غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ اول)

روایت: ماں کی نافرمانی پر بیٹے کی حالت ِنزع میں کلمہ سے محرومی۔

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

حکم: شدید ضعیف، بیان نہیں کر سکتے۔

تحقیق کی تفصیل

سُنَن کا ایک بڑا ذخیرہ، سقیم سندوں کی شکل میں محفوظ ہے، ان سقیم روایتوں کےلئے محدثین کرام نے ایسے فنی اصول وضع کیے ہیں، جن کی روشنی میں ان احادیث کو اُن کا فنی مقام دیا جاتا ہے،چنانچہ جمہور علماء کے نزدیک فضائل کے باب میں ضعیف حدیث پرعمل کرنا جائز ہے، اور اس جوازِ عمل کےلئے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے تین بنیادی شرائط ذکر کی ہیں، جن کو حافظ سخاوی رحمہ اللہ نے ’’القَولُ البَدِیع‘‘ میں ذکر کیا ہے، موصوف فرماتے ہیں:

’’سمعتُ شیخَنا ابن حجر أي العسقلاني المصري مِرَاراً ـ وکَتَبَه لي بخَطّه ـ یقول: شَرْطُ العَمَلِ بالحدیث الضعیف ثلاثةٌ: الأوّل مُتَّفَقٌ علیه، وهو أنْ یکونَ الضعفُ غیرَ شدید، فیَخْرُجُ مَن انْفَرَدَ مِنَ الکَذّابِین والمُتّهَمِین ومَنْ فَحُشَ غَلَطُه، والثاني: أن یکونَ مُندَرِجاً تحتَ أصل عامٍ، فیخرج ما یُخْتَرَعُ بحیث لا یکون له أصلٌ أصلاً، والثالث: أن لا یُعْتَقَدَ عند العَمَلِ به ثبوتُه، لئلا یُنْسَب إلی النبي صلى الله عليه وسلم ما لم یَقُلْه، قال: والأخیرانِ عن ابن عبد السلام وابن دَقِیقِ العید، والأوّلُ نَقَلَ العلائي الاتّفاقَ علیه‘‘[1].

میں نے اپنے شیخ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ سے کئی دفعہ سنا ہے - حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے مجھے بذاتِ خود یہ شرائط لکھ کر بھی دیں-کہ ضعیف حدیث پر عمل کرنے کے لئے تین شرائط ہیں:

پہلی شرط اتفاقی ہے کہ ضُعف شدید نہ ہو، لہذا اس شرط سے وہ کذّابین، متہمین اورفاحش الغلط رُوات نکل گئے، جو نقلِ روایت میں منفرد(تنہا) ہوں۔

دوسری شرط یہ ہے کہ روایت دین کے اصلِ عام کے تحت داخل ہو، اس شرط سے وہ روایتیں نکل گئیں، جو گھڑی گئی ہوں اس طور پر کہ ان کی کوئی اصل نہ ہو۔

تیسری شرط یہ ہے کہ حدیث پر عمل کرتے وقت ثبوتِ حدیث کا اعتقاد نہ ہو، تاکہ آپﷺ کی طرف کوئی ایسی بات منسوب نہ ہو جائے، جو آپ ﷺ نے نہ فرمائی ہو۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے مزید فرمایا کہ آخری دو شرطیں ابن عبد السلام رحمہ اللہ اور ابن دَقِیق العید رحمہ اللہ سے منقول ہیں، اور شرط اوّل پر علامہ علائی رحمہ اللہ نے علماء کا اتفاق نقل کیا ہے۔

اس دینی انحطاط کے دور میں ان شرائط کو ملحوظ رکھنے کی ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے، محدثینِ کرام کے اسی منہج کے پیشِ نظر ذیل میں ایک ایسی حدیث کی فنی تحقیق ذکر کی جائی گی، جس میں مذکورہ شرائط میں سے شرط اوّل (روایت کا ضعفِ شدید سے خالی ہونا) مفقود ہے، جس کا مقتضی یہ تھا کہ اسے فضائل کے باب میں بھی بیان کرنے سے احتراز کیا جاتا، لیکن اس کے باوجود یہ روایت زبان زَدعام ہے۔

امام احمدبن حنبل رحمہ اللہ ، امام بخاری رحمہ اللہ ، امام ابو حاتم رحمہ اللہ ، امام حاکم نیسابوری رحمہ اللہ ، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ، حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، ان سب محدثینِ کرام نے فائد بن عبد الرحمن کے بارے میں جرح کے شدید فنی الفاظ استعمال کئے ہیں، مثلاً:

ابن ابی اوفی سے فائد من گھڑت روایتیں نقل کرتا تھا(امام حاکم رحمہ اللہ )۔

فائد ’’متروک‘‘ (شدید کلمہ جرح) ہے، محدثین نے فائد کو متہم قرار دیا ہے (امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ، حافظ ذہبی رحمہ اللہ )۔

اگر کوئی شخص قسم کھا کر یہ کہے کہ فائد کی اکثر احادیث جھوٹی ہیں تو وہ حانث نہیں ہوگا۔ (حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ )

فائد بن عبدالرحمن ’’مُنْکَر الحدیث‘‘ ہے (امام بخاری رحمہ اللہ یہ جملہ اکثر شدید جرح کےلئے استعمال کرتے ہیں)۔

ان کے علاوہ دیگر محدثینِ کرام نے بھی فائد کی تضعیف کی ہے، بہر حال اِن نامور محدثین کے اقوال کی روشنی میں یہ کہا جائے گا کہ فائد بن عبد الرحمن کی یہ روایت اس خاص تناظر میں کہ فائد جیسا راوی اس روایت کے نقل کرنے میں متفرد ہے، کسی بھی صورت میں ضعفِ شدید سے خالی نہیں رہ سکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ، حافظ ابن الجوز ی رحمہ اللہ ، حافظ ذَہَبِی رحمہ اللہ ، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ، حافظ ہَیثَمِی رحمہ اللہ ، علامہ بُوصِیری رحمہ اللہ ، علامہ شَوکانی رحمہ اللہ ، ان سب محدثین کرام نے فائد بن عبد الرحمن کی وجہ سے اس روایت کو ساقط الاعتبار کہا ہے،جیسا کہ روایت کہ بارے میں ائمہ کے اقوال کے تحت تفصیل آچکی ہے،اور جمہور علماء کے نزدیک ضعیف روایت کو فضائل کے باب میں بیان کرنا جائز ہے، البتہ اس جواز میں بنیادی شرط یہ ہے کہ وہ ضعیف روایت ضعفِ شدید سے خالی ہو، جس کی تفصیل ما قبل میں گزر چکی ہے، اور یہ روایت ائمہ کرام کی تصریحات کے مطابق،فائد بن عبد الرحمن کی وجہ سے اس خاص تناظر میں کہ فائد کے علاوہ کوئی دوسرا راوی اس کو نقل کرنے والا نہیں ہے، شدید ضعیف ہے، اس لئے آنحضرت ﷺ کی جانب اس روایت کومنسوب کرنا جائز نہیں ہے، واللہ اعلم۔

پہلے ہم ذکر کر چکے ہیں کہ زیرِ بحث روایت کا ایک ناقص اور غیر معتبر شاہد بھی ہے، یعنی حضرت عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کے علاوہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بھی یہ روایت مروی ہے،ذیل میں اس شاہد(روایتِ انس بن مالک رضی اللہ عنہ) کی سند پر کلام اور آخر میں اس کا فنی حکم لکھا جائے گا۔

اس راوی کا الگ صفحہ

علامہ شعیب بن حرب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

’’سمعتُ شُعبةَ یقول: لأنْ أشْرَبَ مِنْ بَولِ حِمَارٍ حتی أرْوَی أحبّ إليّ مِنْ أنْ أقُولَ: حدّثنا أبان بن أبي عیاش‘‘[35].

میں نے شعبہ رحمہ اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: میں ابان بن ابی عیّاش سے روایت نقل کروں،مجھے اس سے زیادہ یہ پسند ہے کہ خوب سیراب ہو کر گدھے کا پیشاب پیئوں۔

علامہ ابن ادریس رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

’’قلتُ لشعبةَ: حدّثني مَهْدِي بن میمون،عن سَلْم العلوي، قال: رأیتُ أبانَ بن أبي عَیَّاش یَکْتُبُ عن أنسٍ باللیل،فقال شُعبةُ: سَلْم یَرَی الهِلاَلَ قبلَ النَّاسِ بلَیْلَتَین‘‘[36].

میں نے شعبہ رحمہ اللہ سے کہا: مجھے مہدی بن میمون نے سلم علوی سے نقل کیا، سلم فرماتے ہیں کہ میں نے ابان بن ابی عیاش کورات کے وقت حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے احادیث لکھتے ہوئے دیکھا ہے، تو اس کے جواب میں شعبہ رحمہ اللہ نے کہا: سلم تو چاند بھی لوگوں سے دو دن پہلے دیکھ لیتا ہے۔

امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابان ’’متروک الحدیث‘‘ (شدید جرح) ہے[37]۔

امام یحیی بن مَعِین رحمہ اللہ نے ابان کو ’’متروک‘‘ (شدید جرح) کہا ہے، اور ایک موقع پر ’’ضعیف‘‘ کہا ہے[38]۔

امام ابو اسحاق جَوْزَقَانی رحمہ اللہ نے ابان کو ’’ساقط‘‘ (کلمہ جرح)، اور نسائی رحمہ اللہ نے ’’متروک‘‘ (شدید جرح) کہا ہے[39]۔

حافظ ابن حِبّان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

’’ کان أبان مِنَ العباد الذي یَسْهَرُ اللیلَ بالقِیَامِ،ویَطْوِي النَّهَارَ بالصِّیامِ، سَمِعَ عن أنس أحادیث، وجَالَسَ الحَسَنَ،فکان یَسْمَعُ کَلاَمَه، ویَحْفَظُ، فإذا حَدَّث رُبَمَا جَعَلَ کلامَ الحَسَنِ عن أنسٍ مرفوعاً وهو لا یَعْلَمُ ...‘‘[40] .

’’ابان اُن عبادت گزار لوگوں میں تھا،جو رات نماز میں،اوردن روزے میں بسر کرتا تھا،ابان حضرت انس رضی اللہ عنہ سے حدیثیں نقل کرتا اور حضرت حسن رحمہ اللہ کے پاس بیٹھا بھی کرتا تھا،اور حسن رحمہ اللہ کا کلام سنتا،اسے یاد کرتا، پھر بیان کرتے ہوئے لا علمی میں حسن رحمہ اللہ کے کلام کو حضرت انس رضی اللہ عنہ کا کلام کر کے مرفوعاً (یعنی آپ ﷺ کا قول) بیان کر دیتا تھا ۔۔۔‘‘۔

حافظ ابن عَدِی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’أرجو أنَّه لا یَتَعَمَّدُ الکِذْبَ ...‘‘[41] .

مجھے یہ امید ہے کہ ابان جان بوجھ کر جھوٹ نہیں بولتا تھا۔۔۔‘‘۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ابان کو ’’متروک‘‘ (شدید جرح) کہا ہے[42]۔

حافظ ذَہَبِی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابان ’’متروک‘‘ (شدید جرح) ہے، امام ابو داؤد رحمہ اللہ (سلیمان بن اشعث سِجِستانی) نے ابان کی روایت مقروناً (دوسری سند کے ساتھ ملا کر) بیان کی ہے[43]۔

ابان کے بارے میں ائمہ کے اقوال کا آپ نے مشاہدہ فرما لیا، حاصل یہ رہا کہ امام شعبہ رحمہ اللہ ، امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ، امام جَوْزَقَانی رحمہ اللہ ، امام نسائی رحمہ اللہ ، امام یحیی بن مَعِین رحمہ اللہ ، حافظ ذَہَبِی رحمہ اللہ ، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ، ان سب ائمۂ رجال نے ابان کے بارے میں فنی جرح کے شدید جملے فرمائے ہیں، اسی طرح حافظ ابن حِبّان رحمہ اللہ اور حافظ ابن عَدِی رحمہ اللہ نے بھی اس بات کی تصریح کی ہے کہ ابان سے جھوٹ ثابت ہے، لیکن وہ جان بوجھ کر جھوٹ نہیں بولتا تھا۔

دوسری بات یہ ہے کہ ’’تنبیه الغافلین‘‘ کی اس روایت میں ابان بن ابی عیاش کے بعد سند ہی موجود نہیں،چنانچہ یہ روایت در حقیقت سنداًثابت ہی نہیں ہے، بہرحال ابان بن ابی عیاش پر مشتمل یہ روایت کسی بھی طرح زیرِ بحث روایت کےلئے شاہد نہیں بن سکتی۔

آپ سابقہ تفصیل سے جان چکے ہیں کہ علماء کی تصریح کے مطابق، زیرِ بحث روایت ’’ضعف شدید‘‘ پر مشتمل ہے، اور ’’تنبیه الغافلین‘‘ میں موجود شاہد خود ہی درجہ اعتبار سے ساقط اور ناقابل التفات ہے، اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی تصریح کے مطابق جمہور علماء کے نزدیک ضعیف روایت کو فضائل کے باب میں بیان کرنا جائز ہے، البتہ اس جواز میں بنیادی شرط یہ ہے کہ وہ ضعیف روایت ضعفِ شدید سے خالی ہو، جیسا کہ تحقیق کی ابتداء میں اس کی تفصیل گزر چکی ہے، اس لئے آپ ﷺ کے انتساب سے مذکورہ روایت کو بیان کرنا درست نہیں ہے، کیونکہ آپ ﷺ کی جانب صرف ایسا کلام منسوب ہو سکتا ہے جو معتبر سند سے ثابت ہو، واللہ تعالی اعلم۔

حوالہ جات

[1] القول البديع:خاتمة:496،ت:الشيخ محمد عوامة،دار اليسر ـ المدينة المنورة،الطبعة الثانية1428هـ .

[2] مسند أحمد:6/564،رقم:19631،عالم الكتب ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .

[3] أسد الغابة:عبد الله بن أبي أوفى،باب العين والباء:3/181،رقم:2830،ت:علي محمد معوض وعادل أحمد عبد الموجود،دار الكتب العلمية ـ بيروت .

[4] شعب الإيمان:10/290،رقم:7507،ت:مختار أحمد الندوي،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى 1423هـ .

[5] الضعفاء الكبير:فائد بن عبد الرحمن:3/430،رقم:1516،ت:عبد المعطي أمين قلعجي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .

[6] دلائل النبوة:باب ما جاء في الشاب الذي... :6/605،ت:عبد المعطي،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1408هـ .

[7] المجالسة وجواهر العلم:2/347،رقم:516،ت:أبو عبيدة مشهور بن حسن،دار ابن حزم ـ بيروت،الطبعة الأولى1419هـ .

[8] تاريخ دمشق:إبراهيم بن عبد الله بن الجنيد ... :7/5،ت:محب الدين أبو سعيد،دار الفكر ـ بيروت، 1415هـ .

[9] التدوين في أخبار قزوين:باب التاء:2/369،ت:عزيز الله العطاردي،دار الكتب العلمية ـ بيروت .

[10] مساوئ الأخلاق:باب ما جاء في عقوق الوالدين:ص:120،رقم:251،ت:مصطفى بن أبو النصر،مكتبة السوادي ـ جدة،الطبعة الأولى1412هـ .

[11] مسند أحمد:6/564،رقم:19631،عالم الكتب ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .

[12] الضعفاء الكبير:فائد بن عبد الرحمن:3/460،رقم:1516،ت:عبد المعطي أمين قلعجي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .

[13] شعب الإيمان:10/290،رقم:7508،ت:مختار أحمد الندوي،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى 1423هـ .

[14] الموضوعات:باب تاثير عقوق الأم:3/87 ،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفية ـ المدینة المنورة .

[15] تلخيص كتاب الموضوعات:ص:280،رقم:757،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفية ـ المدینة المنورة،الطبعة1386هـ .

[16] الترغيب والترهيب:كتاب البر والصلة:ص:480،رقم:3696،دار ابن حزم،الطبعة الأولى1422هـ .

[17] مجمع الزوائد:كتاب البر والصلة،باب ما جاء في عقوق ...:8/270،ت:عبد الله الدرويش،دار الفكر ـ بيروت،الطبعة الأولى1425هـ .

[18] إتحاف الخيرة المهرة:5/476،رقم:5039،ت:أبو تميم ياسر،دار الوطن للنشر ـ الرياض،الطبعة1420هـ .

[19] الفوائدالمجموعة:كتاب الأدب والزهد ...:ص:231،رقم:38،ت:عبدالرحمن بن يحيى،دار الكتب العلمية ـ  بيروت،الطبعة ۱۴۱۶هـ .

[20] تنزيه الشريعة:كتاب الأدب والزهد ...،الفصل الثاني:2/296،رقم:51،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ  بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .

[21] اللآلئ المصنوعة:2/251،ت:محمد عبد المنعم رابح،دار الكتب  العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية 1428هـ .

[22] ’’اللآلئ المصنوعة‘‘ میں یہ لفظ ’’فضل‘‘ لکھا ہے، لیکن ’’مساوئ الأخلاق‘‘ کے نسخے میں ’’فضيل‘‘ ہے، یہی صحیح ہے، اور فضل تصحیف (تبدیلی) ہے۔

[23] مسند أحمد:6/564،رقم:19631،عالم الكتب ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .

ـ وضرب على يده: أمسك، كذا في ’’لسان العرب‘‘1/634،عامر أحمد حيدر،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى2003ء .

[24] إطراف المسند المعتلي:فائد أبو الورقا:3/325،رقم:4027،ت:زهـیر بن ناصر،دار ابن کثیر ـ بیروت، الطبعة الأولى۱۴۱۴هـ .

[25] المجروحين:باب الفاء:2/203،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .

[26] التاريخ الكبير:باب الفاء:7/23،رقم:9934،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة  الثاني1419هـ .

[27] الجرح والتعدیل:باب الفاء:7/112،رقم:12020،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ  بيروت،الطبعةالأولى1422هـ .

[28] الجرح والتعدیل:باب الفاء:7/111،رقم:12020،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ  بيروت،الطبعةالأولى1422هـ .

[29] الضعفاء الكبير:فائد بن عبد الرحمن،3/460،رقم:1516،ت:الدكتور عبد المعطی،دار الکتب العلمية ـ بيروت .

[30] المدخل إلى الصحيح:184،رقم:155،ت:د ـ ربيع هادي،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى1404هـ .

[31] الكامل في الضعفاء:7/139،رقم:1572،الشيخ عادل والشيخ علي محمد،دار الكتب العلمية ـ بيروت .

[32] التقريب:ص:444 ،رقم:5373،ت:شيخ محمد عوامة،دار الرشيد ـ سؤريا،الطبعة الرابعة1418هـ .

[33] الكاشف:2/378،رقم:4504،عزت علي عيد عطية وموسى محمد علي الموشي،دار الكتب الحديثية ـ القاهرة،الطبعة الأولى1329هـ .

[34] تنبیه الغافلین:باب حق الوالدين:58،إشاعت إسلام كتب خانه محله جنگي پشاور .

[35] ميزان الاعتدال:1/10،رقم:15،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .

[36] المصدر السابق .

[37] المصدر السابق .

[38] المصدر السابق .

[39] المصدر السابق .

[40] المصدر السابق .

[41] المصدر السابق .

[42] التقريب:ص:87 ،رقم:142،ت:محمد عوامة،دار الرشيد ـ سؤريا،الطبعة الرابعة1418هـ .

[43] الكاشف:1/75،رقم:109،عزت علي عيد عطية وموسى محمد علي الموشي،دار الكتب الحديثية ـ القاهرة،الطبعةالأولى1392هـ .

اس تحقیق میں مذکور روات