حضرت مولانا محمد یونس جونپوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

۶ – جزء: صلوة الرغائب

روایتِ صلوۃ الرغائب (رجب کے پہلے ہفتہ میں پڑھی جانے والی ایک مخصوص نماز)اور پندرہ شعبان کی شب پڑھی جانے والی مخصوص نماز والی روایت محققین کے نزدیک من گھڑت ہے۔

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

تحقیق کی تفصیل

’’حنفیہ میں سے صاحب ’’الدرالمختار‘‘ نے (ص: ۴۲۰ ج: ۱) عیدین، نصف شعبان، رمضان کے عشرہ اخیرہ اور ذی الحجہ کے عشرہ اولیٰ کی شبِ بیداری کو مندوبات میں شمار کیا ہے،علامہ محمد امین بن عمر عابدین الشامی رحمہ اللہ  کہتے ہیں (ص: ۴۶۰ ج: ۱): ×قد بسط الشُرُنْبُلاَلِي في الإمداد ما جاء في فضل هذه الليالي كلها÷. [ان تمام راتوں کی فضیلت میں جو کچھ آیا ہے شُرُنْبُلَالِی رحمہ اللہ  نے ’’امداد ‘‘ میں اسے تفصیل سے لکھا ہے]

لیکن مسجد میں اجتماع اور جماعت سے نماز پڑھنا مکروہ ہے، صاحب ’’امداد الفتاح‘‘نے فُرادیٰ یعنی تنہا پڑھنے کے ساتھ مقید کیا ہے، صاحب نور الایضاح رحمہ اللہ  فرماتے ہیں: ×ويكره الاجتماع على إحياء ليلة من هذه الليالي في المساجد÷. [مساجد میں ان راتوں میں عبادت کے لئے جمع ہونا مکروہ ہے]

علامہ ابن عابدین شامی رحمہ اللہ  کہتے ہیں (ص: ۴۶۱ج: ۱):

×وصرح بكراهة ذالك في الحاوي القُدْسِي وقال: وما روي من الصلوات في هذه الأوقات يصلى فرادى غير التراويح. قال في البحر: ومن ههنا يعلم كراهة الاجتماع على صلوة الرغائب التي تفعل في رجب في أول جمعة و أنها بدعة، ومايحتاله أهل الروم مِنْ نذرِها لتخرج عن النفل والكراهة فباطل اهـ .

قال ابن عابدين: وقد صرح بذلك في البزازية، وقد بسط الكلام عليها شارحا المنية، وصرحا بأن ماروي فيها باطل موضوع، وللعلامة نور الدين المَقْدِسِي فيها تصنيف حسن سماه ×ردع الراغب عن صلوة الرغائب÷، أحاط فيه بغالب كلام المتقدمين والمتأخرين من المذاهب الأربعة اهـ÷ .

[اس کے مکروہ ہونے کی صراحت ’’الحاوی القُدْسِی‘‘ میں کی گئی ہے، اور کہا ہے: ان اوقات میں تراویح کے علاوہ منقول نمازیں تنہا پڑھی جائیں گی، ’’بحر‘‘ میں کہا ہے: یہاں یہ بھی معلوم ہوگیا کہ رجب کے پہلے جمعہ میں پڑھی جانے والی صلوۃ الرغائب کےلئے جمع ہونا مکروہ ہے اور یہ کہ یہ بدعت ہے، اور رومیوں کا نفل وکراہت سے نکلنے کے لئے ان نمازوں کی نذر ماننے کا حیلہ باطل ہے، اھ۔

ابن عابدین رحمہ اللہ  فرماتے ہیں: ’’بزازیہ‘‘ میں اس کی صراحت کی گئی ہے، ’’منیہ‘‘ کے دونوں شارحین نے اس پر تفصیل سے کلام کیا ہے، اور صاف کہا ہے کہ اس بارے میں منقول روایت باطل، موضوع ہے، علامہ نورالدین مَقدِسِی کی ان نمازوں کے بارے میں ایک اچھی تصنیف ہے، جس کا نام ہے ×ردع الراغب عن صلوۃ الرغائب÷، اس میں مصنف نے مذاہب ِاربعہ کے متقدمین ومتاخرین کے اکثر کلام کا احاطہ کرلیا ہے]

صلوۃ الرغائب کا بد عت ہو نا تقریبًا متفق علیہ ہے، حافظ ابن الصلاح رحمہ اللہ  اولاً یہی [یعنی بدعت ہونا]کہتے تھے پھر رجوع کر لیا اور استحباب کے قائل ہو گئے، شیخ عز الدین بن عبد السلام رحمہ اللہ  ہمیشہ اس کی تردید کر تے رہے اور منع کے قائل تھے، اس سلسلہ میں بعض حدیثیں بھی نقل کی جاتی ہیں مگر وہ باطل ہیں، سارے محققین فرماتے ہیں کہ صلوۃ الرغائب بد عت ہے، اور اس سلسلہ میں جو حدیث نقل کی جاتی ہے وہ موضوع ہے، ابو اسماعیل الانصاری رحمہ اللہ ، ابو بکر السمعانی رحمہ اللہ ، ابو الفضل بن ناصر رحمہ اللہ ، ابو الفرج بن الجوزی رحمہ اللہ ، ابو شامہ رحمہ اللہ ، نَوَوِی رحمہ اللہ  (ص: ۳۶۱ج: ۱) ابن دقیق العید رحمہ اللہ ، ابن تیمیہ رحمہ اللہ ، ذہبی رحمہ اللہ ، ابن رجب رحمہ اللہ ، عراقی رحمہ اللہ ، ابن حجر رحمہ اللہ  وغیرہم نے اس کی تصریح کی ہے[1]۔

’’اب ایک اور بات قابل تنبیہ ہے، وہ یہ کہ اب تک تو گفتگو تھی کہ شبِ براءت میں خاص طور سے اجتماعاً یا انفراداً بیدار رہنا کیسا ہے؟ اس کے بعد یہ ذکر کیا جاتا ہے کہ اس رات میں مخصوص طریقے پر نماز پڑھی جاتی ہے اور اس میں متعدد روایات نقل کی جاتی ہیں، مگر وہ سب بے اصل وباطل ہیں، روایات مستقل فصل میں آرہی ہیں، شیخ ابن حجر المکی رحمہ اللہ  ’’تحفۃ المحتاج‘‘ میں لکھتے ہیں (ص:۲۳۹/۲):

×والصلوة المعروفة ليلة الرغائب ونصف شعبان بدعة قبيحة، وحديثها موضوع، وبين ابن عبد السلام وابن الصلاح مكاتبات وافتاءات متناقضة، بيّنتُها مع مايتعلق بها في كتاب مستقل سميته ’’الإيضاح والبيان لما جاء في ليلتي الرغائب والنصف من شعبان‘‘، انتهى[أي: كلام ابن حجر المكي] .

وقال التقي السبكي في تقييد التراجيح: الاجتماع لصلوة ليلة النصف من شعبان ولصلوة الرغائب بدعة مذمومة [انتهى كلام السبكي].

 وقال النَوَوِي في شرح المهذب (ص:۵۶/۴): الصلوة المعروفة بصلوة الرغائب وهي ثنتي عشرة ركعة، تصلى بين المغرب والعشاء ليلة أول جمعة في رجب، وصلوة ليلة نصف شعبان مائة ركعة، وهاتان الصلوتان بدعتان ومنكرتان قبيحتان، ولا يُغْتَرُّ بذكرهما في كتاب قُوْتُ القلوب وإحياء علوم الدين ولا بالحديث المذكور فيهما، فإن كل ذلك باطل، ولا يُغْتَرُّ ببعض من اشتبه عليه حكمهما من الأئمة، فصنف ورقات في استحبابهما، فإنه غالط في ذلك، وقد صنف الإمام أبو محمد عبد الرحمن بن إسمعيل المقدسي كتابا نفيسا في إبطالهما، فأحسن فيه وأجاد، رحمه الله[انتهى كلام النووي].

وقال النَوَوِي كما ذكر الزَبِيْدِي في الإتحاف (ص: ۴۲۷ج: ۳): هاتان الصلوتان بدعتان موضوعتان منكرتان قبيحتان، ولا يُغْتَرُّ بذكرهما في كتاب القُوْت والإحياء، وليس لأحد أن يستدل على شرعيتهما بقوله صلى الله عليه وسلم: الصلوة خير موضوع، فإن ذلك يختص بصلوة لا تخالف الشرع بوجه من الوجوه، وقد صح النهي عن الصلوة في الأوقات المكروهة اهـ ÷[2].

[شبِ رغائب ونصف شعبان کی مشہور نمازیں قبیح بدعت ہیں، اور ان کی احادیث من گھڑت ہیں، اور اس بارے میں ابن عبدالسلام رحمہ اللہ  اور ابن الصلاح رحمہ اللہ  کے درمیان خط وکتابت، نیز مخالف فتاویٰ کا سلسلہ رہا ہے، جنہیں میں ان کے متعلقات سمیت ایک مستقل کتاب بنام ×الإیضاح والبیان لما جاء فی لیلتیِ الرغائب والنصف من شعبان÷ میں بیان کرچکا ہوں، انتہیٰ (یعنی ابن حجر مکی رحمہ اللہ  کا کلام مکمل ہوگیا)

 ’’تقیید تراجیح‘‘ میں تقی سبکی رحمہ اللہ  فرماتے ہیں: نصف شعبان کی رات، نیز صلوۃ الرغائب کے لئے لوگوں کا جمع ہونا مذموم بدعت ہے، انتہیٰ (یعنی تقی سبکی رحمہ اللہ  کا کلام مکمل ہوا)

نَوَوِی رحمہ اللہ  ’’شرح المہذب ‘‘ میں لکھتے ہیں: صلوۃ رغائب کے نام سے مشہور نماز بارہ رکعتوں والی نماز ہے، جو رجب کے پہلے شب جمعہ میں مغرب وعشاء کے درمیان پڑھی جاتی ہے، اور نصف شعبان کی رات والی نماز کی ایک سو رکعتیں ہیں، اور یہ دونوں نمازیں بدعت ہیں، منکر و قبیح ہیں، اور ان دونوں نمازوں کے ’’قوت القلوب‘‘ و ’’احیاء علوم الدین‘‘ میں مذکور ہونے کی وجہ سے، نیز ان کے بارے وارد ہونے والی احادیث کی وجہ سے دھوکہ نہیں کھانا چاہیئے، کیونکہ یہ سب باطل ہیں، اور ائمہ میں بعض حضرات پر ان کا حکم مشتبہ ہوگیا ہے، ان کے اقوال سے بھی دھوکہ نہیں کھانا چاہیئے، جس نے ان کے مستحب ہونے پر چند صفحات تصنیف کیے ہیں، کیونکہ وہ اس بارے میں غلطی کا شکار ہوگئے ہیں، ان نمازوں کے باطل کہلانے کے بارے میں امام ابو محمد عبد الرحمن بن اسماعیل مَقْدِسِی رحمہ اللہ  نے ایک نفیس کتاب تصنیف کی ہے، اور مصنف نے اس میں بہت اچھا اور عمدہ کلام کیا ہے، اللہ ان پر رحمت فرمائے، انتہیٰ (یعنی امام نَوَوِی رحمہ اللہ  کا کلام مکمل ہوا)۔

نَوَوِی رحمہ اللہ  فرماتے ہیں - جیسا کہ زَبِیْدِی رحمہ اللہ  نے ’’اتحاف‘‘ میں کہا ہے- : یہ دونوں نمازیں بدعت، موضوع، منکر، قبیح ہیں، اور کسی کو اس سے دھوکہ نہیں کھانا چاہیئے کہ یہ نمازیں تو ’’قوت‘‘ و ’’احیاء‘‘ میں مذکور ہیں، اور کوئی شخص آپ ﷺ کے اس ارشاد سے بھی استدلال نہیں کرسکتا کہ ’’نماز مقررہ چیزوں میں سب سے بہتر ہے‘‘، کیونکہ آپ ﷺ کا یہ ارشاد ایسی نماز کے ساتھ مخصوص ہے جو کسی بھی درجہ میں بھی شریعت کے مخالف نہ ہو، اور صحیح روایت ہے کہ مکروہ اوقات میں نماز پڑھنا ممنوع ہے، اھ]

دوسرے اندازسے

ان بعض روایتوں کے بیان میں جن میں مخصوص نمازوں کا اس رات میں تذکرہ ہے۔

حوالہ جات

[1] الیواقیت الغالیۃ:صلوۃ الرغائب کا حکم،۲/۳۲۲۔

[2] الیواقیت الغالیۃ: شب براء ۃ میں مخصوص نمازوں کا حکم،۲/۳۲۳۔

[3] الیواقیت الغالیۃ: فصل الثالث،۲/۳۲۴ - ۳۲۷۔