التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت مولانا محمد یونس جونپوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

حضور اکرم ﷺ کا کعب بن اشرف اور اس کے رفقاء کی آنکھوں سے مستور ہوجانا کہیں نظر نہیں پڑا۔

تفصیل

’’سوال: کعب بن اشرف نے جو حضور اکرم ﷺ کی سازش کی اس میں یہ حصہ [كذا في الأصل] کہ اس نے حضور اکرم ﷺ کو بلایا اور اپنے ساتھیوں کو پہلے سے قتل کرنے کو کہہ دیا تھا مگر حضور ﷺ ان کی نظروں سے مستور ہوگئے، اور جب بھی وہ قتل کا ارادہ کرتے تو ان کو کعب بن اشرف کی صورت نظر آتی اس لئے قتل نہ کرسکے، اس کے حوالہ کی ضرورت ہے، جو غالبا ’’فتح الباری‘‘ یا ’’عینی‘‘ میں ہے، میرے پاس یہ کتابیں نہیں ہیں ۔

جواب: حضور اکرم ﷺ کا کعب بن اشرف اور اس کے رفقاء کی آنکھوں سے مستور ہوجانا کہیں نظر نہیں پڑا، علامہ سیوطی l نے بھی ’’خصائص کبری‘‘ میں یہ واقعہ نہیں لیا، فاللہ اعلم۔

ہاں سیوطی l نے ایک اور واقعہ ذکر کیا ہے کہ جب سورۂ تبت نازل ہوئی تو ابولہب کی بیوی ایک پتھر لے کر حضور اکرم ﷺ کو نعوذ باللہ مارنے چلی تھی، صدیق اکبر r آپ کے پاس تھے، گھبرا گئے، لیکن جب وہ آئی تو حضور اکرم ﷺ اس کو نظر نہیں آئے‘‘[1]۔

حوالہ جات

[1]الیواقیت الغالیۃ:چند احادیث کا ثبوت،۲/۱۹۲۔