التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

روایت: ”جو شخص اللہ کی ہم نشینی اختیار کرنا چاہے تو وہ اہلِ تصوف کے ساتھ بیٹھا کرے“، یہ روایت ان الفاظ سے منقول نہیں ہے۔

تفصیل

قول صاحبِ مثنوی   : {من  أراد  أن  یجلس  مع  الله  فلیجلس  مع  أهل التصوف}. [جو شخص اللہ کی ہم نشینی اختیار کرنا چاہے تو وہ اہلِ تصوف کے ساتھ بیٹھا کرے ] مؤ لفِ  تشرف  [حضرت تھانوی l] کہتا  ہے  جن بعض  رسائل  سے  یہ  تخریج  نقل کر رہا  ہو ں   اس  میں  اس  قول  کی  تخریج  نہیں  کی ، یہ  میں  نے  بڑھا یا  کہ  یہ  الفاظ  تو منقول  نہیں  دیکھے  گئے ، لیکن  دوسرے  منقول  الفاظ  سے  یہ  قول  ماخوذ  ہو سکتا  ہے، وہ ماخوذ  الفاظ  یہ ہیں: {أنا جلیس من ذکرني} [میں اس کا ہم نشین ہو جو مجھے یاد کرے]۔۔۔“[1]۔

حوالہ جات

[1] التشرف   : ص:۲۳ ،مکتبہ محبوب المطابع، دہلی۔ التشرف  : صوفیہ کی ہم نشینی اللہ کی ہم نشینی ہے ، ص: ۱۳۸،  ادارہ  تالیفات  اشرفیہ،ملتان  ۔   

اس روایت کو حافظ ابن جوزی ؒ نے ”  كتاب الموضوعات“ (۲/۴۹) میں من گھڑت کہا ہے،حافظ ابن جوزی ؒ کے کلام پر امام سیوطی ؒ نے”اللآلی المصنوعہ“ (۲/۲۲۴) اور علامہ ابن عرّاق نے ”تنزيہ الشريعہ“ (۲/۲۶۸) میں اکتفاء کیا ہے۔