التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

روایت: ”اے علی r!تمھارا گوشت میرا گوشت ہے، اور تمھارا خون میرا خون ہے “، یہ حدیث ثابت نہیں۔

تفصیل

”ایک فرقہ ضالہ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی خلافت بلافصل، ایک حدیث سے ثابت کی ہے ، جس میں حضرت کی نسبت {لحمك لحمي ودمك دمي} [یعنی اے  علیr! تمہارا گوشت میرا گوشت ہے، اور تمھارا خون میرا خون ہے] آیا ہے، اور استدلال اس طرح کیا ہے کہ حضرتعلی r عینِ رسول اللہ ﷺ ہیں، اس لئے ان کے ہوتے ہوئے کسی دوسرے کو خلافت کا استحقاق نہیں تھا، اس کا ایک جواب تو یہ ہے کہ یہ حدیث ثابت نہیں، دوسرے میں کہتا ہوں کہ اگراس سے عینیتِ حقیقیہ مراد ہے تو اس سے حضرت علی r کی خلافت ہی کی نفی ہوتی ہے، کیونکہ خلیفہ تو غیر ہی ہونا چاہیے کوئی شخص خود خلیفہ نہیں ہوا کرتا ۔۔۔“[1]۔

حوالہ جات

[1]  اشرف الجواب : باب دوم ،گمراہ فرقہ کا غلط دعویٰ، ص : ۷۰، دارالاشاعت،کراچی ۔

امام جوزقانی   ؒ نے” الاباطيل والمناكير“(رقم:۱۶۵)میں اسے منکر کہا ہے،نیز حافظ ابن جوزی ؒ،حافظ ذہبیؒ،اور حافظ
ابن عر
ّاق ؒکے کلام سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ روایت ثابت نہیں ہے،دیکھئے: ”العلل المتناہيہ“(رقم:۳۳۲)، ”ميزان الاعتدال“(رقم:۲۵۸۷ و۱۸۷۹)، ”تنزيہ الشريعہ“(۱/۴۰۳)۔