیل مسئلہ میں علماء تحقیق کی کیا رائے ہے؟
شعبان کی ۱۵ تاریخ یعنی شب برأت کو روزہ رکھنا ہم مستحب سمجھتے ہیں اور امت کا ایک بڑا طبقہ اس پر عمل کرتا چلا آرہا ہے، مگر ایک غیر مقلد عالم اس روزہ کو بدعت اور معصیت قرار دیتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ شعبان کی ۱۴،۱۳ تاریخوں کے ساتھ ۱۵ تاریخ کو ملا کر تین روزے ایام بیض کے بنالئے جائیں تو درست ہے، ورنہ صرف ۱۵ تاریخ کا ایک روزہ ممنوع اور بدعت ہوگا۔
’’مشکوۃ شریف‘‘ (۱۱۵) پر حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ان الفاظ کے ساتھ جو روایت آئی ہے: ×إذا كانت ليلة النصف من شعبان فقوموا ليلها وصوموا نهارها، الحديث÷. [جب نصف شعبان ہوجائے تو اس کی رات میں نماز پڑھو اور دن میں روزہ رکھو، الحدیث] اور صاحبِ مشکوۃ نے اس روایت کو ابن ماجہ رحمہ اللہ سے لیا ہے اس روایت کو غیر مقلد عالم موضوع بتاتے ہیں، اور دلیل میں ’’ترمذی‘‘ کے شارح مولانا عبد الرحمن مبارک پوری رحمہ اللہ (جو خود بھی غیر مقلد تھے) کی تصنیف ’’تحفۃ الاحوذی‘‘کی (۵۳/۲)پر آئی ہوئی یہ عبارت پیش کرتے ہیں:
×وفي سنده أبوبكر بن عبد الله بن محمد بن أبي سَبْرَة القرشي العامري المدني، وقيل: اسمه عبد الله، وقيل: محمد، وقد ينسب إلى جده، رموه بالوضع إلخ÷.
[اور اس کی سند میں ابوبکر بن عبداللہ بن محمد بن ابو سَبْرَہ قرشی عامری مدنی ہے، بعض کہتے ہیں کہ اس کا نام عبداللہ ہے، اور بعض کہتے ہیں کہ محمد ہے، اور یہ شخص کبھی دادا کی جانب منسوب ہوجاتا ہے، محدثین نے اس پر وضع حدیث کی جرح کی ہے الخ]
اور فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی روایت بالا میں ابوبکر بن عبد اللہ راوی واضع الحدیث تھا، اس لئے یہ روایت موضوع ٹھہری، پس شب برأت کا روزہ ثابت بالحدیث نہیں، اس لئے اب یہ روزہ بدعت ہے۔
اب دریافت طلب یہ امور ہیں:
1 کہ روایت مذکورہ موضوع ہے یا ضعیف؟
2 ضعیف اور موضوع روایتوں کا اعمال میں کیا حکم ہے؟
3 ابوبکر بن عبداللہ راوی کیا متفق علیہ واضع الحدیث تھے؟
4 صاحب ’’تحفۃ الاحوذی‘‘ کی تحقیق کیا صحیح ہے؟
5 شب برأت کا روزہ کیا بدعت ہے؟
جواب:
1 حدیث مذکورہ ’’ابن ماجہ‘‘ (۱۰۰) اور بیہقی رحمہ اللہ نے ’’شعب الایمان‘‘ میں تخریج کی ہے:
×قال ابن ماجه: (۱۰۰) باب ماجاء في ليلة النصف من شعبان، حدثنا الحسن بن علي الخلال، ثنا عبدالرزاق، أنبأنا ابن أبي سَبْرَة، عن إبراهيم بن محمد، عن معاوية بن عبدالله بن جعفر، عن أبيه، عن علي بن أبي طالب رضي الله تعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا كانت ليلة النصف من شعبان فقوموا ليلها وصوموا نهارها، فإن الله ينزل فيها لغروب الشمس إلى سماء الدنيا فيقول: ألا من مستغفر فأغفرله، ألامسترزق فأرزقه، ألا مبتلی فأعافيه، ألا كذا، ألا كذا، حتى يطلع الفجر.
قال السيوطي: في الدر المنثور(۲۶/۶): أخرجه ابن ماجه والبيهقي في شعب الإيمان .
قال الزَبِيْدِي في الإتحاف(۴۲۵/۳): وأخرجه عبدالرزاق في مصنفه.
قلت: لم أجده في المصنف، وقد ترجم في مصنفه في كتاب الصوم(۳۱۶/۴) باب النصف من شعبان، ولم يذكر فيه هذه الرواية.
قال العراقي في تخريج الإحياء(۱۸۲/۱): إسناده ضعيف، وأشار إليه المنذري في ترغيبه(۲۲۹/۲) إذ صدره بلفظة: روي، ولم يذكر الكلام في آخره بتصحيح ولاتحسين، قال في مقدمة الترغيب: فيكون للإسناد الضعيف دلالتان، تصديره بلفظة: روي، وإهمال الكلام عليه في آخره.
وقال السندي(۲۱۷/۱): في الزوائد: إسناده ضعيف لضعف ابن أبي سَبْرَة، قال فيه أحمد وابن معين: يضع الحديث اهـ÷.
[ابن ماجہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں۔۔۔۔ علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ آپ ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ جب نصف شعبان ہو تو رات کو نماز پڑھو اور دن کو روزہ رکھو، کیونکہ اللہ تعالیٰ غروب شمس کے وقت آسمانِ دنیا پر جلوہ افروز ہوتے ہیں، اور فرماتے ہیں: غور سے سنو! کیا کوئی بخشش چاہنے والا ہے کہ میں اس کی بخشش کردوں، توجہ کرو! کیا کوئی مصیبت زدہ ہے کہ میں اسے عافیت دیدوں، توجہ کرو! کیا کوئی اس طرح ہے، توجہ کرو! کیا کوئی اس طرح ہے، حتی کہ فجر طلوع ہو جاتی ہے۔
سیوطی رحمہ اللہ ’’درمنثور‘‘ میں فرماتے ہیں: اسے ابن ماجہ رحمہ اللہ اور بیہقی رحمہ اللہ نے ’’شعب الایمان‘‘ میں تخریج کیا ہے۔
زَبِیدِی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسے عبد الرزاق رحمہ اللہ نے ’’مصنف‘‘ میں تخریج کیا ہے۔
میں (حضرت جونپوری رحمہ اللہ ) کہتا ہوں: مجھے مصنف میں یہ روایت نہیں ملی، اور عبد الرزاق رحمہ اللہ نے اپنی مصنف میں ’’ کتاب الصوم، نصف شعبان کا باب‘‘ عنوان قائم کیا ہے، لیکن یہ روایت ذکر نہیں کی۔
عراقی رحمہ اللہ ’’تخریج احیاء‘‘ میں لکھتے ہیں: اس کی سند ضعیف ہے، اور اس ضعف کی جانب منذری رحمہ اللہ نے اپنی ’’ترغیب‘‘ میں اشارہ کیا ہے، کیونکہ وہ اس روایت کو لفظِ ’’رُوِیَ‘‘ سے لائے ہیں اور آخر میں روایت کی تصحیح یا تحسین کا کوئی کلام نہیں فرمایا، اور منذری رحمہ اللہ نے ترغیب کے مقدمہ میں کہا ہے: ضعیف سند پر دو چیزیں دلالت کریں گی، ایک لفظِ ’’رُوِیَ ‘‘ کے ساتھ اسے ذکر کرنا اور دوسرا آخر میں اس پر کلام نہ کرنا۔
اور سندھی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کی سند ضعیف ہے، کیونکہ اس میں ابن ابو سَبْرَہ ضعیف راوی ہے، جن کے بارے میں احمد رحمہ اللہ اور ابن مَعِین رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ حدیث گھڑتا تھا،اھ]
اس حدیث کا دار ومدار ابراہیم بن محمد اور اس کے تلمیذ ابوبکر بن ابی سَبْرَہ پر ہے، ابراہیم بن محمد کون ہے؟ کوئی قطعی بات نہیں کہی جاسکتی ہے، ظاہر تو یہ ہے کہ یہ ابراہیم بن محمد بن ابی یحییٰ الاسلمی ہے، اور محتمل ہے کہ کوئی اور ہو۔
ابن ابی حاتم رحمہ اللہ (۲۲۵/۱)نے اپنے والد ابو حاتم الرازی رحمہ اللہ سے ایک راوی کا تذکرہ کیا ہے فرماتے ہیں:
×إبراهيم بن محمد بن علي بن عبد الله بن جعفر بن أبي طالب الهاشمي روی عن أبيه، روى عنه سعد بن زياد أبو عاصم مولى بني هاشم وابن عيينة ويعقوب بن عبدالرحمن الإسكندراني÷.
[ابراہیم بن محمد بن علی بن عبد اللہ بن جعفر بن ابی طالب ہاشمی اپنے والد سے نقل کرتے ہیں، اور ان سے سعد بن زیاد ابو عاصم مولی بنی ہاشم، ابن عیینہ اور یعقوب بن عبدالرحمن اسکندرانی روایت نقل کرتے ہیں]
حافظ جمال الدین المزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: كأنه هو. یعنی راوی حدیث غالباً وہی راوی ہے جس کا تذکرہ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ نے کیا ہے، ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کو کتاب ’’الثقات‘‘ میں ذکر کیا ہے۔
حافظ شمس الدین الذہبی رحمہ اللہ نے ’’میزان الاعتدال‘‘ میں دونوں احتمال ذکر کئے ہیں، فرماتے ہیں:
×إبراهيم بن محمد عن بعض التابعين وهو معاوية بن عبد الله بن جعفر عن أبيه في ليلة النصف، وعنه ابن عيينة وأبوبكر بن أبي سَبْرَة، فإن كان إبراهيم بن محمد بن علي بن عبد الله بن جعفر بن أبي طالب فقال فيه ابن أبي حاتم: روی عن أبيه وعنه سعد بن زياد وابن عيينة ويعقوب بن عبدالرحمن [انتهى كلام ابن أبي حاتم].
[قال الذهبي] ولعله ابن أبي يحيى، وإلا فليس بالمشهور، انتهى [كلام الذهبي] ÷.
[ابراہیم بن محمد ایک تابعی سے،اور وہ معاویہ بن عبداللہ بن جعفر عن ابیہ کی سند سے نصف شعبان والی روایت نقل کرتے ہیں، اور اس ابراہیم سے ابن عیینہ اور ابوبکر بن ابو سَبْرَہ نے روایت نقل کی ہے، اگر یہ ابراہیم، ابن محمد بن علی بن عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ہے تو ابن ابوحاتم رحمہ اللہ نے ان کے بارے میں کہا ہے: یہ اپنے والد سے، اور ان سے سعد بن زیاد، نیز ابن عیینہ ویعقوب بن عبدالرحمن نے روایت نقل کی ہے، ابن ابی حاتم رحمہ اللہ کا کلام مکمل ہوا۔
(ذہبی رحمہ اللہ مزید فرماتے ہیں) شاید یہ ابراہیم، ابن ابی یحیی ہو، ورنہ پھر یہ مشہور روای نہیں ہے، ذہبی رحمہ اللہ کا کلام مکمل ہوا]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
×أظنه ابن أبي يحيى وهو من أقران ابن أبي سَبْرَة، انتهى÷. [میرا گمان ہے کہ یہ ابن ابی یحیی ہے جو ابن ابی سَبْرَہ کاقرین ہے، ابن حجر رحمہ اللہ کا کلام مکمل ہوا]
احقر کا گمان بھی یہی ہے کہ یہ راوی ابراہیم بن محمد بن ابی یحییٰ الاسلمی ہے، اگر دوسرا ہے، جس کا اوپر ذکر ہوچکا تو اس کو ابن حبان رحمہ اللہ نے کتاب ’’الثقات‘‘ میں ذکر کیا ہے، اور اگر ابن ابی یحییٰ ہے تو یہ راوی جمہور علماء کے نزدیک مجروح متروک اور متہم بالکذب ہے۔
صرف امام شافعی رحمہ اللہ ، حمدان بن محمد الاصفہانی رحمہ اللہ ، ابوسعیداحمد بن محمدبن سعید الشہیر بابن عُقْدَہ رحمہ اللہ اور ابواحمد عبد اللہ بن عدی رحمہ اللہ نے اس کی تقویت کی ہے۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ×لأن يَخِرُّ إبراهيم من بُعْد أحَبُّ إليه من أن يكذب، وكان ثقة في الحديث÷. [میرے نزدیک ابراہیم کا دور درازمقام سے نیچے گرنا، ان کے جھوٹ بولنے سے زیادہ پسندیدہ ہے، وہ حدیث میں ثقہ ہیں]
ابواحمد بن عدى رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
×سألت أحمد بن محمد بن سعيد يعني بن عُقْدَة فقلت له: تعلم أحدا أحسن القول في إبراهيم غير الشافعي؟ فقال: نعم، حدثنا أحمد بن يحيى الأودي سمعت حمدان بن محمد الأصبهاني قلت: أتَدِيْنُ بحديث إبراهيم بن أبي يحيى؟ قال: نعم، قال لي أحمد بن محمد بن سعيد: نظرت في حديث إبراهيم كثيرا وليس بمنكر الحديث÷.
[میں نے احمد بن محمد بن سعید یعنی ابن عُقْدَہ سے پوچھا کہ کیا شافعی رحمہ اللہ کے علاوہ آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جن کی ابراہیم کے بارے میں اچھی رائے ہو؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہاں! ہمیں احمد بن یحیی اودی نے بتایا کہ میں نے حمدان بن محمد اصبہانی سے یہ سنا - جبکہ میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ ابراہیم بن ابو یحیی کی احادیث کو اختیار کرتے ہیں ـ انہوں نے کہا کہ ہاں، (حافظ ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ) مجھے احمد بن محمد بن سعید نے کہا کہ میں نے ابراہیم کی احادیث کو بہت دیکھا اور وہ منکر الحدیث نہیں ہے]
ابن عدی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
×وهذا الذي قاله كما قال: وقد نظرت أنا أيضا في حديثه الكثير فلم أجد فيه منكرا إلا عن شيوخ يحتملون، وإنما يروی المنكر من قبل الراوي عنه أو من قبل شيخه، وهو في جملة من يكتب حديثه÷.
[یہ تو وہ بات تھی جو انہوں نے کہی، اور پھر میں نے بھی ابراہیم کی احادیث کو خوب دیکھا، میں نے ان احادیث میں صرف وہی منکر روایات پائی ہیں جو ان کے ایسے شیوخ سے منقول ہیں جو منکر احادیث نقل کرتے ہیں، نے روایت کی ہیں، نیز منکر روایت یا تو ان سے نقل کرنے والے کی جانب سے ہوتی ہے، یا اس نقل کرنے والے کے شیخ کی جانب سے ہوتی ہے، البتہ ابراہیم بذاتِ خود ان لوگوں میں سے ہے جن کی احادیث لکھی جائیں گی]
لیکن ابن عدی رحمہ اللہ نے محمد بن عبدالرحمن بن ابی جابر البیاضی کے ترجمہ میں ان کو ضعیف کہا ہے، اور محققین علماء نے اس کو مجروح قراردیا ہے۔
یحییٰ القطان
رحمہ اللہ ، علی بن المدینی رحمہ اللہ ،یحییٰ بن مَعِین رحمہ اللہ کہتے ہیں:
’’ کذاب‘‘.
بشر بن المفضل رحمہ اللہ کہتے ہیں: ×سألت فقهاء أهل المدينة فكلهم يقولون كذاب÷. [میں نے اہل مدینہ کے فقہاء سے سنا، جو سب کے سب کہتے تھے کہ یہ جھوٹا ہے]
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ×تركه ابن المبارك والناس÷. ابن مبارک اور دوسرے لوگوں نے اسے ترک کر دیا تھا۔
امام نسائی رحمہ اللہ ، دار قطنی رحمہ اللہ ، یعقوب بن سفیان الفَسَوِی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ×متروك الحديث÷.
یحییٰ القطان رحمہ اللہ کہتے ہیں: ×سألت مالكا عنه أكان ثقة؟ قال: لا، ولاثقة في دينه÷. [میں نے مالک رحمہ اللہ سے ان کے بارے میں پوچھا کہ کیا یہ ثقہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: نہیں، بلکہ یہ تو دین میں بھی ثقہ نہیں ہے]
یحییٰ بن مَعِین رحمہ اللہ اور نسائی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ×ليس بثقة÷.
بلکہ حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ نے کتاب ’’التمہید‘‘ میں لکھا ہے: ×أجمعوا على تجريح ابن أبي يحيى إلا الشافعي اهـ÷. [شافعی رحمہ اللہ کے علاوہ تمام علماء کا ابن ابی یحیی پر جرح میں اتفاق ہے]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ’’تقریب التہذیب ’’میں فرماتے ہیں: ×متروك÷.
اور ان کے تلمیذ ابو بکر بن عبد اللہ بن محمد بن ابی سَبْرَۃ القرشی اپنی کنیت کے ساتھ مشہور ہیں۔
امام احمد رحمہ اللہ (۱۷۸/۱)،امام بخاری رحمہ اللہ (۹)،ابوبشر الدولابی رحمہ اللہ (۱۲۱)،خلیفہ بن خیاط رحمہ اللہ (۴۳۷)،ابن حبان رحمہ اللہ اور ابوبکر الخطیب رحمہ اللہ (۳۶۷/۱۴)نے ان کا کوئی نام نہیں بتایا۔
ابواحمد الحاکم رحمہ اللہ اور ابومحمد بن ابی حاتم رحمہ اللہ (۳۰۶/۳، ق: ۲)ابوسعد السمعانی رحمہ اللہ (۵۹/۷)کہتے ہیں کہ ان کا نام محمد ہے۔
خطیب بغدادی رحمہ اللہ کہتے ہیں: محمد ان کے بھائی کا نام ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’میزان الاعتدال‘‘ میں ان کانام عبد اللہ لکھا ہے، یہی حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ’’تہذیب التہذیب‘‘ میں بعض علماء سے نقل کیا ہے۔
اپنے زمانہ کے مشہور علماء اور اہل فتویٰ میں شمار ہوتے تھے: ×قال مصعب الزبيري: كان من علماء قريش، ولاه المنصور القضاء، كذا نقله الخطيب (۳۶۸/۱۴)÷. [مصعب زبیری فرماتے ہیں کہ یہ علماء قریش میں سے ہیں، منصور نے انہیں قاضی بنایا تھا، اسی طرح خطیب رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے]
یعقوب بن سفیان الفَسَوِی رحمہ اللہ نے اپنی ’’تاریخ‘‘ (۶۸۵/۱) میں امام مالک رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے:
×قال: لما لقيت أبا جعفر قال لي: يا مالك! من يفتي بالمدينة من المشيخة؟ قال: قلت: يا أمير المؤمنين! ابن أبي ذئب وابن أبي سلمة وابن أبي سَبْرَة÷.
[وہ فرماتے ہیں کہ جب میں ابوجعفر سے ملا تو انہوں نے مجھے کہا کہ اے مالک! مشایخ میں سے کون کون مدینہ میں فتویٰ دیتے ہیں، میں نے کہا کہ اے امیر المؤمنین! ابن ابی ذئب، ابن ابی سلمہ اور ابن ابی سَبْرَہ]
خطیب رحمہ اللہ نے حارث بن محمد بن سعد سے نقل کیا ہے: ×كان كثير العلم والسماع والرواية، ولي قضاء مكة لزياد بن عبد الله، وكان يفتي بالمدينة÷. [بہت زیادہ علم والے، کثرتِ سماع وروایت والے شخص تھے، زیاد بن عبداللہ کے زمانے میں مکہ کے قاضی مقرر ہوئے، اور مدینہ میں فتویٰ دیتے تھے]
امام ابوداود رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ×كان مفتي أهل المدينة÷. [مدینہ والوں کے مفتی تھے]
لیکن اس علم وفضل اور تفقہ کے باوجود نقل احادیث میں ان کا کوئی مقام نہیں ہے، تمام اہل فن ان کی تضعیف اور ان کے غیر معتبر ہونے پر یک زبان ہیں۔
امام الجرح والتعدیل یحییٰ بن مَعِین رحمہ اللہ سے مختلف الفاظ ان کی تضعیف کے متعلق نقل کئے جاتے ہیں:
×قال في رواية عبد الله بن شعيب: ضعيف الحديث، وقال في رواية العباس الدوري ومعاوية بن صالح: ليس حديثه بشيء، وقال في رواية ابن أبي مريم: ليس بشيء .
وقال علي بن المَدِيْنِي: كان ضعيفا في الحديث، وقال مرة: كان منكر الحديث، وهو عندي نحو ابن أبي يحيى.
وقال الجُوزجاني: يضعف حديثه.
وقال البخاري في الكنى(۹) والضعفاء الصغير(۱۲۴): ضعيف، وقال في التاريخ الصغير(۱۸۴/۲): منكر الحديث.
وقال النسائي في الضعفاء والمتروكين(۱۱۵) وعبد الحق في أحكامه: متروك الحديث.
وقال أبو إسحاق الحربي: غيره أوثق منه.
وقال أبوأحمد الحاكم: ليس بالقوي عندهم.
وقال البزار: لين الحديث.
وقال أبوبكر المروزي عن أحمد بن حنبل: ليس هو بشيء .
وقال عبدالله بن أحمد في العلل(۱۷۸): سمعت أبي: أبوبكر بن أبي سَبْرَة يضع الحديث، ثم قال: قال حجاج: قال لي أبوبكر السَبْرِي: عندي سبعون ألف حديث في الحلال والحرام. قال أبي: وليس حديثه بشيء، كان يكذب ويضع الحديث.
وقال ابن أبي حاتم: حدثنا صالح بن أحمد بن حنبل قال أبي: ابن أبي سَبْرَة يضع الحديث.
وقال ابن عدي: عامة مايرويه غير محفوظ، وهو من جملة من يضع الحديث.
وقال أبو حاتم بن حبان البستي(۱۴۷/۳): كان ممن يروي الموضوعات عن الأثبات، لايحل كتابة حديثه ولا الاحتجاج به بحال.
[قال الشيخ الجونفوري] وكذا قال السمعاني في أنسابه تبعا لابن حبان من غير تصريح باسمه كما هو عادته في الأنساب ينقل كثيرا كلام ابن حبان ولاينسب إليه.
وقال الحاكم أبوعبد الله: يروي الموضوعات عن الأثبات.
وقال الذهبي في المغني: كذبه ابن حنبل. وقال في كنى المغني: تركوه.
وقال الحافظ ابن حجر في التقريب: رموه بالوضع، وقال مصعب الزبيري كان عالما اهـ÷.
[(یحییٰ بن معین رحمہ اللہ نے ابن ابی سَبْرَہ کو) عبداللہ بن شعیب کی روایت میں ضعیف الحدیث، اور عباس دُورِی رحمہ اللہ ومعاویہ بن صالح کی روایت میں ×لیس حدیثه بشيء÷ کہا ہے، اور ابن ابی مریم کی روایت میں ×لیس بشيء÷ کہا ہے۔
علی بن مدینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث میں ضعیف تھا، اور ایک مرتبہ آپ نے یوں کہا کہ یہ منکر الحدیث ہے، اور میرے نزدیک یہ ابن ابی یحیی کی طرح ہے۔
جُوزجانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی احادیث کی تضعیف کی جاتی ہے۔
بخاری رحمہ اللہ نے ’’کُنٰی‘‘ و ’’ضعفاء صغیر‘‘ میں اسے ضعیف، اور ’’تاریخ صغیر‘‘ میں منکر الحدیث کہا ہے۔
نسائی رحمہ اللہ ’’ضعفاء ومتروکین‘‘ میں، اور عبد الحق رحمہ اللہ ’’احکام‘‘ میں اسے متروک الحدیث کہتے ہیں۔
ابواسحاق حربی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کے علاوہ لوگ زیادہ ثقہ ہیں۔
ابو احمد الحاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ محدثین کے نزدیک یہ ثقہ نہیں ہے۔
بزار رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ لین الحدیث ہے۔
ابوبکر مَروَزِی، احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے نقل کرتے ہیں: یہ لیس بشیء ہے۔
عبداللہ بن احمد رحمہ اللہ ’’علل‘‘ میں لکھتے ہیں: میں نے اپنے والد سے سنا کہ ابوبکر بن ابی سَبْرَہ حدیث گھڑتا تھا، پھر فرمایا کہ حجاج نے کہا کہ مجھ سے ابوبکر سَبْرِی نے کہا تھا کہ میرے پاس حلال وحرام کی ستر ہزار احادیث موجود ہیں، میرے والد نے مجھے کہا کہ اس کی احادیث کچھ نہیں، یہ جھوٹ بولتا تھا، اور احادیث گھڑتا تھا۔
ابن ابی حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمیں صالح بن احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے کہا کہ مجھے میرے والد نے کہا کہ ابن ابی سَبْرَہ حدیث گھڑتا تھا۔
ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی اکثر احادیث محفوظ نہیں ہیں، یہ من جملہ حدیث گھڑنے والوں میں سے ہے۔
ابوحاتم ابن حبان بُستِی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ ان لوگوں میں سے ہے جو ثقہ لوگوں کے انتساب سے من گھڑت روایات نقل کرتے تھے، بہر صورت اس کی حدیث لکھنا اور اس سے احتجاج جائز نہیں ہے۔
(حضرت جونپوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں) ابن حبان رحمہ اللہ کی اتباع میں سمعانی رحمہ اللہ نے ’’انساب‘‘ میں اسی طرح کہا ہے، لیکن ان کا نام نہیں لیا، جیسا کہ ’’انساب‘‘ میں ان کی عام عادت ہے کہ ابن حبان رحمہ اللہ کا کلام بہت سے مقامات پر ان کی جانب انتساب کیے بغیر نقل کردیتے ہیں۔
ابو عبداللہ الحاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ ثقہ راویوں کے انتساب سے من گھڑت روایات نقل کرتا تھا۔
ذہبی رحمہ اللہ نے ’’مغنی‘‘ میں کہا ہے کہ ابن حنبل رحمہ اللہ نے اسے جھوٹا کہا ہے، اور ذہبی رحمہ اللہ ہی نے ’’المغنی‘‘ کے ’’کُنیٰ‘‘ میں لکھا ہے: محدثین نے اسے ترک کردیا تھا۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ’’تقریب‘‘ میں لکھتے ہیں: محدثین نے اسے وضعِ حدیث کے قول سے مجروح کیا ہے، اور مصعب زبیری کہتے ہیں کہ یہ عالم تھا،اھ]
موصوف کے متعلق محدثین ناقدین کے زبان وقلم سے بارہ الفاظ نکلے ہیں:
1 لين الحديث، قاله البزار.
2 ليس بالقوي عندهم، قاله أبوأحمد الحاكم.
3 يضعف حديثه، قاله الجُوزجاني.
4 غيره أوثق منه، قاله الحربي.
5 ضعيف الحديث، قاله ابن المَدِيْنِي وابن معين والبخاري.
6 ليس بشيء، قاله ابن معين. ليس هوبشيء، ليس حديثه بشيء، قالهما أحمد .
یہ تینوں کلمات متقارب بلکہ اول دونوں تو ایک ہی ہیں، فرق یہ ہے کہ ایک میں ضمیر مظہر کا ذکر ہے اور دوسرے میں نہیں، اور تیسرا پہلے دونوں کے معنی میں ہے اس لئے کہ کسی کی حدیث کا بے اعتبار ہونا خود اس کے بے اعتبار ہونے کی دلیل ہے،اس لئے تینوں کلمات ایک ہی درجہ میں رکھے گئے۔
7 منكر الحديث، قاله علي بن المَدِيْنِي والبخاري.
8 متروك الحديث، قاله النسائي وعبد الحق.
9 لاتحل كتابة حديثه.
0 ولا الاحتجاج به، قالهما ابن حبان.
! كان يكذب، قاله الإمام أحمد .
@ يضع الحديث، قاله أحمد، ونحوه قول ابن عدي: هو في جملة من يضع الحديث، وقول ابن حبان والحاكم: يروي الموضوعات عن الأثبات.
راوی مذکور کی روایت کا مقام تو اس کے متعلق ناقدین کے الفاظ مذکورہ سے خود متعین ہوجاتا ہے،لیکن مزید وضاحت کے لئے یہ سمجھنا چاہئے کہ حضرات محدثین نے جرح وتعدیل کے الفاظ کی شدت وخفت کے پیش نظر ان کے مختلف درجات ومراتب متعین کئے ہیں۔۔۔۔
[راقم الحروف طارق کہتا ہے کہ حضرت جونپوری رحمہ اللہ مراتبِ جرح وتعدیل،نیز مراتبِ محدثین سے فارغ ہوکر لکھتے ہیں]
اب یہ امر غور طلب ہے کہ اس حدیث کے راوی ابن ابی سبرہ کے اندر ساتویں مرتبہ کے علاوہ باقی سارے مراتب جرح پائے جاتے ہیں، اور یہ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے کہ اس راوی پر متشددین نے کلام کیا ہے، اس لئے کہ تینوں قسم کے ناقدین نے کلام کیا ہے اور کذب، وضع کا الزام متشدد ومتساہل ومعتدل سبھی قسم کے لوگوں نے لگایا ہے۔
نیز متشددین کا کلام وہاں محل غور ہوتا ہے جہاں کوئی دوسرا ناقدفن مخالفت کرے، اور اگر موافقت کرے پھر تو نقد اور قوی ہوجاتا ہے اور راوی پر کذب ووضع کا الزام لگایا گیا ہو اس کی روایت ناقابل اعتبار ہوگی اور عمل کے لائق نہیں ہوگی، کیونکہ بابِ عمل میں کسی حدیث کے مقبول ہونے کی چھ شرائط ہیں:
1 اتصال السند 2 والعدالة 3 والضبط 4 نفي الشذوذ 5 نفي العلة القادحة 6 العاضد عند الاحتجاج إليه، كما في شرح الألفية للعلامة السخاوي والزين زكريا الأنصاري (ص:۱۱۲/۱).
اس روایت میں عدالت بھی مفقودہے اور کوئی عاضد یعنی مقوی ومؤید تابع یا شاہد بھی نہیں ہے، اس لئے کہ إحياء ليلة النصف من شعبان کے متعلق اگرچہ بعض روایتیں ملتی ہیں جیسا کہ آگے آرہا ہے لیکن صوم نصف شعبان کی اس کے علاوہ اور کوئی روایت نہیں ہے، ایک روایت آگے آرہی ہے جس میں صوم کا ذکر ہے لیکن وہ موضوع ہے، اور علت قادحہ بھی موجود ہے کہ اس کا راوی بالاتفاق مجروح ہے اور ائمہ فن نے اس پر شدید جرح کی ہے، کذب اور وضع حدیث کا الزام لگایا ہے، اور جس حدیث کا راوی کاذب ہو متہم بالوضع ہو وہ موضوع کہلاتی ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ طعن فی الراوی کے اسبابِ عشرہ لکھتے ہوئے ’’شرح النخبۃ‘‘ (۸۰)میں لکھتے ہیں:
×فالطعن بكذب الراوي في الحديث النبوي هو الموضوع، والحكم عليه بالوضع إنما هو بطريق الظن الغالب لا بالقطع، إذ قد يصدق الكذوب، لكن لأهل العلم بالحديث ملكة قوية يميزون بها ذلك، وإنما يقوم بذلك منهم من يكون اطلاعه تاما، وذهنه ثاقبا، وفهمه قويا، ومعرفته بالقرائن الدالة على ذلك متمكنة اهـ ÷.
[حدیثِ نبوی میں کذب بولنے کی وجہ سے (محدثین کا) طعن کرنا، (اس روایت کے) موضوع (ہونے کاموجب) ہے، اور اس روایت پر وضع کا حکم ظن غالب کے طور پر ہے نہ کہ قطعی طور پر، کیونکہ خوب جھوٹ بولنے والا بھی کبھی کبھی سچ بولتا ہے، لیکن علماءِ حدیث کو ایک قوی ملکہ حاصل ہوتا ہے جس کی بدولت وہ ان میں فرق کرلیتے ہیں، اور محدثین میں یہ کام صرف وہی کرسکتے ہیں جس کی معلومات کامل ہوں، ذہن روشن، فہم قوی ہو، اور ان چیزوں پر دلالت کرنے والے قرائن کی معرفت انہیں اس امر پر قادر بنادیتی ہے، اھ)]
اب نتیجہ کے طور پر یہ بات نکلتی ہے کہ یہ روایت اگرچہ قطعی طور پر موضوع نہ کہی جاسکے لیکن بطریق ظن غالب اس کو موضوع کہا جاسکتا ہے، اور موضوع روایت سے بالاجماع کوئی حکم شرعی ثابت نہیں ہوتا ہے۔
اور اگر اس کو ضعیف ہی قراردیا جائے جیسا کہ منذری رحمہ اللہ ،عراقی رحمہ اللہ ، بُوْصِیْرِی رحمہ اللہ کی رائے ہے تو بھی یہ حدیث ناقابلِ عمل ہے، اس لئے کہ حدیث ضعیف اگرچہ باب فضائل میں جمہور علماء نے معتبر مانی ہے لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ اس کا ضعف شدید نہ ہو، مثلا اس کا راوی کذاب یا متہم بالکذب، فاحش الغلط نہ ہو، اس کے علاوہ اور بھی بعض شرائط ہیں جو آگے آرہے ہیں، اور یہ حدیث شدید الضعف ہے۔
ایک اور روایت حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے لیکن وہ بھی غیر معتبر ہے:
×قال ابن الجوزي في كتاب الموضوعات(۱۲۹/۲): أنبأنا إبراهيم بن محمد الأزْجِي، قال أنبأنا الحسين بن إبراهيم، أنبأنا أبو الحسين علي بن الحسن بن محمد الكَرْجِي، حدثنا أبو عبد الله الحسين بن علي بن محمد الخطيب، أنبأنا الحاكم أبو القاسم عبد الله بن أحمد الحُسْكَانِي، حدثني أبو القاسم عبد الخالق بن علي المؤذن، حدثنا أبو جعفر محمد بن بسطام القُوْمَسِي، حدثنا أبو جعفر أحمد بن محمد بن جابر، حدثنا أحمد بن عبد الكريم، حدثنا خالد الحِمْصِي، عن عثمان بن سعيد بن كثير، عن محمد بن المهاجر، عن الحكم بن عتيبة، عن إبراهيم، قال: قال علي بن أبي طالب رضي الله تعالى عنه رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم ليلة النصف من شعبان قام فصلى أربع عشرة ركعة، ثم جلس بعد الفراغ فقرأ بأم القرآن أربع عشرة مرة، وقل هو الله أحد أربع عشرة مرة، وقل أعوذ برب الفلق أربع عشرة مرة، وقل أعوذ برب الناس أربع عشرة مرة، وآية الكرسي مرة، و لقد جاء كم رسول الآية، فلما فرغ من صلوته سألته عما رأيت من صنيعه، فقال: من صنع مثل الذي رأيت كان له كعشرين حجة مبرورة، وكصيام عشرين سنة مقبولة، فإن أصبح في ذلك اليوم صائما كان له كصيام سنتين، سنة ماضية، وسنة مستقبلة.
قال ابن الجوزي(۱۳۰/۲): هذا موضوع أيضا، وإسناده مظلم، وكان واضعه يكتب من الأسماء ما وقع له، ويذكر قوما ما يعرفون، وفي الإسناد محمد بن المهاجر، قال ابن حنبل: يضع الحديث، انتهى .
قال السيوطي في اللآلي(۶۰/۲): أخرجه البيهقي في الشعب: أنبأنا عبد الخالق به، وقال: يشبه أن يكون هذا الحديث موضوعا، وهو منكر، وفي رواته قبل عثمان بن أبي سعيد مجهولون، انتهى.
قلت [أي: الشيخ الجونفوري]: والحسين بن إبراهيم شيخ شيخ ابن الجوزي هو الجَوْزَقَانِي أورد هذا الحديث في كتاب الأباطيل.
فهولاء ثلاثة من الأئمة اتفقوا على كون هذا الحديث موضوعا، وقد تبعهم السيوطي في اللآلي وغيره من كتبه وابن عراق في تنزيه الشريعة (۹۴/۲) والزَبِيْدِي في إتحاف السادة (ص:۴۲۶/۳)÷.
[ابن جوزی رحمہ اللہ ’’ کتاب الموضوعات‘‘ میں فرماتے ہیں:۔۔۔۔ علی بن ابی طالب t فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو نصف شعبان کی رات کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے چودہ رکعات نماز پڑھی، پھر نماز سے فارغ ہو کر بیٹھ کر چودہ مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھی، سورۂ اخلاص چودہ مرتبہ پڑھی، سورۂ فلق چودہ مرتبہ پڑھی، سورۂ الناس چودہ مرتبہ پڑھی، آیت الکرسی ایک مرتبہ پڑھی، آیت شریفہ (لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْلٌ) الخ پڑھی۔
جب آپ ﷺ اپنی نماز سے فارغ ہوگئے تو میں نے آپ ﷺ کو جو کچھ کرتے دیکھا تھا اس کے متعلق دریافت کیا، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو تو نے دیکھا ہے اگر کوئی اس طرح کرے تو اس کے لئے بیس مقبول حج، اور بیس سال کے مقبول روزہ کی طرح ثواب لکھا جائے گا، پھر اگر وہ روزہ کی حالت میں صبح کرے تو اس کے لئے دو سال کے روزوں کا اجر ہے، ایک گزشتہ سال، اور ایک آئندہ سال۔
ابن جوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ بھی من گھڑت ہے، اور اس کی سند تاریک ہے، اس روایت کے گھڑنے والے کو جو سمجھ میں آیا سند کے راویوں کا نام لکھ دیا ہے، اور یہ ایسے لوگوں کا نام ذکر کرتا ہے جو پہچانے نہیں جاتے، اور اس کی سند میں محمد بن مہاجر ہے، جن کے بارے میں احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث گھڑتا تھا، ابن جوزی رحمہ اللہ کا کلام مکمل ہوا۔
سیوطی رحمہ اللہ ’’لآلی‘‘ میں فرماتے ہیں: اسے بیہقی رحمہ اللہ نے ’’شعب الایمان‘‘ میں عبد الخالق کی سند سے تخریج کیا ہے، اور فرماتے ہیں: یہ حدیث موضوع کے مشابہ ہے اور یہ منکر ہے، اور اس روایت میں عثمان بن ابو سعید سے پہلے راوی مجہول ہیں، سیوطی رحمہ اللہ کا کلام مکمل ہوا۔
میں(حضرت جونپوری رحمہ اللہ ) کہتا ہوں کہ ابن جوزی رحمہ اللہ کے شیخ الشیخ حسین بن ابراہیم جَوْزَقَانی رحمہ اللہ اس روایت کو ’’کتاب الاباطیل‘‘ میں لائے ہیں۔
یہ تینوں ائمہ اس حدیث کے موضوع ہونے پر متفق ہیں، اور سیوطی رحمہ اللہ نے ’’لآلی‘‘ وغیرہ کتب میں ان کی اتباع کی ہے، اور اسی طرح ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزیہ الشریعہ‘‘ میں، زِبَیدی نے ’’اتحاف السادۃ‘‘ میں ان کی اتباع کی ہے]
۔۔۔۔
[اس کے بعد حضرت جونپوری رحمہ اللہ مطلق ماہِ شعبان کے روزوں، نیز ضعیف وموضوع روایتوں کا اعمال میں حکم پر بحث کے بعد لکھتے ہیں]
۱۵/ شعبان کے روزہ کا حکم
میری معلومات میں متقدمین فقہاء نے اس روزہ کا کوئی تذکرہ نہیں کیا ہے، امام محمد بن الحسن رحمہ اللہ کی موجودہ کتابوں ’’ كتاب الاصل، جامع صغیر، كتاب الآثار، كتاب الحج، كتاب السير الكبير‘‘ اور متون معتبرہ میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے، متأخرین نے بھی نصف شعبان کے روزہ کی تصریح نہیں کی ہے۔
البتہ مطلقاً صوم شعبان کو مرغوبات میں شمار کیا ہے:
×قال في الفتاوى العالمكيرية (۱۰۳/۱): المرغوبات من الصيام أنواع: أولها: صوم المحرم، والثاني: صوم رجب، والثالث: صوم شعبان، وصوم عاشوراء هو اليوم العاشر من المحرم عند عامة العلماء والصحابة، كذا في الظهيرية، انتهى÷.
[فتاوی ٰعالمگیریہ میں فرمایا: مرغوب روزوں کی کئی قسمیں ہیں: پہلا محرم کا روزہ،دوسرا رجب کا،تیسرا شعبان کا،چوتھا عاشورہ جو اکثر علماء و صحابہ رضی اللہ عنہم کے نزدیک دس محرم ہے،اسی طرح ظہیریہ میں ہے،انتہیٰ]
مطلقاً صوم شعبان کے استحباب کے دلائل وہ احادیث ہیں جن میں حضور اکرم ﷺ کا کثرت سے اس ماہ میں روزہ رکھنے کا ذکر وارد ہوا ہے، اور یہ کہ آپ کل شعبان کا اور گاہے اکثر کا روزہ رکھتے تھے، کما تقدم۔
شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمہ اللہ نے ’’شرح سفر السعادة‘‘ (۳۱۰) میں مطلقاً شعبان کے روزہ کا استحباب ذکر کیا ہے اور صوم نصف شعبان کا کوئی ذکر نہیں ہے، ’’أشعة اللمعات‘‘ (۵۴۹/۱) میں صرف ’’ابن ماجہ‘‘ کی حدیث سابق کے ترجمہ پر اکتفاء کیا ہے، اسی طرح ’’ماثبت بالسنة‘‘ (۱۹۹) میں بھی صرف ’’ابن ماجہ‘‘ کی روایت ذکر کی ہے اور اس حدیث کا حال معلوم ہوچکا ہے۔
اسی طرح حنابلہ کی موجودہ کتب ’’مختصر الخُرَفِي‘‘ اس کی شرح ’’المغني، المقنع‘‘ اس کی شرح ’’الشافي‘‘ میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
شافعیہ کی کتب مشہورہ جیسے ’’كتاب الأم للشافعي، المهذب للشيرازي، شرح المهذب للنووي اور المنهاج، المنهج، تخفة المحتاج‘‘ میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں ہے، البتہ عبد الحمید الشروانی نے ’’تخفة المحتاج‘‘ کے حاشیہ میں اس کے مندوب ہونے کی طرف اشارہ کیا ہے۔
مالکیہ کی کتابوں میں سے ’’مختصر الخليل‘‘ اور اس کی شرح ’’جواهر الإكليل‘‘، ’’رسالة ابن أبي زيد‘‘.
اس کی شرح ’’ كفاية الطالب‘‘ اور کفایہ کے حاشیہ مصنفہ علامہ علی صعیدی عدوی میں بھی کوئی ذکر نہیں ہے۔
اس لئے جہاں روایتی حیثیت سے خاص پندرہویں شعبان کا روزہ پایہ ثبوت کو نہیں پہنچتا وہیں فقہاء کے کلام سے بھی کوئی ثبوت نہیں نکلتا ہے،اور غالبا ً حضرات فقہاء نے روایت کے غیر معتبر ہونے سے سکوت فرمایا ہے۔
اور بعض متأخرین شافعیہ نے جو اس کو مندوب کہہ دیا یا یوں کہیے کہ اس کے مندوب ہونے کی طرف اشارہ کردیا بظاہر انہوں نے سندِ روایت پر نظر نہیں کی ہے، یا اگر نظر کی تو تحقیق سے کام نہیں لیا۔
اگر پندرہویں دن سے قطع نظر کرلیا جائے تو پھر شعبان کے روزے کا ثبوت ان روایات صحیحہ وحسنہ سے ہوتا ہے جو ماقبل میں سوال کے جزء اول کے جواب کے اخیر میں گزر چکی ہیں، اور ان سے معلوم ہوتا ہے کہ شعبان میں بلا تحدید روزہ رکھنا مندوب ہے اتباعا للنبي صلى الله عليه وسلم.
صاحبِ ظہیریہ وغیرہ فقہاء احناف نے صیامِ مندوبہ میں جو شعبان کا تذکرہ کیا ہے اس سے یہی صورت مراد ہے، ورنہ اگر خاص نصف شعبان کا روزہ مراد ہوتا تو اس کی تصریح کردیتے۔
اب بظاہر یہی صواب معلوم ہوتا ہے کہ نصف شعبان کا خاص کرنا اور صرف اس کا روزہ رکھنا بدعت ہے الا یہ کہ ۱۳، ۱۴ کا روزہ بھی رکھا جائے تاکہ ایام بیض کے روزے ہوجائیں۔
یہاں تک لکھنے کے بعد علامہ مناوی رحمہ اللہ کی کتاب ’’فيض القدير‘‘ (۳۱۷/۲) میں ایک عبارت ملی جو ماقبل کی تحقیق کے لئے متن کا درجہ رکھتی ہے، فرماتے ہیں:
×قال المجد بن تيمية: صوم شعبان جاء في فضلها أخبار صحيحة، وأما صوم يوم نصفه مفردا فلا أصل له، بل يكره، قال: وكذا اتخاذه موسما تصنع فيه الأطعمة والحلوى، وتظهر فيه الزينة، وهو من المواسم المحدثة المبتدعة التي لا أصل لها، انتهى÷.
[مجدابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شعبان کے روزہ کی فضیلت بہت سی احادیث میں آئی ہے، البتہ خاص نصف شعبان کا روزہ اس کی کوئی اصل نہیں ہے، بلکہ یہ مکروہ ہے۔نیز فرمایا کہ اس میں کھانے اور حلوے بنانے کی، اظہارِ زینت کی رسومات قائم کی جاتی ہیں، یہ انہی بدعی رسومات میں سے ہےجن کی کوئی اصل نہیں ہے،انتہیٰ]
علامہ مناوی رحمہ اللہ نے یہ عبارت نقل کرنے کے بعد اس پر سکوت کیا ہے، اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ وہ بھی علامہ مجد الدین ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے موافق ہیں[1]۔
حوالہ جات
[1] الیواقیت الغالیۃ:۱۵ شعبان کا قیام اور روزہ مستحب ہے یا بدعت؟۲/۲۸۳- ۳۰۸۔