سفر بروز ہفتہ نحس اور شُوم [منحوس] ہونا بالکل غلط ہے، اس کی اصل کسی حدیث سے ثابت نہیں۔
تحقیق کی تفصیل
’’مسئلہ: بروز شنبہ[ہفتہ] سفر کرنا اور مکان کی بنیاد ڈالنی درست ہے، شرع میں کوئی نحس وشُوم[منحوس] نہیں، سب دن اچھے ہیں، ہاں ! بعض روز میں حق تعالیٰ نے برکت رکھی ہے،مثل دوشنبہ[پیر]، پنجشنبہ[جمعرات] و جمعہ، مگر شوم کسی دن میں نہیں، یہ قول نجومیوں کا ہے، شرع نے اس کو رد کردیا ہے اور شرک کہا ہے، چنانچہ حدیث شریف میں ہے : {الطِيَرَة شرك}. [بدشگونی شرک ہے]
سو کسی
زمان یا مکان یا شے میں شوم [منحوس]ماننا بہت برا ہے، حق تعالیٰ
خالق ومؤثر ہے، جس شے کو چاہے کسی کے حق میں متبرک کردے، اور جس کو چاہے شُوم[منحوس]
بنادے، الغرض سفر بروز پنجشنبہ[جمعرات] موجبِ برکت ہے اور سفر بروز
شنبہ[ہفتہ] نحس
اور شُوم[منحوس] ہونا
بالکل غلط ہے، اس کی اصل کسی حدیث سے ثابت نہیں، وعلی ہذا القیاس، بناءِ مکان جب
چاہے شروع کردے، شنبہ [ہفتہ]اور غیر شنبہ کوئی نحس نہیں، یہ
کلام خارج دائرہ شریعت سے ہے۔فقط، واللہ تعالیٰ اعلم!‘‘[1]۔
حوالہ جات
[1] باقیات فتاوی رشیدیہ : ہفتہ کے دن سفر کرنا اور مکان کی بنیاد ڈالنا کیسا ہے ؟ ص: ۳۸۶، دار الکتاب لاہور۔
علامہ آلوسی رحمہ اللہ نے اپنی ’’تفسیر‘‘ (۲۷/۸۷)میں ’’ايام نحسات‘‘ کے تحت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے انتساب سے ایام میں سعْد ونحْس پر مشتمل اشعار نقل کرکے ’’لا یصح ‘‘ کہا ہے،اشعار یہ ہیں:
فنعم اليوم ( يوم السبت ) حقا لصيد إن أردت بلا امتراء
وفي ( الأحد ) البناء لأن فيه تبدى الله في خلق السماء
وفي ( الاثنين ) إن سافرت فيه سترجع بالنجاح وبالثراء
ومن يرد الحجامة ( فالثلاثا ) ففي ساعاته هرق الدماء
وإن شرب امرأ يوماً دواءا فنعم اليوم يوم ( الأربعاء)
وفي يوم الخميس ) قضاء حاج فإن الله يأذن بالقضاء
وفي ( الجمعات ) تزويج وعرس ولذات الرجال مع النساء
وهذا العلم لا يدريه إلا نبي أو وصى الأنبياء
علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’الشماريخ فی علم التاريخ‘‘ (ص:۲۸)میں ان اشعار کے بعد فرمایا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی جانب ان اشعار کو منسوب کرنا قابلِ نظر ہے۔