التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت مولانا محمد یونس جونپوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

روایت: ’’×طلب العلم فريضة على كل مسلم ومسلمة÷. (علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور ہر مسلمان عورت پر فرض ہے)‘‘، اس میں لفظِ ×مسلمة÷ (مسلمان عورت) کا اضافہ ثابت نہیں ہے، لیکن معنی درست ہیں۔

تفصیل

’’سوال: ×طلب العلم فريضة على كل مسلم ومسلمة÷. [علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور ہر مسلمان عورت پر فرض ہے] اس حدیث میں ×مسلمة÷ کا لفظ ثابت ہے؟ اگر ہے تو کتاب کا نام ازراہ کرم تحریر فرمائیں۔۔۔ ‘‘ ۔

جواب:  حدیث: ×طلب العلم فريضة على كل مسلم÷. [علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے] ابن ماجہ lوغیرہ نے تخریج کی ہے، اس میں ’’مسلمة‘‘ کی زیادتی ثابت نہیں ہے، جیسا کہ علامہ سخاوی l وغیرہ نے تصریح کی ہے، لیکن معنی درست ہیں، فرائض وواجبات کا علم حاصل کرنا ہر شخص پر فرض ہے، مرد ہو یا عورت‘‘[1]۔

حوالہ جات

[1] الیواقیت الغالیۃ:طلب العلم فریضة الخ میں مسلمة کہا ں ہے ؟۱/۳۱۷، ۳۱۸ ۔

[2] الیواقیت الغالیۃ :طلب العلم فریضة الخ میں ’’مسلمة‘‘ کی زیادتی،۲/۲۱۹،۲۱۸۔