التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ ششم)

40 احادیث ملیں

روایت:ایک بچہ کا اپنی ماں کی گود میں حضرت یوسف e کی پاک دامنی کی گواہی دینا، اور حضرت یوسف e کا اس بچے کے جوان ہونے پر اس کے ساتھ احسان کا معاملہ کرنا، اور اس پر حضرت جبرئیل e کا یہ فرمانا: اللہ کریم اس مومن کے ساتھ کیا برتاؤ کریں گے جس نے پوری زندگی اللہ تعالی کی وحدانیت کی گواہی دی۔

روایت:حدیث عَطَّارَہ حولاء، جس میں حاملہ عورت کی فضیلت،بیوی سےبوس وکنار، ہمبستری اور غسل جنابت کی فضیلت،نیز گھرکے سامان کو سلیقہ سے رکھنے کی فضیلت کو ذکر کیا گیا ہے۔

روایت:ساتھیوں سے ملاقات کےلئے جاتے وقت آپ ﷺ کا پانی میں دیکھ کر اپنی داڑھی اور سر کے بالوں کو سنوارنا ۔

روایت:’’ قسّام في النار‘‘.بانٹنے والا جہنمی ہے۔

روایت:’’ من بشرني بخروج صفر، بشرته بدخول الجنة‘‘. جو مجھے ماہ صفر کے ختم ہونے کی خوشخبری دے گا میں اسے جنت میں داخل ہونے کی خوشخبری دوں گا۔

روایت:’’اللہ تعالی نے فرشتوں کو پیدا کرکے ان میں عقل رکھی، اور چوپایوں کو پیدا کرکے ان میں شہوت رکھی، اور بنی آدم کو پیدا کرکے اس میں عقل اور شہوت دونوں رکھی ہیں، تو جس کی عقل شہوت پر غالب آگئی وہ ملائکہ سے افضل ہے، اور جس کی شہوت عقل پر غالب آگئی وہ چوپایوں سے کمتر ہے‘‘۔

روایت:’’بروز قیامت بندہ کے سامنے اس کے اعمال پیش کئے جائیں گے جسے وہ دیکھے گا، اور بار بار دیکھے گا،پھر حیران ہوکر باری تعالیٰ سے عرض کرے گا : اے اللہ! اتنےسارے اعمال تو میں نے کئے ہی نہیں ہیں؟ اللہ تعالی ارشاد فرمائیں گے: تونے فلاں شخص کو دعوت دی تھی، اس نے مجھے راضی کرنے کے لئے اعمال کئے وہ تمام اعمال تیرے حصہ میں لکھے گئے ہیں‘‘۔

روایت:’’پیغمبرﷺ نے فرمایا: لڑائیوں سے پہلے بہادری کچھ نہیں ہے‘‘۔

چاشت کے وقت کی دعا: ’’اللهم بك أحاول وبك أصاول وبك أقاتل‘‘. اے اللہ! میں تجھ ہی سے اپنے مقاصد کی کامیابی طلب کرتا ہوں اور تیری ہی مدد سے دشمنوں پر حملہ کرتا ہوں اور تیری ہی مدد سے جہاد کرتا ہوں۔

روایت: اس درود کے پڑھنے والے کو آسمان وزمین بھر کر اور عرش عظیم کے برابر ثواب ملتا ہے: ’’ اللهم صل على محمد ملء السموات والأرض وملء العرش العظيم‘‘.