التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

بعض کتابیں جن میں بے اصل، اور گھڑی ہوئی باتیں ہیں۔

تفصیل

”دیوان اور غزلوں کی کتابیں، ”اندرسبھا “، ”قصہ بدر منیر “،  ”قصہ شاہ یمن“،  ”داستان امیر حمزہ “،  ”گُل بکاؤلی “،  ”اَلف لیلہ“،  ”نقش سلیمانی “، ”فالنامہ“،  ”قصۂ  ماہِ رمضان“، ”معجزہ آل نبی“، ”چہل رسالہ“، جس میں بعض کتابیں محض جھوٹی ہیں، ”وفات نامہ “، جس میں بعض روایتیں بالکل بے اصل ہیں، ”آرایش محفل“،  ”جنگ نامہ حضرت علی r“،  ”جنگ نامہ محمد حنیف“، ”تفسیر سورۂ یوسف “،  اس میں ایک تو بعضی روایتیں کچی ہیں، دوسرے عاشقی ومعشوقی کی باتیں عورتوں کو سننا پڑھنا بہت نقصان کی بات ہے،   ”ہزار مسئلہ“،  ”حیرت الفقہ “،  ”گلدستہ معراج “، ”نعت ہی نعت“،  ”دیوان لُطف“، یہ تینوں کتابیں یا جو اس طرح کی ہو نام کو تو حضرت رسول  اللہ ﷺ کی تعریف ہے، مگر بہت سے مضمون  ان  میں  شرع  کے  خلاف  ہیں۔

”دعا گنج العرش “، ”عہد نامہ“، یہ دونوں کتابیں اور بہت سی ایسی ہی کتابیں ایسی ہیں کہ ان کی دعائیں تو اچھی ہیں، مگر ان میں جو سندیں لکھی ہیں اور ان میں حضرت رسول اللہ ﷺ کے نام  سے بڑے لمبے چوڑے ثواب لکھے ہیں، وہ بالکل گھڑی ہوئی باتیں ہیں، ”مرآۃ العروس“، ”بنات النعش“، ”محصنات“، ”ایامی“، یہ چاروں کتابیں ایسی ہیں کہ ان میں بعضی جگہ تمیز اور سلیقہ کی باتیں ہیں، اور بعضی جگہ ایسی باتیں ہیں کہ ان سے دین کمزور ہوتا ہے، ناول کی کتابیں طرح طرح کی، ان سب کا ایسا بُرا اثر ہوتا ہے کہ زہر سے بدتر، اخبار شہر شہر کے ان میں بہت وقت بے  فائدہ  خراب  ہو جاتا  ہے، اور  بعضے  مضمون  بھی  نقصان  کے  ہوتے  ہیں“[1]۔

ایک دوسرے انداز سے

نئے انداز سے

نئے انداز سے

نئے انداز سے

حوالہ جات

[1] بہشتی زیور: حصہ دہم،بعض کتابوں کے نام جن کے دیکھنے سے نقصان ہوتا ہے  ، ص:۸۳۵،دارالاشاعت ،کراچی ۔

[2] اشرف الجواب : باب دوم  ،حضورﷺ کی تعریف میں ایسا مبالغہ جس سے دیگر انبیاء علیہم السلام کی توہین ہو جائز نہیں، نیز بعض غیر معتبر رسائل کی تردید ، ص : ۱۳۰ ،  دارالاشاعت ،کراچی ۔

[3] خطبات حکیم الامت : طریق معمول دین کامل  ، ۲۰/۸۳    ، ادارہ تالیفات اشرفیہ، ملتان ۔       

[4] خطبات حکیم الامت : مناظرے کی خرابیاں   ، ۲/۱۵۵ ، ادارہ تالیفات اشرفیہ ،ملتان ۔

[5] بہشتی زیور: حصہ ششم ، ربیع الاول یا اورکسی وقت میں مولد شریف کا بیان ،ص:۵۰۷،دارالاشاعت، کراچی ۔