روایت: ’’حضرت عائشہرضی اللہ عنہا کا رسول اللہ ﷺ سے عرض کرنا کہ آپ جہاں جاتے ہیں زمین پر کچھ بچھائے بغیر نماز پڑھ لیتے ہیں‘‘۔
تحقیق کی تفصیل
عارف باللہ مولانا جلال الدین محمد رومی رحمہ اللہ (المتوفی 672ھ) ’’مثنوي‘‘[1] میں لکھتے ہیں:
عائشہ روزے
بہ پیغمبر بہ گفت
یا رسوال
اللہ! تو پیداؤ نہفت
ایک دن (حضرت)عائشہ رضی اللہ عنہا نے پیغمبر ﷺ سے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ مجمع اور تنہائی
ہر کجا یا بی
نمازے می کنی
می رَوی دَر
خانۂ ناپاک ودَنی
جہاں موقع ملتا ہے نماز پڑھ لیتے ہیں، ہر ادنی اور ناپاک گھر چلے جاتے ہیں
بے مصلی می
گزاری تو نماز
ہرکجا روئے زمیں بکشای راز
بغیر مصلے کے آپ نماز پڑھ لیتے ہیں جہاں بھی روئے زمین ہو، راز بتائیے؟
گرچہ میدانی
کہ ہر طفل پلید
کرد مُستَعْمَل بہر جا کہ رسید
اگرچہ آپ جانتے ہیں کہ ہر ناپاک بچہ، جہاں وہ جاتا ہے (زمین)کو مستعمل کر دیتا ہے
گفت پیغمبر ؐ
کہ از بہرِ مہاں
حق نجس را
پاک کرد ایں را بداں
پیغمبر (ﷺ)نے فرمایا:بڑے لوگوں کےلئے اللہ (تعالی)نے نجس کو پاک کردیا ہے، اس کو سمجھ لے
سجدہ گاہم را
ازاں رو لطفِ حق
پاک کردانید
تا ہفتم طبق
اس لئے اللہ (تعالی) کی مہربانی نے میری سجدہ گاہ کو ساتوں طبقوں تک پاک کردیا ہے۔
تلاش بسیار کے باوجودیہ روایت سند اًتاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اورجب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایساکلام اور واقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جومعتبر سند سے ثابت ہو،واللہ اعلم۔
زیر بحث روایت تو تلاش بسیار کے باوجود سنداً مذکورہ الفاظ سے نہیں مل سکی، البتہ اس سے ملتی جلتی ایک صحیح روایت میں یہ مضمون وارد ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:میرے لئے تمام روئے زمین کو سجدہ گاہ اور پاکی حاصل کرنے کا ذریعہ بنایا گیا، چنانچہ امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی ’’صحيح‘‘[2] میں مفصل طور پر یہ ضمنی روایت ان الفاظ سے تخریج کی ہے:
’’حدثنا محمد بن سنان، قال: حدثنا هشيم، ح قال: وحدثني سعيد بن النضر، قال: أخبرنا هشيم، قال: أخبرنا سيار، قال: حدثنا يزيد هو ابن صهيب الفقير، قال: أخبرنا جابر بن عبد الله أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: أعطيت خمسا لم يعطهن أحد قبلي: نصرت بالرعب مسيرة شهر، وجعلت لي الأرض مسجدا وطهورا، فأيما رجل من أمتي أدركته الصلاة فليصل، وأحلت لي المغانم ولم تحل لأحد قبلي، وأعطيت الشفاعة، وكان النبي يبعث إلى قومه خاصة وبعثت إلى الناس عامة‘‘.
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:مجھے پانچ چیزیں ایسی عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی گئیں، میری مدد کی گئی ہے رعب کے ذریعے سے ایک ماہ کی مسافت سے، اور میرے لئے تمام روئے زمین کو سجدہ گاہ اور پاکی حاصل کرنے کا ذریعہ بنایا گیا ہے، لہذا میری امت کے جس شخص کو نماز پالے تو اسے چاہئے کہ نماز پڑھ لے، اور میرے لئے مال غنیمت کو حلال کیا گیا اور مجھ سے پہلے کسی کےلئے حلال نہیں ہوا، اور مجھے شفاعت عطا کی گئی، اور ہر نبی خاص طور پر اپنی قوم کی طرف مبعوث ہوتا تھا، اور میری بعثت تمام انسانیت کےلئے عام ہے۔