غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ پنجم)

روایت: حضرت بلال رضی اللہ عنہ کا اذان میں لفظ حَیَّ کو عاجزی سے ہَیَّ پڑھنا، اور منافقین کا اس پر اعتراض کرنا اور یہ مطالبہ کرنا کہ کوئی فصیح مؤذن لے آئیں، اور آپ ﷺ کا غصہ میں منافقین سے فرمانا کہ اللہ تعالی کے نزدیک بلال کا ہَیَّ شور وغل کے سینکڑوں حَیَّ اور حَیَّ سے بہتر ہے۔

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

تحقیق کی تفصیل

عارف باللہ مولانا جلال الدین محمد رومی رحمہ اللہ (المتوفی 672ھ) ’’مثنوي‘‘[1] میں لکھتے ہیں:

آں بلالِ صدق در بانگِ نماز

حَیَّ را ہَیَّ خواند از رُوئے نیاز

وہ سچے بلال رضی اللہ عنہ  اذان میں (لفظ)حَیَّ کو عاجزی سے ہَیَّ پڑھتے تھے

تابگفتند اے پیمبر نیست راست

ایں خطا اکنوں کہ آغازِ بنا ست

یہاں تک کہ ان (منافقوں)نے کہا: اے پیغمبر! درست نہیں ہے یہ غلطی اس وقت کہ تعمیر کی ابتداء ہے

اے نبی! واے رسول! کرد گار

یک مؤذن کہ بُوَد اَفصح بیار

اے اللہ کے رسول! اور نبیؐ! ایک زیادہ فصیح مؤذن لے آئیے

عیب باشد اولِ دین و صلاح

لحن خواندن لفظِ حَیَّ علی الفلاح

 دین اور نیکی کے شروع میں عیب ہوگا لفظِ حَیَّ علی الفلاح کو غلط پڑھنا  

خشم پیغمبرؐ بجوشید و بگفت

یک دو رمزے از عنایاتِ نہفت

پیغمبرﷺ  کا غصہ جوش میں آیا اور فرمائے ایک دو اشارے چھپی ہوئی عنایتوں میں سے

کاے خساں نزد خدا ہَیَّ بلال

بہتر از صد حَیَّ حَیَّ وقیل وقال

کہ اے کمینو!اللہ کے نزدیک بلال رضی اللہ عنہ  کا ہَیَّ شوروغل کے سینکڑوں حَیَّ اور حَیَّ سے بہتر ہے

وامشو رانید تامن رازِ تاں

وانگویم ز آخر و آغازِ تاں

جوش نہ دلاؤ تاکہ میں تمہارے راز اول اور آخر کے صاف نہ کہہ ڈالوں

گر نداری تو دم خوش دَر دُعا

ردد عامی خواہ زا خِوانِ صَفا

اگر تو دعا میں اچھا دم نہیں رکھتا ہے جا صفائی والوں سے دعا کرا لے

 تلاش بسیار کے باوجودیہ روایت سند اًتاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اورجب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایساکلام اور واقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جومعتبر سند سے ثابت ہو،واللہ اعلم۔

حوالہ جات

[1] مثنوي مولوي معنوي:3/30،مترجم:قاضي سجاد حسين،حامد ایند کمبنی ـ لاهور.