التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت مولانا محمد یونس جونپوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

روایت: ’’×الصدق ينجي، والكذب يهلك÷. سچ نجات دیتا ہے، اور جھوٹ ہلاک کرتا ہے‘‘۔

یہ لفظ بھی تلاش کے باوجود اب تک نہیں ملا، البتہ حضرت کعب r کا غزوہ تبوک میں شرکت نہ کرنا اور پھر سچ سچ خدمت نبویہ میں عرض کردینا اس روایت کے معنی کی صحت کی دلیل ہے۔

تفصیل

’’سوال: ×الصدق ينجي، والكذب يهلك÷. [سچ نجات دیتا ہے، اور جھوٹ ہلاک کرتا ہے]

جواب: یہ لفظ بھی تلاش کے باوجود اب تک نہیں ملا، مولانا الشاہ اسماعیل شہید l نے اپنے خطبۂ جمعہ میں یہ لفظ ذکر کیا ہے، حضرت کعب r کا غزوہ تبوک میں شرکت نہ کرنا اور پھر سچ سچ خدمت نبویہ میں عرض کر دینا اس کی صحت کی دلیل ہے۔

 علامہ سیوطی l نے ’’جامع صغیر‘‘ میں بحوالہ خطیب بغدادی l ایک روایت نقل کی ہے :

×عليكم بالصدق، فإنه باب من أبواب الجنة، وإياكم والكذب، فإنه باب من أبواب النار÷. [سچ کو لازم پکڑو، کیونکہ یہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے، اور جھوٹ سے بچو کہ یہ جہنم کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے] لیکن اس کی سند میں ایک راوی کذّاب ہے ۔

 اور طبرانی l نے ’’کبیر‘‘ میں حضرت معاویہ r سے ایک حدیث روایت کی ہے اس کے الفاظ یہ ہیں:

 ×عليكم بالصدق، فإنه يهدي إلى البر، وهما في الجنة، وإياكم والكذب، فإنه يهدي إلى الفجور وهما في النار. قال المنذري: سنده حسن÷.‘‘ [سچ لازم پکڑو، کیونکہ سچ نیکی کی جانب رہنمائی کرتا ہے، اور یہ دونوں جنت میں ہوں گے، اور جھوٹ سے بچو کہ جھوٹ برائی کی جانب رہنمائی کرتا ہے، اور یہ دونوں جہنم میں ہوں گے۔منذری l نے کہا کہ اس کی سند حسن ہے][1]۔

حوالہ جات

[1] الیواقیت الغالیۃ: ۱۹، احادیث کی تحقیق،۲/۱۲۷۔