التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

”معراج نامہ “، ”ساپن نامہ“، ”وفات نامہ“، یہ سب قصے من گھڑت ہیں۔

تفصیل

”کسی نے خوب کہا ہے خاموشی معنی دارد کہ گفتن نمی (خاموشی ایسے معنی رکھتی ہے جو بیان میں نہیں آسکتے) اسی طرح زبان کے اور بھی گناہ ہیں جن کو لوگ جانتے بھی نہیں، بلکہ بعضے گناہ ایسے بھی ہیں جن کو عام لوگ طاعت سمجھتے ہیں، کیونکہ وہ ذکر اللہ ہے اور ذکر الرسول ﷺ ہیں،مگر حقیقت میں وہ ذکرِ موضوع روایات ہیں، اس میں پڑھے لکھے بھی مبتلا ہیں (پڑھے لکھوں سے مراد معمولی پڑھے لکھے ہیں، ورنہ کامل، اہل ایسی غلطیوں میں کیوں مبتلا ہو تے؟!) اس کی یہ مثالیں ہیں کہ ”معراج نامہ“ پڑھنا، ”ساپن نامہ“ پڑھنا، ”وفات نامہ“ پڑھنا کہ یہ سب قصے موضوع ہیں، کسی معمولی آدمی کی طرف بھی غلط بات کی نسبت برا ہے، دنیا میں بھی اس پر گرفت ہوتی ہے،چہ جائیکہ رسول  اللہ ﷺ کی طرف  غلط  باتیں  منسوب  کی  جائیں۔۔۔“[1]۔

حوالہ جات

[1] خطبات حکیم الامت : خاموشی کے منافع     ، ۲۶/۳۱۵، ادارہ تالیفات اشرفیہ،ملتان ۔