روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: رجب کا مہینہ حرمت والے مہینوں میں سے ہے، اور اس کے دن چھٹے آسمان کے دروازوں پر لکھے ہوئے ہیں، جو کوئی پرہیزگاری کے ساتھ روزہ رکھتا ہے، تو وہ دروازہ اس کے لئے بخشش کی دعا کرتا ہے‘‘۔
حکم: باطل، من گھڑت۔
تحقیق کی تفصیل
زیر بحث روایت حافظ ابو محمد حسن بن محمد خلال رحمہ اللہ نے ’’فضائل شهر رجب‘‘[1] میں تخریج کی ہے:
’’حدثنا القاضي أبو الحسن علي بن الجراحي، وعمر بن أحمد الواعظ، قالا: ثنا أحمد بن عيسى بن السُكَيْن البلدي، قال: حدثني محمد بن إسحاق الملقب بالحسام، ثنا إسحاق بن زُرَيق [ كذا في الأصل، والصحيح: رُزَيق] الرَسْعَنِي، ثنا إسماعيل بن يحيى بن عبيد الله التيمي، ثنا مسعر بن كدام، عن عطية العوفي، عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: رجب من شهور الحرم، وأيامه مكتوبة على أبواب السماء السادسة، فإذا صام الرجل منه يوما، وجرد صومه لتقوى الله، نطق الباب ونطق اليوم، قالا: يا رب! اغفر له، وإذا لم يتم صومه بتقوى الله، لم يستغفرا، قال أو قيل: خدعتك نفسك‘‘.
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: رجب کا مہینہ حرمت والے مہینوں میں سے ہے، اور اس کے دن چھٹے آسمان کے دروازوں پر لکھے ہوئے ہیں، جب کوئی شخص اس میں کسی دن روزہ رکھتا ہے، اور اپنے روزے کو اللہ کے تقوی کے ساتھ مکمل کرتا ہے، تو دروازہ اور دن دونوں کہتے ہیں: اے رب! اس کو بخش دے، اور جب وہ اللہ کے تقوی کے ساتھ اپنے روزے کو مکمل نہیں کرتا تو وہ اس کےلئے استغفار نہیں کرتے، وہ اس سے کہتا ہے یا اس سے کہا جاتا ہے: تیرے نفس نے تجھے دھوکہ دیا ہے۔
زیر بحث روایت حافظ ابو القاسم عبید اللہ بن عبد اللہ حَسْکَانی رحمہ اللہ نے ’’فضائل شهر رجب‘‘[2] میں، حافظ دیلمی رحمہ اللہ نے ’’مسند الفردس‘‘[3] میں، حافظ قوام السنہ رحمہ اللہ نے ’’الترغيب والترهيب‘‘[4] میں، شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ نے ’’الغنية‘‘[5] میں تخریج کی ہے، نیز حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’الزيادات‘‘[6] میں یہ روایت حافظ ابن شاہین رحمہ اللہ اور حافظ دیلمی رحمہ اللہ کے حوالہ سے ذکر کی ہے، تمام سندیں سند میں موجود راوی اسحاق بن رُزَیق رَسْعَنِی پر آکر مشترک ہوجاتی ہیں۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’تبيين العجب‘‘[7] میں زیر بحث روایت ذکر کرکے فرماتے ہیں:
’’وفي إسناده إسماعيل بن يحيى التيمي، وهو مذكور بالكذب‘‘. اور اس کی اسناد میں اسماعیل بن یحیی تیمی موجود ہے، اور اس کا تذکرہ جھوٹ کے ساتھ ہوتا ہے۔
حافظ سیوطی رحمہ اللہ ’’الزيادات‘‘[8] میں زیر بحث روایت کو من گھڑت روایات میں شمار کرکے فرماتے ہیں:
’’إسماعيل بن يحيى التيمي متهم بالكذب‘‘. (سند میں موجود راوی) اسماعیل بن یحیی تیمی جھوٹ بولنے میں متہم ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[9] میں زیر بحث روایت کے بارے میں حافظ سیوطی رحمہ اللہ کا کلام نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’وعزاه الحافظ ابن حجر في تبيين العجب إلى كتاب فضل الصيام للحافظ أبي سعيد النقاش، وأعله بإسماعيل المذكور، والله تعالى أعلم‘‘. اور اسے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ’’تبیین العجب‘‘ میں حافظ ابو سعید نقاش کی کتاب ’’فضل الصیام‘‘کی طرف منسوب کیا ہے، اور اس کو مذکور اسماعیل کی وجہ سے معلل قرار دیا ہے، واللہ تعالی اعلم۔
حافظ صالح بن محمد جزرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’كان يضع الحديث‘‘[10]. یہ حدیث گھڑتا تھا۔
حافظ ازدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ركن من أركان الكذب، لا تحل الرواية عنه‘‘[11]. یہ جھوٹ کے ارکان میں سے ایک رکن ہے، اس سے روایت کرنا حلال نہیں ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[12] میں فرماتے ہیں: ’’ كان ممن يروي الموضوعات عن الثقات، وما لا أصل عن الأثبات، لا يحل الرواية عنه، ولا الاحتجاج به بحال‘‘.یہ ثقہ راویوں کے انتساب سے من گھڑت روایات نقل کرتا ہے، اور اثبات کے انتساب سے بے اصل روایات نقل کرتا ہے، اس سے روایت کرنا حلال نہیں ہے، اور نہ ہی اس سے کسی حالت میں احتجاج کرنا حلال ہے۔
حافظ ابو علی حسین بن علی بن یزید نیشا پوری رحمہ اللہ نے اسماعیل بن یحیی تیمی کو ’’كذاب‘‘ کہا ہے[13]۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[14] میں اسماعیل بن یحیی کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’يحدث عن الثقات بالبواطيل، يحدث عن شعبة و[عن] الثوري ومسعر، وابن جريج وغيرهم‘‘. یہ ثقہ راویوں کے انتساب سے باطل روایات نقل کرتا تھا، شعبہ، ثوری، مسعر، ابن جریج اور ان کے علاوہ کے انتساب سے روایات نقل کرتا تھا۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[15] میں اسماعیل بن یحیی کی چند احادیث ذکر کرکے مزید فرماتے ہیں: ’’ولإسماعيل بن يحيى غير ما ذكرت، وعامة ما يرويه من الحديث بواطيل عن الثقات، وعن الضعفاء‘‘. اور اسماعیل بن یحیی کی میری ذکر کردہ روایات کے علاوہ بھی احادیث ہیں، اور اکثر یہ ثقہ اور ضعیف راویوں کے انتساب سے بواطیل نقل کرتا ہے۔
حافظ دارقطنی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء‘‘[16] میں اسماعیل بن یحیی کو ’’متروك، كذاب‘‘ کہا ہے۔
حافظ دارقطنی رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’يكذب على مالك، والثوري، وغيرهما‘‘[17]. اسماعیل بن یحیی، مالک، ثوری اور ان کے علاوہ پر جھوٹ بولتا تھا۔
امام ابو عبد اللہ حاکم نیشاپوری رحمہ اللہ ’’المدخل‘‘[18] میں اسماعیل بن یحیی کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’روى عن مالك بن أنس، ومسعر بن كدام، وابن أبي ذئب وغيرهم أحاديث موضوعة‘‘. اس نے مالک بن انس، مسعر بن کدام اور ابن ابی ذئب وغیرہ کے انتساب سے من گھڑت احادیث روایت کی ہیں۔
امام حاکم نیشاپوری رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’أجمعت الأمة على أن التيمي كذاب‘‘[19]. امت کا اس بات پر اجماع ہے کہ تیمی کذاب ہے۔
حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ ’’المسند‘‘[20] میں فرماتے ہیں: ’’عن مسعر ومالك حدث بالموضوعات، يشمئز القلب وينفر من حديثه، متروك‘‘. اسماعیل بن یحیی نے مسعر اور مالک کے انتساب سے من گھڑت احادیث روایت کی ہیں، اس کی حدیث سے دل منقبض ہوتا ہے، متنفر ہوتا ہے، یہ متروک ہے۔
حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ ایک مقام پر اسماعیل بن یحیی کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’وكان ضعيفا، سيء الحال جدا‘‘[21]. اور یہ ضعیف ہے، سیء الحال جداً ہے۔
حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ ’’تاريخ بغداد‘‘[22] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’وإسماعيل كان كذابا‘‘. اور اسماعیل کذاب تھا۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ ’’تذكرة الحفاظ‘‘[23] میں ایک روایت کے تحت فرماتے ہیں: ’’وإسماعيل هذا يروي الموضوعات [عن الثقات]، وما لا أصل له‘‘. اور یہ اسماعیل ثقہ راویوں کے انتساب سے من گھڑت اور بے اصل روایات نقل کرتا ہے۔
حافظ ابن قیسرانی رحمہ اللہ نے ’’ذخيرة الحفاظ‘‘ میں ایک مقام پر اسماعیل بن یحیی کو ’’متروك الحديث‘‘[24] اور دوسرے مقام پر ’’لاشيء في الحديث‘‘[25] کہا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ديوان الضعفاء‘‘[26] میں لکھتے ہیں: ’’متروك كأبيه‘‘. اسماعیل بن یحیی اپنے والدکی طرح متروک (راوی) ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ميزان‘‘[27] میں فرماتے ہیں: ’’عن أبي سنان الشيباني، وابن جريج، ومسعر بالأباطيل‘‘. ابو سنان شیبانی، ابن جریج اور مسعر کے انتساب سے باطل روایات نقل کرتا ہے۔
چند سطروں کے بعد فرماتے ہیں: ’’مجمع على تركه‘‘. اس کے ترک پر اجماع ہے۔
نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تلخيص الموضوعات‘‘[28] میں ایک روایت کے تحت اسماعیل بن یحیی تیمی کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’آفته إسماعيل بن يحيى‘‘. اس کی آفت اسماعیل بن یحیی ہے۔
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ ’’مجمع الزوائد‘‘[29] میں ایک روایت کے تحت اسماعیل بن یحیی کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’كذاب، لا تحل الرواية عنه‘‘. کذاب ہے، اس سے روایت کرنا حلال نہیں ہے۔
نیز حافظ ہیثمی رحمہ اللہ ہی ’’مجمع الزوائد‘‘[30] میں ایک دوسرے مقام پر ایک روایت کے تحت تیمی کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’كان يضع الحديث‘‘. یہ حدیث گھڑتا تھا۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’الإصابة‘‘[31] میں اسماعیل بن یحیی تیمی کو ’’أحد الكذابين‘‘ کہا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[32] میں اسماعیل بن یحیی بن عبید اللہ کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کیا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ زیر بحث روایت کو باطل روایات میں شمار کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’اور اس کی سند میں اسماعیل بن یحیی تیمی موجود ہے، اور اس کا تذکرہ جھوٹ کے ساتھ ہوتا ہے‘‘، حافظ سیوطی l نے اسے ’’من گھڑت‘‘ روایات میں شمار کیا ہے، علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ اور حافظ سیوطی رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے، اس لئے اس روایت کو رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
حوالہ جات
[1] فضائل شهر رجب:ص:56،رقم:7،ت:أبو يوسف عبد الرحمن بن يوسف بن عبد الرحمن آل محمد، دار ابن حزم ـ بيروت،الطبعة الأولى1416هـ .
[2] فضائل شهر رجب:رقم:5،مخطوط من الشاملة .
[3] انظرالغرائب الملتقطة:۴/۶۰۲،رقم:۱۶۲۸،ت:إيروان سفيان،جمعية دار البر ـ دبئي،الطبعة الأولى1439 هـ .
[4] كتاب الترغيب والترهيب:2/393،رقم:1850،ت:أيمن بن صالح بن شعبان،دار الحديث ـ القاهرة،الطبعة الأولى1414هـ .
[5] الغنية لطالبي طريق الحق عزوجل:1/333،ت:أبو عبد الرحمن صلاح بن محمد بن عويضة،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1417 هـ .
[6] الزيادات على الموضوعات:۱/۴۶۵،رقم:۵۶۲،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض، الطبعة الأولى1431هـ .
[7] تبيين العجب بما ورد في فضل رجب:ص:28،ت:أبو أسماء إبراهيم بن إسماعيل آل عصر،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة1408هـ .
[8] الزيادات على الموضوعات:۱/۴۶۵،رقم:۵۶۲،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض، الطبعة الأولى1431هـ .
[9] تنزيه الشريعة:2/164،رقم:46،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1401هـ .
[10] ميزان الاعتدال:۱/۲۵۳،رقم:۹۶۵،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[11] ميزان الاعتدال:۱/۲۵۳،رقم:۹۶۵،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[12] المجروحين:1/126،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفةـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[13] تاريخ بغداد:7/223،رقم:3237،ت:بشار عواد، دار الغرب الإسلامى ـ بيروت،الطبعة الأولى1422هـ .
[14] الكامل في ضعفاء الرجال:1/491،رقم:129،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[15] الكامل في ضعفاء الرجال:۱/۵۰۱،رقم:۱۲۹،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[16] الضعفاء والمتركون:ص: 137،رقم:81،ت:موفق بن عبد الله،مکتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۰۴هـ .
[17] لسان الميزان:2/182،رقم:1259،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مکتب المطبوعات الإسلامية ـ حلب،الطبعة الأولى ۱۴۲۳هـ .
[18] المدخل إلى الصحيح:ص:117،رقم:8 ،ت:ربيع بن هادي عمير المدخلي،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى 1404هـ .
[19] سؤالات مسعود بن علي السجزي للحاكم:ص:248،رقم:335،ت:موفق بن عبد الله،دار الغرب الإسلامي ـ بیرت،الطبعة الأولى1408هـ .
[20] المسند المستخرج على صحيح الإمام مسلم:۱/۵۸،رقم:۱۲،ت:محمد حسن محمد حسن إسماعيل، دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1417هـ .
[21] انظركتاب الموضوعات:۲/۹۰،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفية ـ المدينة المنورة،الطبعة الأولى1386هـ .
[22] تاريخ بغداد:2/206،ت:بشارعواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
[23] تذكرة الحفاظ:ص:273،رقم:676،ت:حمدي بن عبد المجيد بن اسماعيل السلفي،دار الصميعي ـ الرياض،الطبعة الأولى1415هـ .
[24] ذخيرةالحفاظ:2/1000،رقم:2087،ت:عبد الرحمن بن عبد الجبار الفريوائي،دار السلف ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۶هـ .
[25] ذخيرةالحفاظ:3/1624،رقم:3615،ت:عبد الرحمن بن عبد الجبار الفريوائي،دار السلف ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۶هـ .
[26] ديوان الضعفاء:ص:38،رقم:455،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مكتبة النهضة الحديثية ـ مكة،الطبعة 1387هـ .
[27] ميزان الاعتدال:۱/۲۵۳،رقم:۹۶۵،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[28] تلخيص كتاب الموضوعات:ص:52،رقم:103،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[29] مجمع الزوائد ومنبع الفوائد:9/240،ت:حسام الدين القدسي،دار الكتاب العربى ـ بيروت .
[30] مجمع الزوائد ومنبع الفوائد:۱/۱۰۶،ت:حسام الدين القدسي،دار الكتاب العربى ـ بيروت .
[31] الإصابة في تمييز الصحابة:5/274،رقم:6983،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض، دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1415هـ .
[32] تنزيه الشريعة:۱/۴۰،رقم:۳۰۵،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .