حضرت مولانا محمد یونس جونپوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب
71 احادیث ملیں
’’الیواقیت الغالیه فی تحقیق و تخریج الأحادیث العاليه‘‘ کا مختصر تعارف
’’تختم بالعقیق‘‘(عقیق کی انگوٹھی پہننے)کے بارےمیں منقول روایات سب واہی ہیں،اورمحققین ناقدین ان روایات کوبے اصل اورموضوع کہتےہیں۔
’’مسواک کے ستر فوائد اور افیون کے ستر نقصانات‘‘، اس کے متعلق مجھے کوئی حدیث معلوم نہیں۔
’’مصنف عبد الرزاق‘‘ میں مذکور حضرت فاطمہ R کے نکاح کا قصہ، من گھڑت ہے،اور ’’صحیح ابن حبان‘‘ میں مذکور اسی جیسا واقعہ بھی نکارت پر مبنی ہے۔
روایت: ’’باری تعالیٰ بوڑھے شخص کو صبح وشام دیکھ کر فرماتے ہیں کہ مجھے تمہارے بڑھاپے کی وجہ سے تمہیں آگ میں عذاب دینے سے حیاء آتی ہے‘‘۔
یہ حدیث بھی اب تک نہیں مل سکی۔
روایت: ’’تمہاری دنیا میں سے میرے لئے تین چیزیں محبوب بنائی گئی ہیں: خوشبو، عورتیں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے‘‘،محدثین کی ایک جماعت کے نزدیک اس روایت میں لفظِ ’’ثلٰث‘‘ ثابت نہیں ہے۔
روایت: ’’جب آنحضرت ﷺ داڑھی میں تیل لگاتے تھے تو پہلے دونوں آنکھوں پر لگاتے تھے‘‘، یہ روایت نہیں ملی،البتہ یہ روایت کہ: ’’آپ ﷺ جب داڑھی میں تیل لگاتے تھے تو داڑھی بچہ سے شروع فرماتے‘‘،شدید ضعیف ہے۔
روایت: ’’جب اللہ نے رسول اللہ ﷺ کو مدینہ کی جانب ہجرت کرنے کا حکم فرمایا تو آپ ﷺ نے دعا مانگی: اے اللہ! آپ مجھے میرے محبوب ترین شہر سے لے جارہے ہیں تو آپ مجھے اپنے محبوب شہر میں آباد کر دیجئے‘‘،ذہبی l فرماتے ہیں کہ یہ موضوع ہے۔
روایت: ’’جس میں یہ چار خوبیاں ہوں اس کا ایمان کامل ہے، اگرچہ وہ سراپا خطاؤں میں (ڈوبا) ہو: سچائی،شکر،حیا، اور اچھے اخلاق‘‘َ۔ یہ حدیث بھی اب تک نہیں ملی۔
روایت: ’’جمعہ کے دن سرمہ لگانا‘‘، میرے علم میں کسی روایت میں جمعہ کے دن سرمہ لگانا ثابت نہیں ہے۔