روایت: ’’طعام الميت يميت القلب‘‘. میت کا کھانا دل کو مردہ کرتا ہے۔
باب: جنازہ و ایصالِ ثواب
جنازہ، تدفین، قبرستان کی زیارت اور میت کے لئے ایصالِ ثواب۔
گروپ: آخرت
14 روایات
روایت:’’رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے اپنے والد یا اپنی والدہ یا اپنی پھوپھی یا اپنی خالہ یا اپنے رشتہ داروں میں سے کسی ایک کی قبر کی زیارت کی تو اسے ایک مقبول حج کا ثواب ملے گا، اور جس نے اپنے والدین کی قبر کی زیارت کی یہاں تک کہ وہ وفات پا گیا تو فرشتے اس کی قبر کی زیارت کریں گے‘‘۔
روایت: آپ ﷺ کا حضرت معاذr کو تعزیتی خط
روایت: جومسلمان مرد،عورت آیۃ الکرسی پڑھے اور اس کا ثواب قبر والوں کو بخش دے،اللہ روئے زمین کی ہر قبر میں نور داخل کردےگا اور قبر کو مشرق سے مغرب تک وسیع کردے گا،اور اس کے پڑھنے والے کے لئے ستر (۷۰) شہیدوں کا ثواب لکھ دےگا۔
روایت:’’رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص قبرستان میں داخل ہو یا اس کے پاس سے گزرے، اور اس نے سورۂ فاتحہ، سورۂ اخلاص اور سورۂ تکاثرایک بار پڑھی، اور پھر اس نے کہا: (اے اللہ!) میں نے تیرے کلام میں سے جو پڑھا، میں اس کا ثواب قبرستان کے مؤمن مردوں اور عورتوں کے لئے کرتا ہوں، نبیﷺ نے فرمایا: جب قیامت کا دن ہوگا تو مؤمن مرد اور مؤمن عورتیں اس بندے کےلئے اللہ کی بارگاہ میں شفاعت کرنے والے ہوں گے، باوجودیکہ میں سب سے پہلے شفاعت کرنے والا، شفاعت کی اجازت دئیے جانے والا ہوں گا‘‘۔
روایت: جو شخص قبرستان سے گذرتے ہوئے، قل ھو اللہ احد،اکیس مرتبہ پڑھ کر مردوں کو بخش دے تواسے مردوں کی تعداد کے بقدر اجر دیا جائے گا۔
روایت:جنازے کی آخری صف افضل ہے۔
روایت: عید کے دن تین سو مرتبہ ’’سبحان الله وبحمده‘‘ پڑھ کرمسلمان مُردوں کو بخشنے پر ان کی قبروں میں ایک ہزار نور کا داخل ہونا۔
روایت: ’’جس نےجنازے کو چاروں جانب سے اٹھایا ( کندھا دیا)تو اللہ تعالیٰ اس کے چالیس کبیرہ گناہ مٹادیں گے‘‘۔
’’میت کی بخشش کے لئے ایک لاکھ یا ستر ہزار مرتبہ کلمۂ طیبہ پڑھنے سے میت کی بخشش‘‘، یہ حدیث کتبِ صحاح ستہ، ’’مشکوٰۃ شریف‘‘ و’’دارمی شریف‘‘ و’’ مؤطا امام محمد‘‘ میں کہ ہندوستان میں کتبِ مشہور ہیں، کہیں موجود نہیں، اور حالِ صحت وغیرِ صحت بدون سند کے معتبر نہیں۔