التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

روایت: ” دلہن کے پاؤں دھو کر گھر میں جا بجا پانی چھڑکنے سے برکت ہوتی ہے “، یہ من گھڑت روایت ہے۔

تفصیل

”۔۔۔ اور ایک دوسرا عمل جو مشہور ہے کہ دلہن کے پاؤں دھو کر گھر میں جابجا پانی چھڑکا جاتا ہے،  ” تذکرة الموضوعات“  میں اس کو موضوع قرا ر دیا ہے ۔۔۔“[1]۔

حوالہ جات

[1] اصلاح الرسوم :نکاح حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا،ص:۹۶،۹۷،مکتبہ حقانیہ،ملتان ۔

حافظ ابن الجوزی ؒ نے ” كتاب الموضوعات“( ۲/ ۲۶۸) میں، حافظ ذہبی ؒ نے”ميزان الاعتدال“(۲/۵۲۳) میں،علامہ شوکانی  ؒ نے ”الفوائد المجموعة“(ص:۱۶۴) میں، حافظ ابن عراق  ؒ نے ”تنزيه الشريعة“(۲/۲۰۰) میں اس روایت کو من گھڑت کہا ہے۔