التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

جمعہ کا حج ”حج اکبر “ سے مشہور ہے، یہ محض بے اصل ہے، البتہ حج یومِ جمعہ کی فضیلت کا انکار نہیں۔

تفصیل

”۔۔۔ عوام الناس میں جمعہ کے روز کے حج  کا  لقب   ”حج اکبر “  مشہور ہے، سو یہ شریعت میں لفظی تحریف کرنا ہے، کیونکہ اطلاقاتِ شرعیہ میں ”حج اکبر“  مطلق حج کو کہتے ہیں، اس عمرہ سے ممتاز کرنے کےلئے جس کو  ”حج اصغر“ کہتے ہیں، اور قرآن مجید میں جو شروع سورۂ براءت میں (يوم الحج الأكبر) آیا ہے وہاں یہی تفسیر ہے، اب اس اصطلاحِ مخترع سے  احتمال ہے تفسیر میں غلطی کا، اور عوام اس کے اہتمام میں بہت غلو کر تے ہیں، یہ شریعت میں تحریفِ معنوی یعنی بدعت ہے، البتہ حج یومِ جمعہ کی فضیلت کا انکار نہیں، ایک بڑی فضیلت یہی ہے کہ حضور ﷺ کا حج جمعہ کے روز واقع  ہوا  تھا،  مگر  عوام  کی زیادات، یہ محض  بے  اصل  ہیں “[1]۔

حوالہ جات

[1] خطبات حکیم الامت : حج اکبر کیا ہے  ؟ ۱۷/۳۶۲   ، ادارہ تالیفات اشرفیہ، ملتان ۔

حافظ ابن حجر ؒ نے ”فتح الباری“(۸/۲۷۰)میں اس روایت کے ”عدمِ معرفت“ کا اظہار کیا ہے،نیز علامہ ابن قیم الجوزیہ ؒ نے ”زاد المعاد“ (۱/۶۵)میں،اور علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری ؒ نے ”تحفۃ الاحوذی“(۴/۳۱)میں اس روایت کو ”بے اصل“ کہا ہے۔