التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

باب: فرشتے و عالمِ غیب

فرشتوں (جبرائیل، اسرافیل، ملک الموت، حاملینِ عرش وغیرہ) کی صفات، کام اور ان سے متعلق واقعات۔

گروپ: عقائد

12 روایات

  1. روایت: ’’رسول اللہ s نے جبرائیل امین e سے پوچھا: آپ کی سب سے زیادہ طاقت کہاں استعمال ہوئی؟ جبرائیل امین e نے فرمایا: تین موقعوں پر: 1جنت سے مینڈھا لاتے وقت 2جب یوسف e کو کنویں میں ڈالا گیا 3اور جب آپ ﷺ کے دندان مبارک شہید ہوئے‘‘۔

  2. روایت: ’’اللہ تعالی نے عرش کے نیچے ایک فرشتہ تخلیق فرمایا ہے، جس کا سر آدمی کے سر کی مانند ہے، اس کے ستر ہزار پر ہیں، ہر پر کے اوپر فرشتوں کی ایک جماعت ہے، اس کے دائیں رخسار پر سورۂ اخلاص لکھی ہوئی ہے، اور بائیں رخسار پر آیت ’’شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ‘‘لکھی ہوئی ہے، اور اس کی پیشانی پر فاتحہ لکھی ہوئی ہے، اور اس کے سامنے ستر ہزار فرشتے صف باندھ کر فاتحہ پڑھتے ہیں، سو جب وہ کہتے ہیں:’’إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ‘‘تو سب سجدہ میں چلے جاتے ہیں، اللہ تعالی فرماتے ہیں: سر اٹھاؤ، میں تم سے راضی ہوچکا ہوں، وہ عرض کرتے ہیں: اے ہمارے پروردگار! آپ امت محمد ﷺ کے ان لوگوں سے راضی ہوجائیں جو فاتحہ پڑھتے ہیں، سو اللہ تعالی فرماتے ہیں: تم گواہ رہو کہ میں ان سے راضی ہوگیا ہوں‘‘۔

  3. روایت:’’نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’إن لله ملكا على بيت المقدس ينادي كل ليلة: من أكل حراما لم يقبل منه صرف ولا عدل‘‘. بیت المقدس پر اللہ تعالی کا ایسا فرشتہ ہے جو ہر رات اعلان کرتا ہے: جس نے حرام کھایا اس کی نہ نفل قبول ہے اور نہ فرض‘‘۔

  4. روایت: ’’اللہ تعالی نے آسمان وزمین کی تخلیق کے دن سے ایک فرشتہ تخلیق کررکھا ہے، اور اسے حکم دیا ہے کہ وہ آواز کھینچ کر ’’لاالہ الا اللہ‘‘کہے، اس کی آواز اور سانس نہ ٹوٹے، اور وہ اس کی تکمیل نہ کرے، جب وہ اسے مکمل کرلے تو اسرافیل e کو حکم دیا جائےگا کہ صور پھونک دے، اور قیامت قائم ہوجائےگی‘‘۔

  5. روایت: ’’ إن لله ملكا لو قيل له: التقم السمواتوالأرضين السبع بلقمة واحدة، لفعل، تسبيحه:سبحانك حيث كنت‘‘.بےشک اللہ تعالی کا ایک فرشتہ ہےاگر اس سے کہا جائے:ساتوں آسمان و زمین ایک ہی لقمہ میں نگل لو،تو وہ ایسا کرلے گا، اس کی تسبیح یہ ہے: تو پاک ہے جہاں کہیں بھی ہے۔