روایت: ’’آپ ﷺ نے فرمایا: جب اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کو زمین پر اتارا تو اپنی بھول کے غم کی وجہ سے ان کا چہرہ سیاہ ہوگیا تھا،اب اللہ رب العزت نے ان کو مہینے میں تین روزے رکھنے کے بارے میں فرمایا، تو ان تین دنوں کے روزے رکھنے کی وجہ سے ان کے چہرے کی سیاہی ان کے چہرے کے نور میں تبدیل ہوگئی‘‘۔
حکم: باطل، من گھڑت۔
تحقیق کی تفصیل
زیر بحث روایت تین طرق سے منقو ل ہے:
(1) روایت بطریق ہیثم بن جمیل، اس طریق سے روایت مرفوعاً (آپ ﷺ کا قول) وموقوفاً منقول ہے، پھر موقوف کے بھی دو طرق ہیں: روایت بطریق محمد بن صبح بن یوسف، روایت بطریق محمد بن عبد اللہ بن ابراہیم یافونی 2 روایت بطریق محمد بن تمیم
ذیل میں ہر طریق کی تفصیل ملاحظہ فرمائیں:
حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ ’’تاریخ دمشق‘‘[1] میں تخریج فرماتےہیں:
’’أخبرنا أبو محمد عبد الكريم بن حمزة، نا أبو بكر الخطيب إملاء، أنا أبو الحسن محمد بن أحمد بن محمد بن رزق البزاز، نا أبو الحسن محمد بن أحمد بن الخطاب البزاز، نا أبو عبد الله محمد بن يوسف بن بشر الهروي، حدثني عبد الأعلى بن سليمان بن بسطام الكناني من كنانة، نا الهيثم بن جميل الأنطاكي، نا حماد بن سلمة، عن عاصم بن أبي النجود، عن زر بن حبيش، قال: سألت ابن مسعود عن أيام البيض؟ فقال: سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: إن آدم لما عصى وأكل من الشجرة، أوحى الله إليه، يا آدم! اهبط من جواري، وعزتي! لا يجاورني من عصاني، قال: فهبط إلى الأرض مسودا، قال: فبكت الملائكة وضجت، وقالوا: يا رب! خلق خلقته بيدك، وأسكنته جنتك، وأسجدت له ملائكتك، في ذنب واحد حولت بياضه، فأوحى الله إليه، يا آدم! صم لي اليوم يوم ثلاثة عشر، فصامه فأصبح ثلثه أبيض، ثم أوحى الله تعالى إليه، يا آدم! صم لي هذا اليوم يوم أربعة عشر، فصامه فأصبح ثلثاه أبيض، ثم أوحى الله تبارك وتعالى إليه، يا آدم! صم لي هذا اليوم يوم خمسة عشر، فصامه فأصبح كله أبيض، فسميت الأيام البيض‘‘.
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہﷺ سے ایام بیض کے بارے میں پوچھا، آپﷺ نے فرمایا: جب آدم علیہ السلام سے لغزش ہوگئی، اور درخت سے کھا لیا، تو اللہ تعالی نے ان کی طرف وحی کی، اے آدم! میرے پڑوس سے نکل جاؤ، میری عزت کی قسم! جو میری نافرمانی کرے گا وہ میرے پڑوس میں نہیں رہے گا، آپﷺ نے فرمایا: وہ زمین کی طرف اترے اس حال میں کہ وہ سیاہ ہوچکے تھے، آپﷺ نے فرمایا: فرشتے روئے اور چیخ وپکار کی، اور ان فرشتوں نے کہا: اے ہمارے پروردگار! ایسی مخلوق جس کو آپ نے اپنے ہاتھوں سے پیدا کیا اور اس کو آپ نے جنت میں ٹھہرایا، اور اس کے لئے ملائکہ سے سجدہ کروایا، اور ایک گناہ کی وجہ سے آپ نے اس کی سفیدی کو بدل دیا، چنانچہ اللہ تعالی نے آدم کی طرف وحی کی، اے آدم! میرے لئے آج کے دن (یعنی) تیرہ تاریخ کا روزہ رکھو، چنانچہ انھوں نے روزہ رکھا، تو ان کا ایک ثلث سفید ہوگیا، پھر اللہ تعالی نے ان کی طرف وحی کی، اے آدم! میرے لئے اس دن (یعنی) چودہ تاریخ کا روزہ رکھو، چنانچہ ان کے دو ثلث سفید ہوگئے، پھر اللہ تعالی نے ان کی طرف وحی کی، اے آدم! میرے لئے اس دن (یعنی) پندرہ تاریخ کا روزہ رکھو، چنانچہ انھوں نے روزہ رکھا اور ان کا سارا جسم سفید ہوگیا، چنانچہ ان دنوں کا نام ایام بیض رکھ دیا گیا۔
زیر بحث روایت حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’الموضوعات‘‘[2] میں حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ کے طریق سے تخریج کی ہے، دونوں سندیں حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ پر مشترک ہوجاتی ہیں۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ ’’تاریخ دمشق‘‘[3] میں تخریج روایت کے بعد فرماتے ہیں: ’’رواه غيره عن الهيثم فوقفه‘‘. عبد الاعلی بن سلیمان کے علاوہ دوسروں نے اسے ہیثم سے موقوفاً روایت کیا ہے۔
اس کے بعد حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ نے اپنی متصل سند سے اسے احمد بن ابی عبد الرحمن عسقلانی، عن ہیثم بن جمیل کے طریق سے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے موقوفاً تخریج کیا ہے، جس کا ذکر آگے آرہا ہے، ان شاء اللہ۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ’’الموضوعات‘‘[4] میں تخریج روایت کے بعد فرماتے ہیں:
’’هذا حديث لا يشك في وضعه، وفي إسناده جماعة مجهولون، لا يعرفون، وإنما سميت أيام البيض لأن الليل كله يبيض بالقمر‘‘. اس حدیث کے من گھڑت ہونے میں کوئی شک نہیں، اس کی سند میں مجہول راویوں کی ایک جماعت ہے، جن کی معرفت نہیں ہے، اور ایام بیض نام رکھنے کی صرف یہ وجہ ہے کہ چاند کی وجہ سے پوری رات روشن رہتی ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’تلخيص الموضوعات‘‘[5] میں زیر بحث روایت کے بارے میں فرماتے ہیں:
’’وهذا كذب، فيه مجهولان، [منهم]: عبد الأعلى بن سليمان، عن الهيثم بن جميل الأنطاكي، ثنا حماد، عن عاصم، عن زر، عن ابن مسعود، مرفوعا‘‘. یہ جھوٹ ہے، اس میں دو مجہول راوی ہیں، ان میں سے ایک عبد الاعلی بن سلیمان ہے جو ہیثم بن جمیل انطاکی، عن حماد، عن عاصم، عن زر، عن ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے طریق سے اسے مرفوعاً روایت کرتا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’المغني‘‘[6] میں فرماتےہیں: ’’عبد الأعلى بن سليمان، عن الهيثم بن جميل بخبر في أيام البيض كذب، لعله الآفة، وعنه ثقة‘‘. عبد الاعلی بن سلیمان نے ہیثم بن جمیل کے طریق سے ایام بیض سے متعلق جھوٹی خبر نقل کی ہے، شاید یہی اس میں آفت ہے، اور اس سے نقل کرنے والا راوی ثقہ ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ہی ’’میزان الاعتدال‘‘[7] میں فرماتے ہیں:
’’عبد الاعلى بن سليمان، عن الهيثم بن جميل بخبر باطل في الأيام البيض، لعله آفته، لكن رواه عنه مجهول أيضا، عن الهيثم، عن حماد، عن عاصم، عن زر، عن عبد الله مرفوعا: إن آدم عصى فأهبط مسودا، فبكت الملائكة، فأوحى الله إليه صم لي يوم ثلاثة عشر، فصامه فابيض ثلثه، ثم صام يوم أربعة عشر فابيض ثلثه، ثم صام يوم خمسة عشر فابيض كله، فسميت أيام البيض‘‘.
عبد الاعلی بن سلیمان نے ہیثم بن جمیل سے ایام بیض سے متعلق باطل خبر نقل کی ہے، شاید یہی اس میں آفت ہے، لیکن اس سے نقل کرنے والا بھی مجہول ہے۔
اس کے بعد حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے زیر بحث روایت ذکر کی ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’لسان المیزان‘‘[8] میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ کا کلام نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’وفي الثقات لابن حبان: عبد الأعلى بن سليمان الزرَّاد من أهل البصرة، يروي عن هشام بن حسان، روى عنه عبد الله بن محمد الغُبَري. فهو هو، والآفة في الحديث المذكور ممن بعده‘‘.
اور ثقات لابن حبان رحمہ اللہ میں ہے: عبد الاعلی بن سلیمان زرَّاد بصرہ والوں میں سے ہے، ہشام بن حسن سے روایت کرتا ہے، اس سے عبد اللہ بن محمد غُبَرِی روایت کرتا ہے، یہ وہی ہے، اور مذکورہ حدیث میں آفت عبد الاعلی کے مابعد میں ہے۔
علامہ سبط ابن عجمی رحمہ اللہ ’’الکشف الحثیث‘‘[9] میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ کا کلام نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’ولا أشك أنا أنه موضوع، والله أعلم‘‘. مجھے اس میں شک نہیں ہےکہ وہ حدیث من گھڑت ہے، واللہ اعلم۔
حافظ سیوطی رحمہ اللہ ’’جمع الجوامع‘‘[10] میں زیر بحث روایت ذکر کرکے فرماتے ہیں:
’’الخطيب في أماليه، وابن عساكر، عن ابن مسعود مرفوعا وموقوفا، وأورده ابن الجوزى في الموضوعات، وقال: في إِسناده مجهولون‘‘. خطیب رحمہ اللہ نے اپنی ’’امالی‘‘ میں، ابن عساکر رحمہ اللہ نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے موقوفاً ومرفوعاً روایت نقل کی ہے، اور ابن جوزی رحمہ اللہ اس کو ’’موضوعات‘‘ میں لاکر فرماتے ہیں: اس کی سند میں مجہول راوی ہیں۔
نیز حافظ سیوطی رحمہ اللہ ہی ’’الدر المنثور‘‘[11] میں اس روایت کے بارے میں فرماتے ہیں:
’’وأخرج الخطيب في أماليه وابن عساكر بسند فيه مجاهيل، عن ابن مسعود، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إن آدم لما أكل...‘‘.
’’اور خطیب رحمہ اللہ نے اپنی ’’امالی‘‘میں اور ابن عساکر رحمہ اللہ نے ایسی سند جس میں مجہول راوی ہیں، عن ابن مسعود رضی اللہ عنہ ، عن النبی ﷺ روایت کیا ہے: جب آدم علیہ السلام نے کھایا ۔۔۔‘‘۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[12] میں فرماتے ہیں:
’’(خط) في أماليه، وفيه مجهولان، (تعقب) بأن ابن عساكر أخرجه من طريقين آخرين، وبأنه ورد من حديث ابن عباس بنحوه، أخرجه الديلمي، (قلت) في سند الديلمي محمد بن تميم، وفي كل من الثلاثة من لم أعرفه، وقد صرح السيوطي في الدر المنثور بأن في سندي ابن عساكر مجاهيل، والله أعلم‘‘.
خطیب رحمہ اللہ نے اسے اپنی ’’امالی‘‘ میں تخریج کیا ہے، اور اس میں دو مجہول راوی ہیں، تعاقب کیا گیا ہے کہ ابن عساکر l نے اس کی دو اور طرق سے تخریج کی ہے، نیز حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما میں بھی اسی طرح آیا ہے، جس کی تخریج دیلمی l نے کی ہے، میں (علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ) کہتا ہوں: دیلمی رحمہ اللہ کی سند میں محمد بن تمیم ہے، اور تینوں روایتوں میں ایسے راوی ہیں جن کی مجھے معرفت نہیں ہے، اور سیوطی رحمہ اللہ نے ’’در منثور‘‘ میں وضاحت کی ہے کہ ابن عساکر رحمہ اللہ کی دونوں سندوں میں مجاہیل ہیں، واللہ اعلم۔
حافظ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ ’’الفتاوى الفقهية‘‘[13] میں زیر بحث روایت کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’موضوع كما قاله ابن الجوزي، وإن خرجه جماعة‘‘. من گھڑت ہے جیسا کہ ابن جوزی رحمہ اللہ نے کہا ہے، اگر چہ ایک جماعت نے اس کی تخریج کی ہے۔
علامہ محمد بن طاہر پٹنی رحمہ اللہ ’’تذكرة الموضوعات‘‘[14] میں فرماتے ہیں:
’’حديث ابيضاض أيام البيض موضوع، قلت: له طرق‘‘. ایام بیض کی وجہ سے سفید ہونا، یہ حدیث من گھڑت ہے، میں کہتا ہوں: اس کے کئی طرق ہیں۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ اور علامہ سبط ابن عجمی رحمہ اللہ نے زیر بحث روایت کو ’’من گھڑت‘‘ کہا ہے، حافظ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ نے حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے، نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے زیر بحث روایت کو ’’باطل‘‘ کہا ہے، حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے، اس لئے زیر بحث روایت کو اس طریق سے رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیا ن کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
علامہ ابو الحسین ابن جمیع صیداوی رحمہ اللہ ’’معجم الشيوخ‘‘[15] میں محمد بن یوسف بن صبح ابو الحسن صیداوی کے الفاظ سے ترجمہ قائم کرکے فرماتے ہیں:
’’حدثنا محمد بن يوسف، حدثنا أحمد بن عبد الواحد بن سليمان، حدثنا الهيثم بن جميل، حدثنا حماد بن سلمة، عن عاصم بن أبي النجود، عن زر بن حُبَيْش، قال: سألت ابن مسعود عن أيام البيض: ما سببها وكيف سميت؟ قال: نعم، إن الله عز وجل لما عصاه آدم ناداه مناد من لدن العرش، يا آدم! اخرج من جواري، فإنه لا يجاورني من عصاني. وذكر الحديث‘‘.
زر بن حُبَیْش کہتے ہیں: میں نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایام بیض کے بارے میں پوچھا کہ ان کا کیا سبب ہے اور یہ نام کیسے رکھا گیا؟ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں، جب آدم علیہ السلام سے لغزش ہوگئی، تو ایک منادی نے عرش سے آواز دی: اے آدم! میرے پڑوس سے نکل جاؤ، جو میری نافرمانی کرے گا وہ میرے پڑوس میں نہیں رہے گا، اور بقیہ حدیث ذکر کی۔
زیر بحث روایت حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ نے ’’تاریخ دمشق‘‘[16] میں علامہ ابو الحسین ابن جمیع صیداوی رحمہ اللہ کے طریق سے تخریج کی ہے، لیکن حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ تخریج روایت کے بعد فرماتے ہیں: ’’ كذا في الأصل [يعني محمد بن يوسف هو ابن صبح أبو الحسين البزار]، والصواب ابن صبح بن يوسف‘‘. اصل میں اسی طرح ہے (یعنی محمد بن یوسف بن صبح)، اور درست ابن صبح بن یوسف ہے۔
سند میں موجود راوی ابو الحسن محمد بن صبح بن یوسف بزار صیداوی کا ترجمہ علامہ ابو الحسین ابن جمیع صیداوی رحمہ اللہ اور حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ نے قائم کرکے زیر بحث روایت ذکر کی ہے، لیکن اس کے بارے میں کوئی جرح وتعدیل ذکر نہیں کی ہے، واللہ اعلم۔
علامہ ابو الحسین ابن جمیع صیداوی رحمہ اللہ اور حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ نے سند میں موجود راوی ابو الحسن محمد بن صبح بن یوسف بزار صیداوی کا ترجمہ قائم کرکے کوئی جرح وتعدیل ذکر نہیں کی۔
نیز قطع نظر کسی خاص سند کے، متن حدیث کو حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ اور علامہ سبط ابن عجمی رحمہ اللہ نے ’’من گھڑت‘‘ کہا ہے، حافظ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ نے حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے، اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے متن حدیث کو ’’باطل‘‘ کہا ہے، حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے، اس لئے زیر بحث روایت کو اس طریق سے بھی رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیا ن کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
یہ روایت حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ نے ’’تاریخ دمشق‘‘[17] میں تخریج کی ہے:
’’أخبرنا أبو الحسن الفقيه، نا عبد العزيز بن أحمد الكتاني وحيدرة بن علي الأنطاكي العابر، قالا: أنا أبو محمد بن أبي نصر، أنا عمي أبو بكر أحمد بن القاسم بن معروف، أنا أبو العباس محمد بن عبد الله بن إبراهيم اليافوني، نا أحمد بن أبي عبد الرحمن العسقلاني، نا الهيثم بن جميل، نا حماد بن سلمة، عن عاصم بن أبي النجود، عن زر بن حُبَيْش، قال: قلت لابن مسعود: ما هذه الأيام البيض، وكيف سميت الأيام البيض؟ قال: لأنه لما عصى آدم ربه نودي من لدنان العرش: يا آدم! اهبط من جواري، فإنه لا يجاورني من عصاني، قال: فأهبطه الله إلى الأرض مسودا، فلما رأته الملائكة ضجت، وبكت، وانتحبت إلى الله عز وجل، وقالوا: يا رب! خلق خلقته بيدك، ونفخت فيه من روحك، وأسجدت له ملائكتك، من ذنب واحد حولت بياضه سوادا .
قال: فنودي يا آدم! الصوم، فصام، فوافى ذلك اليوم يوم ثلاثة عشر في الشهر، فأصبح ثلث السواد قد ذهب، ثم نودي اليوم الثاني، وهو يوم أربعة عشر، يا آدم! صم لي اليوم، فأصبح وقذ ذهب ثلثا السواد، ثم نودي إليه اليوم الثالث وهو يوم خمسة عشر يا آدم! صم لي اليوم، فأصبح وقد ذهب السواد، ورد الله عليه البياض كله، فسميت أيام البيض التي رد الله عز وجل على آدم فيها بياضه .
وقال: يا آدم! هذه الأيام لولدك من بعدك، من صامها فكأنما صام الدهر، فقعد آدم حزينا قعدة القرفصاء، ورأسه بين ركبتيه، فبعث الله عز وجل إليه جبريل فزاره، وقال: يا آدم! ما هذا الجزع والفزع والهلع؟ قال: يا جبريل! لا أزال هكذا حتى يأتي أمر الله، قال: فإن الله يقرئك السلام، ويقول: حياك الله يا آدم! وبياك، قال: قلت: يا جبريل! أما حياك الله فأعرفها، فما بياك؟ قال: أضحكك .
قال: فضحك آدم، ورفع رأسه إلى السماء وهو يمرح، قال: يا رب! زدني جمالا، قال: فأصبح له لحية سوداء شبر في شبر، قال: فضرب بيده ينظر إليها، ثم قال: يا رب! ما هذا؟ قال: هذا جمال لك، وهو لموسى بن عمران من ولدك، يعرف بها في الجنة، لا لأحد غيره، فتقول الملائكة والنبيون بعضهم لبعض: من هذا؟ فيقولون: كليم الله رب العالمين‘‘.
زر بن حُبَیْش کہتے ہیں: میں نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ یہ ایام بیض کیا ہیں، اور ان کا نام ایام بیض کیسے رکھا گیا؟ تو ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب آدم علیہ السلام سے لغزش سر زد ہوگئی تو انہیں عرش سے پکارا گیا: اے آدم! میرے پڑوس سے نکل جاؤ، جو میری نافرمانی کرے گا وہ میرے پڑوس میں نہیں رہے گا، آپﷺ نے فرمایا: اللہ نے انہیں زمین کی طرف اتارا اس حال میں کہ وہ سیاہ ہوچکے تھے، جب فرشتوں نے یہ منظر دیکھا تو فرشتوں نے چیخ وپکار کی اور روئے، اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے، اور کہا: اے ہمارے پروردگار! ایسی مخلوق جس کو آپ نے اپنے ہاتھوں سے پیدا کیا، اور اس میں آپ نے اپنی روح پھونکی، اور آپ نے فرشتوں سے اس کو سجدہ کروایا، ایک گناہ کی وجہ سے اس کی سفیدی کو سیاہی سے بدل دیا۔
ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:چنانچہ آواز آئی: اے آدم! روزہ رکھو، چنانچہ انھوں نے روزہ رکھا، اس دن مہینہ کی تیرہ تاریخ تھی، تو ان کی ایک ثلث سیاہی چلی گئی، پھر دوسرے دن جو کہ چودہ تاریخ تھی آواز آئی: اے آدم! میرے لئے آج کے دن روزہ رکھو، چنانچہ ان کی دو ثلث سیاہی چلی گئی، پھر تیسرے دن جو کہ پندرہ تاریخ تھی آواز آئی: اے آدم! میرے لئے آج کے دن روزہ رکھو، چنانچہ ان کے جسم سے سیاہی زائل ہوگئی، اور اللہ نے ان کے پورے جسم پر سفیدی لوٹا دی، یہی وجہ ہے کہ ان دنوں کا نام ایام بیض رکھ دیا گیا جن میں اللہ نے آدم علیہ السلام پر سفیدی کو لوٹا دیا تھا۔
اور اللہ نے فرمایا: اے آدم! یہ دن آپ کے بعد آپ کی اولاد کےلئے ہیں، جو ان دنوں میں روزہ رکھے گا گویا کہ اس نے پورا زمانہ روزہ رکھا، آدم علیہ السلام اکڑوں بیٹھ گئے، اور آپ کا سر گھٹنوں کے درمیان میں تھا، اللہ جل وعز نے آپ کی طرف جبریل علیہ السلام کو ملاقات کےلئے بھیجا، جبریل علیہ السلام نے عرض کیا: اے آدم! جزع وفزع اور غم کس لئے ہے؟ آدم علیہ السلام نے فرمایا: اے جبریل! میں مسلسل اسی حالت میں رہوں گا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آجائے، جبریل علیہ السلام نے عرض کیا: اللہ آپ کو سلام کہہ رہے ہیں، اور فرما رہے ہیں: حیاک اللہ (اللہ تمہیں زندگی دے) اور ’’بیاک‘‘، حضرت آدم علیہ السلام فرماتے ہیں: میں نے کہا: اے جبریل! میں ’’حیاک اللہ‘‘ کو جانتا ہوں، ’’بیاک‘‘ کا کیا مطلب ہے؟ جبریل علیہ السلام نے کہا کہ اللہ آپ کو ہنسائے۔
ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: آدم علیہ السلام ہنس پڑے اور انتہائی خوشی کے ساتھ اپنا سر آسمان کی طرف اٹھا کر فرمایا: اے رب! میرے جمال میں اضافہ فرما، ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ان کی داڑھی ایک بالشت لمبی ایک بالشت چوڑی سیاہ رنگ کی ہوگئی، ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: آدم علیہ السلام نے اپنی داڑھی کو چھو کر فرمایا: اے رب! یہ کیا ہے؟ اللہ نے فرمایا: یہ آپ کا جمال ہے، اور آپ کی اولاد میں موسن بن عمران کی لمبی داڑھی ہوگی، جس سے وہ جنت میں پہچانے جائیں گے، جنت میں کسی دوسرے کی داڑھی نہ ہوگی، چنانچہ ملائکہ اور انبیاء آپس میں ایک دوسرے سے پوچھیں گے: یہ کون ہے؟ وہ کہیں گے کہ یہ رب العالمین کا کلیم اللہ ہے۔
سند میں موجود راوی احمد بن ابی عبد الرحمن عسقلانی کی تعیین نہیں ہوسکی کہ یہ کون ہے، نیز حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ابو العباس محمد بن عبد اللہ بن ابراہیم یافونی کنانی کا ترجمہ قائم کیا ہے، لیکن اس کے بارے میں کوئی جرح وتعدیل ذکر نہیں کی ہے، واللہ اعلم۔
سند میں موجود راوی احمد بن ابی عبد الرحمن عسقلانی کی تعیین نہیں ہوسکی کہ یہ کون ہے، اور حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ابو العباس محمد بن عبد اللہ بن ابراہیم یافونی کنانی کا ترجمہ قائم کیا ہے، لیکن اس کے بارے میں کوئی جرح وتعدیل ذکر نہیں کی ہے۔
نیز قطع نظر کسی خاص سند کے، متن حدیث کو حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ اور علامہ سبط ابن عجمی رحمہ اللہ نے ’’من گھڑت‘‘ کہا ہے، حافظ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ نے حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے، نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے متن حدیث کو ’’باطل‘‘ کہا ہے، حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے،اس لئے زیر بحث روایت کو اس طریق سے بھی رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیا ن کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’الغرائب الملتقطة‘‘[18] میں فرماتے ہیں:
’’قال: أخبرنا أبو منصور بنجير بن منصور بن علي الصوفي، عن أبي محمد جعفر بن محمد بن الحسين الأبهري، عن ابن لال، عن علي بن إبراهيم القطان، عن بكير بن الليث، عن خليفة، عن محمد بن تميم، عن حفص بن عمر، عن الحكم بن أبان، عن عكرمة، عن ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنما سمي البيض، لأن آدم لما أهبط إلى الأرض أحرقته الشمس واسود، فأوحى الله إليه أن صم البيض، فصام أول يوم فابيض ثلث جسده، فلما صام اليوم الثاني ابيض ثلثا جسده، فلما صام اليوم الثالث ابيض جسده كله، فسمي البيض يعني يوم ثلاث عشرة وأربع عشرة وخمس عشرة‘‘.
ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بیض نام اس وجہ سے رکھا گیا ہے کہ جب آدم علیہ السلام زمین کی طرف اتارے گئے تو سورج نے آپ کو جلا دیااور جسم سیاہ ہوگیا، اللہ نے آدم علیہ السلام کی طرف وحی بھیجی کہ بیض کا روزہ رکھو، چنانچہ پہلے دن آدم علیہ السلام نے روزہ رکھا تو آپ کے جسم کا ایک ثلث سفید ہوگیا، جب دوسرے دن آدم علیہ السلام نے روزہ رکھا تو آپ کے جسم کے دو ثلث سفید ہوگئے، پھر جب تیسرے دن آدم علیہ السلام نے روزہ رکھا تو آپ کا پورا جسم سفید ہوگیا، چنانچہ بیض یعنی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ کے ایام کا نام بیض رکھ دیا گیا۔
روایت پر ائمہ کا کلام
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[19] میں زیر بحث روایت کے متعلق فرماتے ہیں: ’’في سند الديلمي محمد بن تميم‘‘. دیلمی رحمہ اللہ کی سند میں محمد بن تمیم ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[20] میں اس محمد بن تمیم سعدی فریابی کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے ان الفاظ سے ذکر کیا ہے: ’’قال ابن حبان وغيره: كان يضع الحديث‘‘. ابن حبان رحمہ اللہ وغیرہ کا کہنا ہے کہ یہ حدیث گھڑتا تھا۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘میں محمد بن تمیم کے ترجمہ میں فرماتے ہیں: ’’يضع الحديث، تعلق محمد بن كرام برجله، وتشبث بالجويباري في كتابه [ كذا في الأصل]، فأكثروا روايته عنهما، وجميعا كانا ضعيفين في الحديث، ليس عند أصحابنا عنهما شيء، إنما ذكرناهما لئلا يتوهم أحداث أصحابنا أن شيوخنا تركوهم للإرجاء فقط، وإنما كان السبب في تركهم إياهما أنهما كانا يضعان الحديث على رسول الله صلى الله عليه وسلم وضعا‘‘[21].
محمد بن تمیم حدیث گھڑتا ہے، محمد بن کرّام، محمد بن تمیم کے پاؤں سے لٹکا رہتا تھا، اور جویباری کو بھی چمٹا رہتا تھا، محمد بن کرّام کی اکثر روایات ان دونوں سے ہیں، اور یہ دونوں حدیث میں ضعیف ہیں، ہمارے اصحاب کے پاس ان کے انتساب سے کچھ بھی نہیں ہے، ہم نے ان دونوں کو صرف اس لئے ذکر کیا تاکہ ہمارے نئے اصحاب کو یہ وہم نہ ہو کہ ہمارے شیوخ نے ان کو صرف مرجی ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا ہے، ان کو چھوڑنے کا سبب صرف یہی تھا کہ یہ دونوں رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے خوب حدیثیں گھڑتے تھے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے کلام پر حافظ سمعانی رحمہ اللہ نے ’’الأنساب‘‘[22] میں، حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء والمتروکین‘‘[23] میں، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ميزان الاعتدال‘‘[24] اور ’’المغني‘‘[25] میں علامہ سبط ابن عجمی رحمہ اللہ نے ’’الكشف الحثيث‘‘[26] میں اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[27] میں اعتماد کیا ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ايك دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’ولعلهما قد وضعا على النبي صلى الله عليه وسلم والصحابة والتابعين مائة ألف حديث‘‘[28]. اور شايد محمد بن تميم اور جويباری نے نبی ﷺ، صحابہ رضی اللہ عنہم ، اور تابعین پر ایک لاکھ حدیثیں گھڑی ہیں۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کا مذكوره قول تلاش بسیا ر کے باوجود’’صحیح ابن حبان‘‘، ’’مجروحین‘‘، ’’ثقات‘‘ اور ’’روضۃ العقلاء‘‘ میں نہیں مل سکا۔
علامہ سہل بن شاذویہ بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’رأيت ببخارى ثلاثة من الكذابين الذين يكذبون على رسول الله صلى الله عليه وسلم: محمد بن تميم، والحسن بن شبل، وآخر‘‘[29]. میں نے بخارا میں تین ایسے جھوٹوں کو دیکھا جو رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ بولتے تھے: محمد بن تمیم، حسن بن شبل اور ایک اور شخص۔
امام نقاش رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’وضع غير حديث‘‘[30]. اس نے کئی احادیث گھڑی ہیں۔
امام ابو عبد اللہ حاکم نیشاپوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’محمد بن تميم الفاريابي قد وضع على رسول الله صلى الله عليه وسلم أكثر من عشرة آلاف حديث، وهو قريب من الجوباري‘‘[31]. محمد بن تمیم فاریابی نے رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے دس ہزار سے زائد احادیث گھڑی ہیں، اور وہ جوباری کے قریب ہے۔
حافظ ابو حاتم سہل بن سری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ قد وضع أحمد بن عبد الله الجويباري، ومحمد بن عكاشة الكرماني، ومحمد بن تميم الفاريابي على رسول الله صلى الله عليه وسلم أكثر من عشرة آلاف حديث‘‘[32] . احمد بن عبد اللہ جویباری، محمد بن عکاشہ کرمانی اور محمد بن تمیم فاریابی نے رسول اللہ ﷺ پر دس ہزار سے زائد احادیث گھڑی ہیں۔
حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ نے ’’المسند المستخرج‘‘ [33] میں محمد بن تمیم فاریابی کو ’’ كذاب، وضاع‘‘ کہا ہے۔
حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے ’’تاريخ بغداد‘‘[34] میں محمد بن تمیم فاریابی کو ’’غير ثقة‘‘ کہا ہے۔
سند میں موجود راوی محمد بن تمیم سعدی فریابی کے بارے میں ائمہ رجال نے جرح کے شدید الفاظ استعمال کئے ہیں، جیسے:
’’محمد بن تمیم حدیث گھڑتا ہے، محمد بن کرَّام، محمد بن تمیم کے پاؤں سے لٹکا رہتا تھا، اور جویباری کو بھی چمٹا رہتا تھا، محمد بن کرّام کی اکثر روایات ان دونوں سے ہیں، اور یہ دونوں حدیث میں ضعیف ہیں، ہمارے اصحاب کے پاس ان کے انتساب سے کچھ بھی نہیں ہے، ہم نے ان دونوں کو صرف اس لئے ذکر کیا تاکہ ہمارے نئے اصحاب کو یہ وہم نہ ہو کہ ہمارے شیوخ نے ان کو صرف مرجی ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا ہے، ان کو چھوڑنے کا سبب صرف یہی تھا کہ یہ دونوں رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے خوب حدیثیں گھڑتے تھے‘‘(حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ، نیز حافظ سمعانی رحمہ اللہ ، حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ، حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، علامہ سبط ابن عجمی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے)، ’’میں نے بخارا میں تین ایسے جھوٹوں کو دیکھا جو رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ بولتے تھے: محمد بن تمیم، حسن بن شبل اور ایک اور شخص‘‘ (علامہ سہل بن شاذویہ بخاری رحمہ اللہ )، ’’اس نے کئی احادیث گھڑی ہیں‘‘(امام نقاش رحمہ اللہ )، ’’محمد بن تمیم فاریابی نے رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے دس ہزار سے زائد احادیث گھڑی ہیں، اور وہ جوباری کے قریب ہے‘‘(امام ابو عبد اللہ حاکم نیشاپوری رحمہ اللہ )، ’’احمد بن عبد اللہ جویباری، محمد بن عکاشہ کرمانی اور محمد بن تمیم فاریابی نے رسول اللہ ﷺ پر دس ہزار سے زائد احادیث گھڑی ہیں‘‘(حافظ ابو حاتم سہل بن سری رحمہ اللہ )، ’’کذاب، وضاع ہے‘‘(حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ )، ’’غیر ثقہ‘‘(حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ )، الحاصل زیر بحث روایت کو اس طریق سے بھی رسول اللہ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
مختلف طرق سے منقول زیر بحث روایت کو حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ اور علامہ سبط ابن عجمی رحمہ اللہ نے ’’من گھڑت‘‘ کہا ہے، حافظ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ نے حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے، نیز حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے زیر بحث روایت کو ’’باطل‘‘ کہا ہے، حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے، اس لئے زیر بحث روایت کو رسول اللہﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
حوالہ جات
[1] تاريخ دمشق:7/419،ت:عمر بن غرامة العمروي،دار الفکر ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۸هـ .
[2] الموضوعات:۲/۷۲،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفيةـ المدینة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶هـ .
[3] تاريخ دمشق:7/419،ت:عمر بن غرامة العمروي،دار الفکر ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۸هـ .
[4] الموضوعات:2/73،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفيةـ المدینة المنورة،الطبعة الأولى ۱۳۸۶هـ .
[5] تلخيص الموضوعات: ص:۱۶۷،رقم:۳۶۷،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم بن محمد،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .
[6] المغني في الضعفاء:1/582،رقم:3443،ت:أبو الزهراء حازم القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1418هـ .
[7] ميزان الاعتدال:2/530،رقم:4725،ت:علی محمد البجاوی،دار المعرفة ـ بيروت .
[8] لسان الميزان:۵/۴۶،رقم:۴۵۲۹،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مکتب المطبوعات الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۳هـ .
[9] الكشف الحثيث:ص:162،رقم:421،ت:صبحي السامرائي،مكتبة النهضة العربية ـ بيروت:۱۴۰۷هـ .
[10] جمع الجوامع:2/424،رقم:6027،دارالسعاده ـ الأزهر،،الطبعة1426هـ .
[11] الدر المنثور في التفسير بالمأثور:1/324،ت:عبد اﷲ بن عبد المحسن الترکي،مرکز هـجر ـ القاهرة،الطبعة الأولى۱۴۲۴هـ .
[12] تنزيه الشريعة:۲/۵۵،رقم:۲۰،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[13] الفتاوى الفقهية:2/84 ،مطبعة عبد الحميد أحمد حنفي ـ مصر،الطبعة1357هـ .
[14] تذكرة الموضوعات:ص:71،إحياء التراث العربي ـ بيروت،الطبعة الأولی۱۳۴۳هـ .
[15] معجم الشيوخ:ص:148،رقم:103،ت:عمر عبد السلام،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۵هـ .
[16] تاريخ دمشق:۵۶/۳۱۸،رقم:۷۱۳۷ت:عمر بن غرامة العمروي،دار الفکر ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۸هـ .
حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ کی مکمل عبارت ملاحظہ ہو: ’’محمد بن يوسف بن صبح، والصحيح: محمد بن صبح بن يوسف أبو الحسن البزار الصيداوي، حدث عن أحمد بن عبد الواحد بن سليمان، روى عنه أبو الحسين ابن جميع، وعبد الوهاب الكلابي .
أخبرنا أبو الحسن الفرضي وابو القاسم بن السمرقندي، قالا: أنا أبو نصر بن طلاب، أنا أبو الحسين بن جميع، نا محمد بن يوسف، هو ابن صبح أبو الحسين الصيداوي البزار، أنا أحمد بن عبد الواحد بن سليمان، نا الهيثم بن جميل، نا حماد بن سلمة، عن عاصم بن أبي النجود، عن زر بن حبيش، قال: سألت ابن مسعود عن أيام البيض ما سببها، وكيف سميت؟ قال: نعم، إن الله لما عصاه آدم، ناداه منادى من لدن العرش يا آدم! اخرج من جواري، فإنه لا يجاورني من عصاني. وذكر الحديث، [قال ابن عساكر:] كذا في الأصل، والصواب: ابن صبح بن يوسف، وقد تقدم ذكره في حرف الصاد من أسماء آباء المحمدين‘‘.
[17] تاريخ دمشق:7/419،ت:عمر بن غرامة العمروي،دار الفکر ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۸هـ .
[18] الغرائب الملتقطة من مسند الفردوس:3/119،رقم:939،ت:خسيري حسيني جميل،جمعية دار البر ـ دبئي، الطبعة الأولى1439هـ .
[19] تنزيه الشريعة:۲/۵۵،رقم:۲۰،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[20] تنزيه الشريعة:۱/۱۰۲،رقم:۶۳،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[21] المجروحين:۲/۳۰۶،ت:محمود إبراهيم زايد,دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .
[22] الأنساب:10/207،رقم:3043،مجلس دائرة المعارف العثمانية ـ حيدر آباد الدكن ـ الهند،الطبعة الاولى 1397هـ .
[23] الضعفاء والمتروکین:3/44،رقم:2904،ت:عبدالله القاضی،دار الکتب العلمیة ـ بیروت،الطبعة الأولى۱۴۰۶هـ .
[24] ميزان الاعتدال:3/494،رقم:7290،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[25] المغني في الضعفاء:2/272،رقم:5342،ت:أبي الزهراء حازم القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1418هـ .
[26] الكشف الحثيث:ص:221، رقم:632،ت:صبحي السامرائي،مكتبة النهضة العربية ـ بيروت،الطبعة الأولى1407هـ .
[27] تنزيه الشريعة:۱/۱۰۲،رقم:۶۳،ت:عبد الله محمد الصديق الغماري،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية ۱۴۰۱هـ .
[28] انظر تاریخ الإسلام:۶/۱۹۰،رقم:۴۹۲،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى1424هـ .
[29] لسان الميزان:7/21،رقم:6567،ت:عبد الفتاح أبو غده،دار البشار الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۳هـ .
[30] لسان الميزان:7/21،رقم:6567،ت:عبد الفتاح أبو غده،دار البشار الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۳هـ .
[31] سؤالات مسعود السجزي للحاكم:ص:139،رقم:137،ت:موفق بن عبد الله،دار الغرب الإسلامي ـ بیرت،الطبعة الأولى1408هـ .
[32] تاريخ مدينة دمشق:۵۴/۲۳۴،رقم:۶۷۵۸،ت:محب الدين أبي سعيد عمر بن غرامة العمروي،دار الفكر ـ بيروت،الطبعة الأولى1418هـ .
[33] المسند المستخرج على صحيح مسلم:1/82 ،رقم:232،ت:محمد حسن محمد حسن إسماعيل،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1417هـ .
[34] تاريخ بغداد:۱۵/۵۸۸،رقم:۷۲۵۲،ت:بشارعواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۲هـ .