التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

جھوٹے فضائل میں فطری ظلمت ہے، نیز موضوع روایتیں زبان کے بدترین گناہوں میں سےہیں۔

تفصیل

”۔۔۔جھوٹے فضائل میں یہ اثر کہاں؟ جھوٹی روایتوں سے اس وقت تو جوش ہو تا ہے لیکن ان میں فطری ظلمت ہو تی ہے کہ قلوب ان کو قبول نہیں کر تے،  اور مجلس سے اٹھتے ہی انکا ذرا بھی اثر باقی نہیں رہتا، چنانچہ دیکھ لیجئے کہ مصنوعی وعظوں میں کیا اثر ہے، اور اہل اللہ ومحققین  کے وعظوں میں کیا اثر ہے ۔

بعض اہل قلب کے وعظوں کی مجلس میں سے جنازے اٹھ گئے ہیں، یہ اصلی اور واقعی باتوں کا اثر ہے، مصنوعی، مصنوعی ہےاور اصلی، اصلی ہے، خوب سمجھ لیجئے کہ موضوع روایتیں اور کتابیں پڑھنا جائز نہیں، اور یہ بھی زبان کے بدترین گناہوں میں سے ہے۔۔۔“[1]۔

حوالہ جات

[1] خطبات حکیم الامت : واقعی باتوں کا اثر، ۲۶/۳۱۶    ، ادارہ تالیفات اشرفیہ، ملتان ۔