ستائیس رجب کے روزے و نماز پرسو سال کے روزوں و نماز کا ثواب
حکم:یہ حدیث منکر ہے،آپ ﷺکے انتساب سے بیان نہیں کر سکتے۔
تحقیق کی تفصیل
امام بیہقی رحمہ اللہ ’’شعب الإيمان‘‘[1] میں تحریر فرماتے ہیں:
’’أخبرنا أبو عبد الله الحافظ، حدثني أبو نصر رشيق بن عبد الله الرومي إملاء من كتابه بِالطَّابَرَانِ، أنا الحسين بن إدريس الأنصاري، نا خالد بن الهياج، عن أبيه، عن سليمان التيمي، عن أبي عثمان، عن سلمان الفارسي قال: قال رسول الله صلى الله عليه و سلم :
في رجب يوم و ليلة، من صام ذلك اليوم و قام تلك الليلة كان كمن صام من الدهر مائة سنة، وهو لثلاث بقين من رجب، وفيه بعث الله محمدا صلى الله عليه و سلم‘‘.
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: رجب میں ایک دن اور ایک رات ہے جس نے اس دن روزہ رکھا اور اس رات کو قیام کیا تو وہ ایسا ہے جیسے اس نے سو سال روزہ رکھا اور سو سال قیام کیا ،اور وہ دن ستائیس رجب کا ہے،اوراسی دن اللہ تعالی نے محمد ﷺکی بعثت فرمائی ہے۔
حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ نے ’’جزء في فضل رجب‘‘ [2] میں اور حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے’’تبيين العجب‘‘ [3] میں امام بیہقی رحمہ اللہ کے طریق سے اس روایت کی تخریج کی ہے۔
روایت پر ائمہ رجال کا کلام
’’وروي ذلك بإسناد آخر أضعف من هذا‘‘ [4].یہ حدیث ایک دوسری سند سے بھی منقول ہے،جو اس سے بھی بڑھ کر ضعیف ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’تبيين العجب‘‘[5] میں فرماتے ہیں: ’’هذا حديث منكر إلى الغاية ‘‘ . یہ حدیث انتہائی منکر ہے ۔
اس کے بعد حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے راوی پر کلام کیا ہے، جسے ہم آگے متکلم فیہ راوی کے ضمن میں ذکر کریں گے۔
حافظ ابن عراق رحمہ اللہ نے’’تنزيه الشريعة‘‘[6] میں اورعلامہ لکھنوی رحمہ اللہ نے’’الآثار المرفوعة‘‘ [7] میں مذکورہ روایت ذکر کرنے کےبعد حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کےکلام کو نقل کرنے پر اکتفاء کیاہے۔
علامہ عبد الحق دہلوی رحمہ اللہ ’’ماثبت بالسنة‘‘ [8] میں فرماتے ہیں: ’’فيه خالد بن هياج، وابن هياج متروك، له احاديث مناكير كثيرة، والحمل فيه ابنه خالد، فهوالآفة في هذالحديث‘‘.
اس روایت میں خالد بن ہیاج ہے ،اور ابن ہیاج متروک ہے ،اس کی بہت ساری منکر احادیث ہیں ،اور اس روایت میں ذمہ دار ہیاج کا بیٹا خالدہے ،یہی اس حدیث میں آفت ہے ۔
متکلم فیہ راوی کے بارے میں کلام
نوٹ:مذکورہ روایت میں دو راویوں پر کلام ہوا ہے،ہیاج اور ان کے بیٹے خالد پر،سب سے پہلے ہیاج کے متعلق کلام ملاحظہ فرمائیں۔
امام نسائی رحمہ اللہ ’’الضعفاء والمتروكين‘‘[9] میں لکھتے ہیں: ’’ضعيف‘‘ .
حافظ عقیلی رحمہ اللہ ’’الضعفاءالكبير‘‘ [10] میں تحریر فرماتے ہیں: ’’ولا يتابع عليه، ولا على شيء من حديثه‘‘. ان کی متابعت نہیں کی گئی ہے، اور نہ ہی ان کی احادیث میں سے کسی چیز پر متابعت ہوئی ہے۔
امام ابو حاتم رحمہ اللہ ’’الجرح والتعدیل‘‘[11] میں فرماتے ہیں: ’’يكتب حديثه ولا يحتج به‘‘. ان کی حدیث لکھی جائے گی،اور اس سے احتجاج نہ کیا جائے۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ فرماتےہیں: ’’ضعيف الحديث، ليس بشيء‘‘[12]. یہ ضعیف الحدیث،’’لیس بشیء‘‘ ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے’’التاریخ الکبیر‘‘ [13] میں ہیاج بن بسطام کا ترجمہ قائم کر کے سکوت اختیار کیا ہے۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’متروك الحديث‘‘[14].
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘ [15] میں لکھتے ہیں:
’’كان مرجئا داعية إلى الإرجاء، وكان ممن يروي عن المعضلات عن الثقات، ويخالف الأثبات فيما يرويه عن الثقات، فهو ساقط الاحتجاج به، وعند الاعتبار فإن اعتبر به معتبر أرجو أن لا يجرح في ذلك‘‘.
یہ مرجیہ فرقے سے تعلق رکھتا تھااور اسی کی طرف لوگوں کو دعوت دیتا تھا ، اور یہ ان لوگوں میں سےہے جو ثقہ سے معضل روایات نقل کرتے ہیں،اور یہ ثبت لوگوں کی اس چیز میں مخالفت کرتاہے جسے وہ ثقات سے روایت کرتے ہیں،اس بناء پریہ ساقط الاحتجاج ہے،اوراعتبار کے وقت [ثقہ کی موافقت کی صورت میں] کسی معتبر نے اس کا اعتبار کیا تو میں امید کرتاہوں کہ اس بارے میں اس پر جرح نہیں کی جائے گی ۔
نوٹ: محمود ابراہیم زاید کے نسخے میں’’يروى عن المعضلات عن الثقات‘‘ کے الفاظ ہیں،اور حمدی عبدالمجید سلفی کے نسخے میں’’يروي المعضلات عن الثقات‘‘ [16] کے الفاظ ہیں،جبکہ ’’تهذيب الكمال‘‘ [17] اور’’تهذيب التهذيب‘‘ [18] میں’’يروي الموضوعات عن الثقات‘‘ کے الفاظ ہیں۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل في الضعفاء‘‘ [19] میں لکھتے ہیں: ’’وهياج بن بسطام هذا له أحاديث، وفيما أمليت مما لا يتابع عليه‘‘. اور ہیاج بن بسطام کی اور بھی بہت سی روایات ہیں،اور اس کی جتنی روایات میں نے لکھوائی ہیں،ان میں اس کی کسی نے متابعت نہیں کی ۔
حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ ’’تاريخ بغداد‘‘ [20] میں امام ابو داؤد رحمہ اللہ کا یہ قول نقل فرماتے ہیں: ’’هروي، تركوا حديثه، ليس بشيء‘‘. یہ ہروی متروک الحدیث،’’لیس بشیء‘‘ ہے۔
حافظ یحیی بن احمد بن زیادہروی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ’’كل ما اُنكر على الهياج من جهة ابنه خالد، فإن الهياج في نفسة ثقة‘‘ [21]. ہیاج پر جو انکار کیا گیا ہے وہ ان کے بیٹے خالد کی وجہ سے ہے ،اس لئے کہ ہیاج بذات خود ثقہ ہے ۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تاريخ الإسلام‘‘ [22] میں مکی بن ابراہیم کا یہ قول نقل کرتے ہیں: ’’ما علمنا الهياج إلا صادقا عالما‘‘. ہم ہیاج کو سچا عالم ہی سمجھتے ہیں۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’تهذيب التهذيب‘‘[23] میں محمد بن یحیی ذہلی رحمہ اللہ کا قول نقل فرماتے ہیں : ’’الهياج عندنا ثقة‘‘. ہیاج ہمارے نزدیک ثقہ ہے۔
امام ابو عبداللہ حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’وهذه الأحاديث التي رآها صالح من أحاديث الهياج، الذنب فيها لابنه خالد، انتهى‘‘[24]. ہیاج کی احادیث میں سے جن احادیث کو صالح نے دیکھا ہے ،تو ان میں مسئلہ ہیاج کے بیٹے خالد کی وجہ سے ہے،انتہی۔
حافظ صالح بن محمد جَزَرہ فرماتے ہیں: ’’ منكر الحديث، لا يكتب من حديثه إلا للاعتبار، ولم أكن أعلمه بهذا حتى قدمت هراة، فرأَيت عندهم أَحاديث مناكير كثيرة‘‘[25].
یہ منکر الحدیث ہے ،اس کی حدیثیں اعتبار کےلئے لکھی جائیں گی، اورمجھے اس کے بارے میں معلوم نہیں تھا ،جب میں ہرات گیا تو میں نے ان کے پاس اس کی بہت ساری منکر احادیث دیکھی ۔
امام سیوطی رحمہ اللہ ’’ذيل اللآلئ المصنوعة‘‘ میں لکھتے ہیں: ’’هياج تركوا حديثه‘‘[26].محدثین نے ہیاج کی احادیث کوترک کردیا ہے ۔
علامہ پٹنی رحمہ اللہ ’’تذكرة الموضوعات‘‘ [27] میں فرماتے ہیں: ’’فيه هياج تركوه‘‘. اس روایت میں ہیاج ہے اورمحدثین نے اسے ترک کردیا ۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ميزان الاعتدال‘‘ [28] میں سلیمانی رحمہ اللہ کا یہ قول نقل فرماتے ہیں : ’’ليس بشيء‘‘.
حافظ ابن عراق’’تنزيه الشريعة‘‘ [29] میں فرماتے ہیں: ’’خالد بن هياج بن بسطام عن أبيه وغيره، اتهمه ابن أبى حاتم فى كتابه الجرح والتعديل فى ترجمة الحسين بن إدريس الأنصاری‘‘.
خالد بن ہیاج بن بسطام اپنے والد اور ان کے علاوہ سےروایت کرتا ہے، ابن ابی حاتم رحمہ اللہ نے اپنی کتاب’’الجرح والتعدیل‘‘ میں حسین بن ادریس انصاری کے ترجمہ میں ان کو متہم قرار دیا ہے ۔
نوٹ:بندہ کو ’’الجرح والتعدیل‘‘ میں حسین بن ادریس انصاری کے ترجمہ میں یہ نہیں مل سکا کہ خالد بن ہیاج متہم ہے ،واللہ اعلم ۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کے نزدیک یہ حدیث انتہائی منکر ہے، حافظ ابن عراق رحمہ اللہ اور علامہ لکھنوی رحمہ اللہ نےحافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کے کلام کو نقل کرنے پر اکتفاء کیاہے،نیزعلامہ عبد الحق دہلوی رحمہ اللہ نے بھی اس کے منکر،شدید ضعیف ہونے کی جانب اشارہ کیا ہے،اس لئے اسے آپﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے۔
حوالہ جات
[1] شعب الإيمان:۳/۳۸۱،رقم:۳۸۱۱،ت:أبي هاجر محمد السعيد بن بسيوني زغلول،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعةالأولى۱۴۲۱هـ .
[2] جزء في فضل رجب تحت كتاب أداء ماوجب لإبن دحية كلبي:۳۱۵،رقم:۱۱،ت:جمال عزون .
[3] تبيين العجب:ص:۴۲،ت:أبو أسماء إبراهيم بن إسماعيلآل عصر،دارالكتب العلمية ـ بيروت .
[4] شعب الإيمان:۳/ ۳۷۴،رقم:۳۸۱۱،ت:أبي هاجر محمد السعيد بن بسيوني زغلول،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعةالأولى۱۴۲۱هـ .
امام بیہقی رحمہ اللہ نے جس روایت کی طرف اشارہ کیاہے،اس کے الفاظ یہ ہیں :
’’أخبرنا محمد بن عبد الله الحافظ، أنا أبو صالح خلف بن محمد ببخارى، أنا مكي بن خلف و إسحاق بن أحمد قالا : نا نصر بن الحسين، أنا عيسى و هو الغنجار، عن محمد بن الفضل، عن أبان عن أنس: عن رسول الله صلى الله عليه و سلم أنه قال:
في رجب ليلة يكتب للعامل فيها حسنات مائة سنة، وذلك لثلاث بقين من رجب، فمن صلى فيها اثنتي عشر ركعة، يقرأ في كل ركعة فاتحة الكتاب و سورة من القرآن، يتشهد في كل ركعتين، ويسلم في آخرهن، ثم يقول: سبحان الله و الحمد لله و لا إله إلا الله و الله أكبر مائة مرة، ويستغفر الله مائة مرة، و يصلي على النبي صلى الله عليه و سلم مائة مرة، ويدعو لنفسه ما شاء من أمر دنياه و آخرته، ويصبح صائما، فإن الله يستجيب دعاءه كله إلا أن يدعو في معصية‘‘.
[5] تبيين العجب:ص:۴۳،ت:أبو أسماءإبراهيم بن إسماعيل،دارالكتب العلميةـ بيروت .
[6] تنزيه الشريعة:الفصل الثالث: ۲/۱۶۱،رقم:۴۱،ت:عبدالوهاب عبداللطيف،دارالكتب العلميةـ بيروت .
[7] الآثارالمرفوعة:ص:۶۰،ت:أبوهاجر محمدالسعيد بن بسيوني زغلول،دارالكتب العلميةـ بيروت الطبعة الأولى۱۴۰۵هـ .
[8] ماثبت بالسنة:ص:۱۷۵،مطبع مجتبائي ـ دهلي .
[9] الضعفاء والمتروکین:۲۴۳،رقم:۶۴۲،ت:کمال یوسف الحوت،مؤسسة الکتب الثقافية ـ بيروت، الطبعة ۱۴۰۵هـ .
[10] ضعفاء الكبير: ۴/۳۶۶،رقم:۱۹۷۹،ت:عبد المعطی أمین قلجی،دار الکتب العلميةـ بيروت،الطبعة الاولى۱۴۰۸هـ .
[11] الجرح والتعدیل:۹/۱۱۲،رقم:۴۷۴،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۳هـ .
[12] الجرح والتعدیل:۹/ ۱۱۲، رقم:۴۷۴،دارالكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۳هـ .
[13] التاريخ الكبير: ۸/۲۴۲،رقم:۲۸۶۶، دارالكتب العلميةـ بيروت،الطبعة۱۴۰۷هـ .
[14] میزان الاعتدال:۴/۳۱۸ ،رقم:۹۲۸۷،ت:علي محمد البجاوي،دارالمعرفةـ بيروت .
[15] المجروحين: ۳/ ۹۶ ،ت:محمودابراهيم زايد،دارالمعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[16] المجروحين:۲/۴۴۵،رقم:۱۱۶۹،ت:حمدي عبدالمجيد السلفي،دارالصميعي ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۳۳هـ .
[17] تهذيب الكمال:۳۰/۳۵۹، رقم:۶۶۳۷،ت:بشارعواد معروف،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۱۳هـ .
[18] تهذيب التهذيب:۶/۶۸۶،ت:الشيخ عادل احمد عبدالموجود، الشيخ علي محمد معوض،دارالكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۵هـ .
[19] الكامل في ضعفاء الرجال:۸/۴۴۸ ،الرقم:۲۰۴۸،ت:عادل أحمد و علي محمد معوض،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۹۲هـ .
[20] تاريخ بغداد:۱۶/۱۲۴،رقم:۸۳۸۷ ،ت:بشارعوادمعروف،دارالغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۲هـ .
[21] تاريخ بغداد:۱۶/۱۲۹،رقم:۸۳۸۷ ،ت:بشارعوادمعروف،دارالغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۲هـ .
[22] تاريخ الإسلام:۱۱/۳۹۴،رقم:۳۱۴،ت:عمرعبدالسلام تدمري،دارالكتاب الغربي ـ بيروت،الطبعة الاولى ۱۴۱۱هـ .
[23] تهذيب التهذيب:۶/۶۸۷،رقم:۸۶۳۴ ،ت:الشيخ عادل أحمد والشيخ علي محمد معوض، دارالكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۵ا هـ .
[24] تبيين العجب:ص:۴۳،ت:أبو أسماء أبراهيم بن إسماعيلآل عصر،دارالكتب العلميةـ بيروت .
[25] الآثارالمرفوعة:ص:۶۰،ت:أبوهاجر محمدالسعيد بن بسيوني زغلول،دارالكتب العلميةـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۰۵هـ .
[26] ذيل اللآلئ المصنوعة:۳۱۲،رقم:۵۵۶،ت:زياد النقشبندي الأثري،دار ابن حزم ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۳۲هـ .
[27] تذكرة الموضوعات:ص:۱۱۶،كتب خانه مجيديه ـ ملتان .
[28] میزان الاعتدال:۱/۶۴۴،رقم:۲۴۷۰، ت:علي محمد البجاوي،دارالمعرفةـ بيروت .
[29] تنزيه الشريعة:۱/۵۷،ت:عبدالوهاب عبداللطيف،دارالكتب العلميةـ بيروت .