{تصدقوا لموتاكم قبل الدفن. تفدوا لموتاكم بعد الدفن. والسنة أن يتصدق ولي الميت قبل مضي الليلة الأولى بما تيسر}. میت کو دفن کرنے سے پہلے کچھ صدقہ کر دیا کرو،میت کو دفن کرنے کے بعد کچھ صدقہ کر دیا کرو،سنت یہ ہے کہ میت کا ولی پہلی رات گزرنے سے پہلے بسہولت کچھ صدقہ کیا کرے‘‘، یہ روایات بے اصل ہیں۔
باب: جنازہ و ایصالِ ثواب
جنازہ، تدفین، قبرستان کی زیارت اور میت کے لئے ایصالِ ثواب۔
گروپ: آخرت
14 روایات
’’سوا لاکھ دفعہ کلمہ شریف پڑھ کر اگر میت کو بخشا جاوے تو مغفرت کی امید ہے‘‘، یہ روایت کسی حدیث کی کتاب میں نظر سے نہیں گزری۔
”میت پر دفن کے وقت تین بار اس آیت کو پڑھ کر مٹی ڈالنے سے اس کا ہمزاد شیطان بھی اس کے ساتھ دفن ہو جائے گا “، یہ کوئی حدیث نہیں ہے۔
میت کو دفن کرنے کے بعد اول آخر سورہ ٔ بقرہ پڑھنا تو حدیث میں وارد ہے، مگر قبر پرانگلی رکھنے کا ذکر نہیں ہے۔