التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

”قصہ جس میں روح قبض کرنے والے فرشتے نے غلطی سے ایک دوسرے شخص کی روح قبض کر لی تھی“، یہ بالکل لغو قصہ ہے۔

تفصیل

”۔۔۔  فرمایا  کہ بعضے قصے جو مشہور ہیں کہ کوئی شخص مر گیا،اور تھوڑی دیر میں وہ زندہ ہو گیا، اور دوسرا اس نام کا مر گیا، اور اس زندہ ہونے والے نے بیان  کیا کہ مجھ کو کسی مقام پر لے گئے، وہاں حکم ہوا کہ نہیں اس کو نہیں بلایا، بلکہ فلانے  کو  بلایا  تھا، تو  فرمایا  کہ بالکل  لغو  قصے  ہیں، عزرائیلe  غلطی نہیں کر سکتے۔۔۔“[1]۔

حوالہ جات

[1]  ملفوظات حکیم الامت : عزرائیل ؑ جان قبض کرنے میں غلطی نہیں کرتے  ،  ۱۳/۱۷۵،ادارہ تالیفات اشرفیہ، ملتان۔