روایت: ’’تمہاری دنیا میں سے میرے لئے تین چیزیں محبوب بنائی گئی ہیں: خوشبو، عورتیں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے‘‘،محدثین کی ایک جماعت کے نزدیک اس روایت میں لفظِ ’’ثلٰث‘‘ ثابت نہیں ہے۔
تفصیل
’’×وأما الثاني: إنه اشتهر على الألسنة بلفظ: حبب إلي من دنياكم ثلث، بزيادة ثلث، كذلك ذكره الغزالي في الإحياء في ثلثة مواضع: الأول في النكاح، والثاني: في ذم الدنيا[كذا في الأصل]، وفي كیميائے سعادت (ص:۵۳۱) له، والشيخ القطب الجيلاني في المقالة السادسة من فتوح الغيب الذي جمعه ولده أبو عبد الرحمن عيسى (ص:۱۳)، وفي مواعيظه المسمى بالفتح الرباني في المجلس السابع والخامس والعشرين(ص:۵۷۱)، والثالث في كتاب المحبة (ص: ۵۵۴، ج:۴)، والزمخشري في تفسير آل عمران من الكشاف(ص:۴۰۴،ج:۱) عند قوله تعالى: (فيه آيات بينات مقام إبراهيم) الآية، وتبعه البيضاوي في أنوار التنزيل وأسرار التأويل والنسفي في مدارك التنزيل وحقائق التأويل، والقَنَوِي وشيخ زاده من محشي البيضاوي، وكذا ذكره العارف محي الدين أبو عبد الله محمد بن علي المعروف بابن عربي الطائي الحاتمي الأندلسي في فصوص الحكم في حكمة فردية في كلمة محمدية(ص:۵۴۴).
ولكن لم نجده في شيء من طرق هذا الحديث، وقد قال الحافظ في تخريج الكشاف:
ليس في شيء من طرقه لفظ ثلث، بل أوله عند الجميع: حبب إلي من دنياكم النساء، وزيادة ثلث تفسد المعنى على أن الإمام أبابكر بن فُوْرَك شرحه في جزء مفرد بإثباتها، وكذلك أورده الغزالي في الإحياء، و اشتهر على الألسنة.
وقال في التلخيص الحبير(ص:۸۷۲) تبعا لأصله أعني البدر المنير لشيخه سراج الدين ابن الملقن: وقد اشتهر على الألسنة بزيادة ثلث، وشرحه الإمام أبوبكر بن فُوْرَك في جزء مفرد على ذلك، وذكر الغزالي في الإحياء، ولم نجد لفظ ثلث في شيء من طرقه المسندة الخ.
وقال تلميذه الحافظ السخاوي في المقاصدالحسنة: وما استقر في هذا الحديث من زيادة ثلث، فلم أقف عليها إلا في الموضعين من الإحياء وفي تفسير آل عمران من الكشاف، ومارأيتها في شيء من طرق هذا الحديث بعد مزيد التفتيش، وبذلك صرح الزركشي فقال: إنه لم يرد فيه ثلث، وزيادته محيلة للمعنی، فإن الصلاة ليست من الدنيا. قال: وقد تكلم أبوبكر بن فُوْرَك على معناه في جزئه، ووجه ماثبت فيه الثلث، وكذا قال الولي العراقي (أي: في أماليه كما في المواهب): ليست هذه اللفظة وهي ثلث في شيء من كتب الحديث وهي مفسدة للمعنى، فإن الصلاة ليست من أمور الدنيا اهـ .
قلت[أي: الشيخ الجونفوري]: كذا قال أبوه الحافظ زين الدين عبد الرحيم بن الحسين العراقي، كما في الإتحاف (ص:۱۱۳،ج:۵)
قال العراقي: رواه النسائي والحاكم من حديث أنس بإسناد جيد، وضعفه العُقَيْلِي، وسكت العراقي هنا ولم ينبه على هذه الزيادة رأيا للاختصار واتكالا على الاشتهار مع أنه ذكر في أماليه أن هذه اللفظة ليست في شيء من كتب الحديث، وهي تفسد المعنى اهـ .
قال الزَبِيْدِي: ووجدت بخط الكمال الدَمِيْرِي مانصه: لفظة ثلث ليست في النسائي، ولا أدري ماحالها عند الحاكم، وهي زيادة مفسدة للمعنى، وقد أجاب عنها جماعة فلم يُتْقِنُوْا، وقاس الزمحشري عليها( فيه آيات بينات)، وقد أخطأ في القياس اهـ .
قلت [أي: الشيخ الجونفوري]: وهي ليست عندالحاكم أيضا.
وقال الحافظ ابن القيم في الهدي [أي: زاد المعاد] (ص:۸۳،ج:۱): من رواه حبب إلي من دنياكم ثلث فقد وهم، ولم يقل ﷺ ثلث، والصلاة ليست من أمور الدنيا التي يضاف إليها. وقال في الجواب الكافي لمن سأل عن الدواء الشافي(ص:۶۲۳) بعد ماذكر لفظ النسائي: هذا لفظ الحديث، لا مايرويه بعضهم: حبب إلي من دنياكم ثلث اهـ .
وقال الحافظ ابن كثير في البداية والنهاية(ص:۶۲،ج:۶) بعد ذكر لفظ النسائي وأحمد: وقد روي من وجه آخر بلفظ: حبب إلي من دنياكم ثلث: الطيب والنساء وجعلت قرة عيني في الصلاة. وليس بمحفوظ بهذا، فإن الصلوة ليست من أمور الدنيا، وإنما هي من أهم شئون [کذا في الأصل، والصحیح الشؤون] الآخرة اهـ .
وقال المُنَاوِي في شرح الجامع الصغير(ص:۳۹۴،ج:۱) : من زاد ثلث فقد وهَم[انتهى كلام المُنَاوِي].
وقال الشوكاني في الفوائد المجموعة في الأحاديث الموضوعة (ص:۷۷): قال العُقَيْلِي: ليست في شيء من كتب الحديث، وكذا الزركشي وابن حجر اهـ .
[قال الشيخ الجونفوري] كذا وقع في نسخ الفوائد: قال العُقَيْلِي، والله أعلم بما هو الصواب .
ونقل الشهاب الخَفَاجِي في حواشيه على البيضاوي المسماة بعناية القاضي وكفاية الراضي (ص:۹۴،ج:۳) عن الطيبي أنه قال: لفظ ثلث ليست في كتب الحديث[انتهى كلام الخَفَاجِي].
وظن الشهاب في شرح الشفاء المسمى بنسيم الرياض في شرح الشفاء للقاضي عِيَاض(ص:۸۵۴، ج:۱) من إنكار الحفاظ هذه اللفظة أن المراد أنها مدرجة في الحديث، وتعقبه الزَرْقَانِي في شرح المواهب (ص:۹۵،ج:۵) فقال: إنه زعم من لا إلمام له بالفن، فالمدرج الملحق بالحديث من قول راو بلا ظهور فصل .
وتصدى الشهاب في حواشي البيضاوي لإثباته (ص:۹۴،ج:۳) فقال:
لكن إثباتها كما وقع للزمخشري وقع للراغب أيضا، وحسن الظن بهم يقتضي أنهم ظفِروا به في رواية وليس هذا محلا للرواية بالمعنى ولا للسهو، ولامانع من جعل الصلاة الواقعة في الدنيا منها، لأنه ليس المراد بها مايكون صرف أمور دنيوية، بل مايقع فيها وإن كان له تعلق بالآخرة، وتغيير التعبير إشارة إلى مغايرته لما قبله اهـ . وإلى ذلك يميل كلامه في شرح الشفاء .
وكذا تصدى علي القاري لإثباته في الموضوعات الكبير (ص: ۹۳) فقال في حرف الحاء حديث: حبب إلي من دنياكم ثلث: الطيب والنساء وجعلت قرة عيني في الصلوة، قال الزركشي: رواه النسائي والحاكم من حديث أنس بدون لفظ ثلث، وقال السخاوي: لم أقف على لفظ ثلاث إلا في موضعين من الإحياء وفي تفسير آل عمران من الكشاف . ومارأيتهما في شيء من طرق هذا الحديث بعد مزيد التفتيش، قال: وزيادته محیلة للمعنى فإن الصلاة ليست من الدنيا.
قال القاري: قلت: وصحته من جهة المبنى. فقد قال السيوطي في تخريج أحاديث الشفاء: لكن عند أحمد من حديث عائشة: كان يعجب نبي الله صلى الله عليه وسلم ثلثة أشياء، النساء والطيب والطعام، فأصاب اثنين ولم يصب واحدة: أصاب النساء والطيب ولم يصب الطعام. قال: إسناده صحيح إلا أن فيه رجلا لم يسم، قال القاري: قلت: فيصير إسناده حسنا. وأما صحته من جهة المعنى فلوقوع قرة عينه في الدنیا جعل كأنه منها، ويؤيده ماجاء في رواية: الطيب و النساء وقرة عيني في الصلاة [انتهى كلام القاري].
(قال الشيخ الجونفوري) ناقضه في المصنوع فقال:
حديث: حبب إلي من دنياكم النساء والطيب وجعلت قرة عيني في الصلوة، رواه النسائي في سننه والطَبَرَانِي في الأوسط . وأما زيادة ثلث الواقعة في كلام الغزالي وغيره فلا أصل لها كما قاله الحفاظ، وإن تكلف الإمام ابن فُوْرَك في توجيهها اهـ .
وقال في شرح الشفاء (ص:۷۵۴،ج:۱): وليس زيادة ثلاث في صحيح الروايات.
وقال في موضع آخر من الشرح المذكور(ص:۱۲۱،ج:۲):
رواه النسائي والحاكم في مستدركه من حديث أنس بإسناد جيد وضعفه العُقَيْلِي وليس فيه لفظ ثلاث، وإنما وقع في بعض الكتب كالإحياء وغيره، فما وقع في بعض النسخ يعني من الشفاء من لفظ ثلاث بعد دنياكم خطأ فاحش.
ومما يدل على بطلانه تغيير سياق الحديث وتعبيره بقوله: وجعلت قرة عيني في الصلاة، إيماء إلى أن قرة العين ليست من الدنيا لاسيما من الدنيا المضافة إلى غيره صلى الله عليه وسلم ودفعا لما تكلف بعضهم من أن الصلاة حيث كانت واقعة في الدنيا صحت إضافته إليها في الجملة اهـ .
فبين في الكلام أن لفظ ثلاث إنما وقع في بعض الكتب لا في كتب الحديث، وأما ما وقع في بعض نسخ الشفاء فهو خطأ يدل على ذلك تغيير السياق، واختاره القاضي إيماء إلى أنها ليست من الدنيا ودفعا لتوجيه بأنه باعتبار الوقوع في الدنيا÷.
[دوسری بحث: لوگوں کی زبانوں پر مشہور الفاظ: حبب الی من دنیاکم ثلث (تمہاری دنیا میں سے میری لیے تین چیزیں محبوب بنائی گئی ہیں) میں لفظ ِثلث کی بحث، یہ روایت لفظِ ثلث کے اضافہ کے ساتھ غزالی l نے ’’احیاء ‘‘ میں تین مقامات پر ذکر ہے، اول نکاح میں، ثانی ذم الدنیا میں، اور کیمیائے سعادت میں، اور شیخ قطب جیلانی l نے ’’فتوح الغیب‘‘ کے چھٹے مقالہ میں ـ جسے ان کے بیٹے ابو عبد الرحمن عیسی نے جمع کیا ہے ـ اسے ذکر کیا ہے، نیز شیخ قطب جیلانی l کے مواعظ بنام ’’فتح ربانی‘‘ کی ساتویں اور پچیسویں مجلس میں بھی یہ موجود ہے، اور تیسرا مقام ’’کتاب المحبہ‘‘ میں، اور زمحشری l نے ’’ کشاف‘‘ میں آلِ عمران کی تفسیر میں اللہ تعالیٰ کے قول: فیہ آیات بینات مقام الآیۃ، کے تحت اسے ذکر کیا ہے، اور ان کی اتباع میں بیضاوی l نے ’’انوار التنزیل‘‘ و ’’اسرار التاویل‘‘ میں، نَسَفِی l نے ’’مدارک التنزیل‘‘ و’’حقائق التاویل‘‘ میں کی ہے، نیز بیضاوی l کے دو محشی قَنَوِی و شیخ زادہ نے بھی اسے اتباعاً ذکر کیا ہے، اور اسی طرح عارف محی الدین ابو عبد اللہ محمد بن علی المعروف بابن عربی طائی حاتمی اندلسی نے ’’فصوص الحکم فی حکمۃ فردیۃ فی کلمۃ محمدیہ‘‘ میں اسے ذکر کیا ہے۔
(حضرت جونپوری l فرماتے ہیں) لیکن ہمیں اس حدیث میں لفظِ ثلث کا اضافہ کسی بھی طریق میں نہیں ملا، حافظ ابن حجر l تخریج ’’ کشاف‘‘ میں فرماتے ہیں:
اس حدیث کے کسی بھی طریق میں لفظِ ثلث نہیں ہے، بلکہ اس کا ابتدائی حصہ سب کے نزدیک یہ ہے: تمہاری دنیا میں سے میرے لیے محبوب، عورتیں ہیں۔ اور لفظ ِثلث کا اضافہ معنی کوفاسد کرنے والا ہے، نیز امام ابوبکر بن فُوْرَک نے ایک مستقل جزء اس روایت کی شرح میں لکھا ہے، جس میں اس اضافہ کو ثابت قرار دیا ہے، اور اسی اضافہ کے ساتھ غزالی l نے اسے ’’احیاء‘‘ میں ذکر کیا ہے، اور یہی لوگوں کی زبانوں پر مشہور ہے۔
اور حافظ ابن حجر l ہی ’’تلخیص الحبیر‘‘ میں اصل یعنی شیخ سراج الدین ابن مُلَقِّن کی ’’بدر منیر‘‘ کا اتباع کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
لوگوں کی زبانوں پر لفظ ِثلث کا اضافہ مشہور ہے، اور امام ابوبکر بن فُوْرَک نے اس حدیث کی شرح ایک مستقل جزء میں،اس اضافہ کے ساتھ کی ہے، اور غزالی l نے بھی ’’احیاء‘‘ میں اس اضافہ کے ساتھ لکھا ہے، لیکن ہمیں اس روایت کے مسند طرق میں کہیں بھی لفظ ِثلث نہیں ملا الخ
حافظ ابن حجر l کے شاگرد حافظ سخاوی l ’’المقاصد الحسنہ‘‘ میں فرماتے ہیں:
اس حدیث میں لفظ ِثلث کا اضافہ (لوگوں میں) قائم ہے، میں اس اضافہ پر صرف دو جگہ واقف ہوا ہوں، ’’احیاء‘‘ میں اور ’’ کشاف‘‘ میں آل عمران کی تفسیر میں، البتہ مزید تلاش کے بعد بھی میں نے اس حدیث کے کسی طریق میں اس اضافہ کو نہیں پایا، اور زرکشی l نے بھی یہی بات فرمائی، آپ فرماتے ہیں: اس روایت میں لفظِ ثلث روایت کے الفاظ نہیں، اور یہ اضافہ معنی کو بھی بدلنے والاہے، کیونکہ نماز دنیا میں سے نہیں ہے، ابوبکر بن فُوْرَک نے ایک جزء میں اس کے معنی پر کلام کیا ہے، اور لفظ ِثلث کے ثبوت کی توجیہ کی ہے، اور اسی طرح ولی عراقی l نے (یعنی اپنی امالی میں ـ جیسا کہ ’’المواہب‘‘ میں ہے ـ ) کہا ہے: یہ لفظِ ثلث حدیث کی کسی کتاب میں نہیں ہے، اور یہ اس کے معنی کو بھی بگاڑنے والاہے، کیونکہ نماز امور ِدنیا میں سے نہیں ہے اھ ۔
(حضرت جونپوری l فرماتے ہیں) میں کہتا ہوں کہ ولی الدین عراقی l کے والد زین الدین عبد الرحیم بن حسین عراقی l نے بھی اسی طرح کہا ہے، جیسا کہ ’’اتحاف‘‘ میں ہے:
عراقی l فرماتے ہیں: نسائی l اور حاکم l نے انس r سے جید سند کے ساتھ اس کی تخریج کی ہے، اور عُقَیْلِی l نے اسے ضعیف کہا ہے، اور عراقی l نے اس مقام پر سکوت کیا ہے، اور لفظِ ثلث کے اضافہ کے بارے میں کوئی تنبیہ نہیں کی، بناء بر اختصار وشہرت، باوجود یکہ انہوں نے اپنی ’’امالی ‘‘ میں کہا ہے کہ یہ لفظ حدیث کی کسی کتاب میں نہیں ہے، اور یہ اضافہ روایت کے معنی کو فاسد کرنے والا ہے اھ۔
زَبِیْدِی l فرماتے ہیں: میں نے کمال الدین دَمِیْرِی کی تحریر میں یہ عبارت دیکھی ہے:
لفظِ ثلث، ’’نسائی‘‘ میں نہیں ہے، معلوم نہیں کہ
حاکم l کے ہاں لفظِ ثلث کا
کیا حال ہے، اور یہ لفظِ ثلث معنی کو فاسد بنانے والا ہے، ایک جماعت نے اس کا جواب
دینے کی کوشش کی ہے، لیکن وہ کوئی مضبوط جواب نہیں دے
سکے ہیں، اور اس پر زمحشری l نے فيه آيات بينات کو قیاس کیا ہے، لیکن انہوں نے اس قیاس میں خطاء کی ہے اھ ۔
(حضرت جونپوری l فرماتے ہیں) میں کہتا ہوں : یہ اضافہ حاکم l کے ہاں بھی نہیں ہے، اور حافظ ابن القیم l ’’زاد المعاد‘‘ میں فرماتے ہیں: جن لوگوں نے حبب الی من دنیاکم ثلث (یعنی لفظ ِثلث کے ساتھ) نقل کیا ہے، انہیں وہم ہوا ہے، نبی ﷺ سے لفظ ِثلث ثابت نہیں ہے، اور نماز امورِ دنیویہ میں سے نہیں کہ اسے دنیا کی جانب منسوب کیا جائے، اور حافظ ابن القیم ہی ’’الجواب الکافی لمن سأ ل عن الدواء الشافی‘‘ میں نسائی lکے الفاظ ذکر کرنے کے بعد لکھتے ہیں: یہ ہیں حدیث کے الفاظ (یعنی لفظِ ثلث کے بغیر)، نہ کہ وہ جوبعض نے نقل کیے ہیں: حبب الی من دنیاکم ثلث (یعنی لفظ ِثلث کے ساتھ) اھ ۔
اور حافظ ابن کثیر l ’’البدایہ والنہایہ‘‘ میں نسائی l واحمد l کے الفاظ سے روایت کو نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں:
اور یہ ایک اور طریق سے ان الفاظ سے مروی ہے: تمہاری دنیا میں سے تین چیزیں میرے لیے محبوب بنائی گئی ہیں: خوشبو، عورتیں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔اور یہ لفظ ِثلث (یعنی تین چیزیں) کا اضافہ محفوظ نہیں ہے، کیونکہ نماز امورِ دنیویہ میں سے نہیں ہے، بلکہ نماز امورِ آخرت میں سے اہم ترین عمل ہے اھ۔
اور مُنَاوِی l نے ’’جامع صغیر‘‘ کی شرح میں لکھا ہے: جس نے لفظ ِثلث کا اضافہ کیا ہے، اسے وہم ہوا ہے(مُنَاوِی l کلام مکمل ہوا)۔
اور شوکانی l ’’الفوائد المجموعہ فی الاحادیث الموضوعہ‘‘ میں لکھتے ہیں: عُقَیْلِی l فرماتے ہیں: یہ اضافہ حدیث کی کسی کتاب میں نہیں ہے، اور اسی طرح زرکشی l اور ابن حجر l نے کہا ہے اھ ۔
(حضرت جونپوری l فرماتے ہیں) ’’فوائد مجموعہ‘‘ کے نسخوں میں اسی طرح ہے، (یعنی) عُقَیْلِی l نے کہا ہے، درست بات سے اللہ ہی خوب واقف ہیں۔
شہاب خَفَاجِی l ، بیضاوی l کے حاشیہ بنام ’’عنایۃ القاضی وکفایۃ الراضی‘‘ میں طیبی lسے نقل کرتے ہیں: لفظِ ثلث حدیث کی کتابوں میں نہیں ہے۔
اور شہاب l ،قاضی عِیَاض l کی ’’شفاء ‘‘ کی شرح بنام ’’نسیم الریاض فی شرح الشفاء‘‘ میں یہ سمجھے ہیں کہ حفاظ کا اس لفظ پر انکار کا مطلب یہ ہے کہ یہ لفظ حدیث میں مدرج ہے، اور زَرْقَانی l نے ’’شرح المواہب ‘‘ میں ان کا تعاقب کرتے ہوئے لکھا ہے:اس کا قائل تو وہ ہو گا جسے اس فن کی معرفت نہیں، کیونکہ حدیث میں بلا فصل،کسی راوی کی جانب سے ملائے گئے کلام کو مدرج کہا جاتا ہے۔
اور شہاب l نے بیضاوی l کے حاشیہ میں اس کو ثابت قرار دینے کی کوشش کی ہے، وہ لکھتے ہیں:
لیکن اس اضافہ کا اثبات جیسا کہ زمحشری l کے ہاں واقع ہوا ہے ایسے ہی راغب کے ہاں بھی یہ ثابت ہے، اور ان سے حسن ظن اس کا تقاضہ کرتا ہے کہ یہ اضافہ کسی روایت میں انہیں ملا ہوگا، اور نہ یہ روایت بالمعنی کا موقع ہے اور نہ ہی سہو کا، اور دنیا میں پڑھی جانے والی نماز کو دنیا سے قرار دینے میں کوئی رکاوٹ بھی نہیں ہے،کیونکہ اس سے یہ مراد نہیں کہ نماز خالص دنیوی امور میں سے ہے،بلکہ (مراد یہ ہے کہ وہ عمل) جو واقع دنیا میں ہو، اگرچہ اس کا تعلق آخرت کے ساتھ ہو، اور عبارت کی تبدیلی ماقبل سے مغایرت کا تقاضہ کرتی ہے اھ۔
(حضرت جونپوری l فرماتے ہیں) شہاب کا کلام ’’شرح الشفاء ‘‘ میں اسی طرف مائل ہے۔
اور اسی طرح علی قاری l’’موضوعات کبیر‘‘ میں اس کے اثبات کی کوشش میں ہیں، چنانچہ حرف الحاء، حدیث: ×حبب إلي من دنياكم ثلث الطيب والنساء وجعلت قرة عيني في الصلوة÷. کے تحت لکھتے ہیں:
زرکشی l کا کہنا ہے کہ نسائی l وحاکم l نے اسے انس r سے لفظ ِثلث کے بغیر روایت کیا ہے، نیز سخاوی l فرماتے ہیں کہ میں صرف دو مقامات پر لفظِ ثلث کے اضافہ پر واقف ہوا ہوں، ایک ’’احیاء‘‘ میں اور دوسرا ’’ کشاف‘‘ میں آل عمران کی تفسیر میں، اور مزید تلاش کے باوجود مجھے یہ اضافہ اس حدیث کے کسی طریق میں نظر نہیں آیا، وہ فرماتے ہیں کہ یہ اضافہ معنی کو (درستگی سے) ہٹانے والا ہے، کیونکہ نماز دنیا میں سے نہیں ہے۔
(حضرت جونپوری l فرماتے ہیں) قاری l فرماتے ہیں :
میں کہتا ہوں کہ لفظ ِثلث کا مبنی (یعنی الفاظ) کی حیثیت سے صحیح ہونے کی دلیل یہ ہے کہ سیوطی l نے احادیثِ شفاء کی تخریج میں لکھا ہے: لیکن احمد l کے نزدیک حدیث عائشہ R میں ہے، اللہ کے نبی ﷺ کو تین چیزیں پسند تھیں: عورتیں، خوشبو اورکھانا، دوتو آپ کو حاصل ہوئی لیکن ایک حاصل نہیں ہوئی، (یعنی) عورتیں اور خوشبو تو آپ کو میسر ہوئی، لیکن کھانا نہ مل پایا (یعنی وسعت کے ساتھ)۔ سیوطی l فرماتے ہیں کہ اس کی سند صحیح ہے سوائے ایک شخص کے جس کا نام نہیں بتایا گیا، قاری l فرماتے ہیں کہ میں کہتا ہوں کہ اس کے نتیجہ میں روایت کی سند حسن ہوگئی ۔
(علی قاری l مزید فرماتے ہیں)اور معنی کے لحاظ سے اس اضافہ کی صحت کی دلیل یہ ہے کہ چونکہ آپ ﷺ کو آنکھوں کی ٹھنڈک دنیا میں حاصل ہوئی ہے، اس لیے نماز کو دنیا میں سے قرار دے دیا گیا، اس کی تائید روایت کے ان الفاظ سے بھی ہوتی ہے: خوشبو، عورتیں، اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے(علی قاری l کا کلام مکمل ہوا)۔
(حضرت جونپوری lفرماتے ہیں) علی قاری l نے ’’المصنوع‘‘ میں اس کے مخالف کلام کیا ہے، آپ فرماتے ہیں:
حديث: ×حبب إلي من دنياكم ثلث: النساء والطيب وجعلت قرة عيني في الصلوة÷. اسے نسائی l نے اپنی ’’سنن‘‘ میں اور طبرانی l نے ’’اوسط‘‘ میں تخریج کیا ہے، (یعنی اس میں لفظِ ثلث کا اضافہ نہیں ہے) اور لفظِ ثلث کا اضافہ جو غزالی l وغیرہ کے کلام میں واقع ہوا ہے، اس کی کوئی اصل نہیں ہے جیسا کہ حفاظ نے کہا ہے، اگرچہ ابن فُوْرَک نے اس اضافہ کی توجیہ میں تکلف سے کام لیا ہے اھ
اور علی قاری l ’’شرح شفاء ‘‘ میں لکھتے ہیں: صحیح روایتوں میں لفظ ِثلث کا اضافہ نہیں ہے۔
اور آپ نے اسی شرح میں ایک دوسرے مقام پر کہا ہے:
نسائی l وحاکم l نے ـ مستدرک میں ـ بسندِ جید، انس r سے یہ حدیث تخریج کی ہے، اور اسے عُقَیْلِی l نے ضعیف کہا ہے، جس میں لفظِ ثلث نہیں ہے، البتہ بعض کتابوں جیسے ’’احیاء‘‘ وغیرہ میں یہ اضافہ موجود ہے، اور ’’شفاء‘‘ کے بعض نسخوں میں لفظِ دنیاکم کے بعد لفظِ ثلث موجود ہے، یہ خطاء فاحش ہے۔
اور سیاق حدیث اور اس کی عبارت کی یہ تبدیلی بھی اس اضافہ کے بطلان پر دلالت کرتی ہے، (یعنی) یہ قول : ’’اور نماز میں میری آنکھوں کی ٹھنڈک رکھی گئی ہے‘‘، اس میں اس جانب اشارہ ہے کہ آنکھوں کی ٹھنڈک دنیا میں سے نہیں ہے، خصوصاً وہ دنیا جو آپ ﷺ کے علاوہ کی جانب منسوب ہے،اور (اس میں ) تردید ہے ان بعض لوگوں پر جو تکلفا ًکہتے ہیں کہ نماز چونکہ دنیا میں ہے، اس لیے کسی نہ کسی درجہ میں اس کی نسبت دنیا کی جانب کرنا صحیح ہے اھ۔
(حضرت جونپوری l فرماتے ہیں) علی قاری l نے صراحت فرمادی ہے کہ لفظِ ثلث صرف بعض کتابوں میں موجود ہے، تمام کتبِ حدیث میں نہیں ہے، نیز ’’شفاء ‘‘ کے بعض نسخوں میں لفظِ ثلث کی موجودگی خطاء پر مبنی ہے، سیاق کی تبدیلی بھی اسی پر دلالت کرتی ہے، اور قاضی l کا اسے (یعنی لفظِ ثلث کے بغیر) اختیار کرنا اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ نماز دنیا میں سے نہیں ہے، اور اس سے ان لوگوں پر بھی رد ہے جو اسے دنیا میں واقع ہونے کی وجہ سے درست قراد دیتے ہیں]‘‘[1]۔
حوالہ جات
[1] الیواقیت الغالیہ: واماالثانی،۱/۴۱۵ - ۴۱۸ ۔
حافظ سیوطی l’’الحاوی للفتاوِی‘‘ (ص:۶۷۴)میں فرماتے ہیں کہ حدیث میں لفظِ ’’ثلاث ‘‘ نہیں ہے، علامہ محمد الحوت lنے ’’اسنى المطالب‘‘ (ص:۱۲۲،رقم:۵۴۸)میں لفظِ ’’ثلاث‘‘ کو مدرج قرار دیا ہے،علامہ عبدالحی لکھنوی lنے ’’التعليق الممجد على موطأ محمد‘‘ (۲/ ۳)میں حافظ ابن حجر l کے کلام پر اکتفاء کرتے ہوئے کہا ہے کہ لفظِ ’’ثلاث‘‘ کی زیادتی سنداً نہیں ملتی۔
ملتی جلتی احادیث
روایت: ’’نبی ﷺ نے فرمایا: میرے نزدیک تمہاری دنیا میں، تین چیزیں محبوب ہیں: خوشبو، عورتیں، اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے،اس کے بعد حضرت ابوبکرr نے ارشاد فرمایا کہ مجھے بھی تین چیزیں محبوب ہیں .... پھر حضرت عمر r نے بھی یہی فرمایا،اور ان کے بعد حضرت عثمان r و حضرت علی r نے بھی اپنی تین محبوب چیزیں ذکر کیں‘‘، آپ اس کی کوئی صحیح یا حسن یا ضعیف سند ہی نہ پائیں گے۔
[میں (حضرت جونپوری l) کہتا ہوں کہ’’ مُنَبِّہَات‘‘ نہ تو حافظ ابن حجر عسقلانی l کی تصنیف ہے اور نہ ہی علامہ ابن حجر ہیتمی مکی lکی تالیف ہے]
۶ – جزء: صلوة الرغائب
روایتِ صلوۃ الرغائب (رجب کے پہلے ہفتہ میں پڑھی جانے والی ایک مخصوص نماز)اور پندرہ شعبان کی شب پڑھی جانے والی مخصوص نماز والی روایت محققین کے نزدیک من گھڑت ہے۔
روایت : ’’میں نہیں جانتا کہ روزِ قیامت میرے اور تمہارے ساتھ کیا ہوگا‘‘،میں اس میں لفظِ ’’روزِ قیامت‘‘ پر واقف نہیں ہو سکا ہوں۔
روایت: ’’×طلب العلم فريضة على كل مسلم ومسلمة÷. (علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور ہر مسلمان عورت پر فرض ہے)‘‘، اس میں لفظِ ×مسلمة÷ (مسلمان عورت) کا اضافہ ثابت نہیں ہے، لیکن معنی درست ہیں۔