روایت: حدیث میں ہے: ’’چیتھڑے، روئی اور ان جیسی چیزوں سے استنجاء کرنا فقر کا باعث ہے‘‘۔
باب: طہارت و وضو
وضو، استنجاء اور طہارت کے اذکار و فضائل۔
گروپ: طہارت و نماز
9 روایات
روایت: ’’ آپ ﷺ کا ارشاد ہے: ’’الوضوء على الوضوء نور على نور‘‘. وضوء پر وضو ء کرنا نورعلی نور ہے‘‘۔
روایت: ایک روایت میں آتا ہے: ’’اگر کوئی شخص سنت کے مطابق بیت الخلاء میں جائے تو جتنی دیر وہ اندر بیٹھا رہتا ہے اتنی دیر ایک فرشتہ دروازے پر کھڑے ہوکر اس کےلئے عبادت کا ثواب لکھتا رہتا ہے‘‘۔
روایت: ’’نبی ﷺ نے ایک مرتبہ جہاد سے واپس تشریف لاتے ہوئے دریا کے کنارے پڑاؤ ڈالا، آپ ﷺاپنی ضرورت سے فارغ ہوئے اور آپﷺ نے اسی وقت تیمم فرما لیا، ایک صحابیr نے عرض کیا: اے اللہ کے نبیﷺ! وہ سامنے پانی ہے، فرمایا: ہاں، کیا معلوم کہ یہاں سے وہاں جانے تک میری زندگی ساتھ دے گی یا نہیں؟ اس لئے میں نے احتیاطاً تیمم کرلیا ہے، پھر آپ ﷺ نے جاکر وضو فرمایا اور نماز ادا کی‘‘۔
روایت: ’’نبی علیہ السلام نے فرمایا: ’’الوضوء سلاح المؤمن‘‘. وضوء مؤمن کا ہتھیار ہے‘‘۔
وضوء سے پہلے کلمہ طیبہ پڑھنے کی فضیلت
وضوء کے بعد : ’’ إنا أنزلناه فى ليلة القدر‘‘پڑھنے كے مختلف فضائل
یہودی کا استنجاء کےطریقہ میں آپ ﷺ کی پیروی پرجان بخشی اور ایمان لانا
وضو کے اندر ہر ہر عضو پر اذکار پڑھتے ہیں ان کی کوئی سند صحیح نہیں ہے، لیکن روایات قابلِ عمل ہیں۔