التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت مولانا محمد یونس جونپوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

روایت : ’’میں نہیں جانتا کہ روزِ قیامت میرے اور تمہارے ساتھ کیا ہوگا‘‘،میں اس میں لفظِ ’’روزِ قیامت‘‘ پر واقف نہیں ہو سکا ہوں۔

تفصیل

’’سوال: ×لا أدري ما يفعل بي يوم القيامة÷ [میں نہیں جانتا کہ روزِ قیامت میرے ساتھ کیا ہوگا]حدیث ہے یا نہیں ؟

جواب: ×أخرج البخاري (ص: ۱۶۶، و:۱۰۳۹) عن أم العلاء الأنصارية  رضي الله تعالى عنه قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: والله! ما أدري وأنا رسول الله مايفعل بي ولا بكم÷.

[قال الشيخ الجونفوري] ولم أقف على زيادة ×يوم القيامة÷، والله أعلم.

وفي لفظ للبخاري: مايفعل به، والضمير لعثمان بن مظعون  رضي الله تعالى عنه، قال ابن كثير(ص: ۱۵۵/۴): هذا أشبه أن يكون هو المحفوظ÷[1] ‘‘.

[بخاری l نے ام علاء انصاریہ R  سے اپنی متصل سند سے نقل کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں: اللہ کی قسم! باوجود اللہ کا رسول ہونے کے میں نہیں جانتا میرے اور تمہارے ساتھ کیا ہوگا۔

(حضرت جونپوری l فرماتے ہیں) میں لفظ ’’یوم القیامۃ‘‘ کی زیادتی پر واقف نہیں ہوسکا ہوں، واللہ اعلم!

اور بخاری l کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ×مايفعل به÷. لفظ ×به÷ کی ضمیر عثمان بن مظعون r کی جانب لوٹ رہی ہے، ابن کثیر l فرماتے ہیں: ضمیر کا عثمان بن مظعون r کی جانب لوٹانا محفوظ ہونے کے زیادہ قریب ہے]

حوالہ جات

[1] الیواقیت الغالیۃ:لاأدری مايفعل بی يوم القيامه.حدیث ہے یا نہیں ؟۲/۳۷۷۔

ملتی جلتی احادیث