التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

کسی کا کلام یا کتاب سننے یا دیکھنے سے اس کے مصنف کا خفی اثر قلب پر پڑتا ہے۔

تفصیل

”۔۔۔اس کی وجہ ایک باریک بات ہے، وہ یہ کہ کسی کا کلام یا کتاب سننے یا  دیکھنے سے اس کے مصنف کا خفی اثر قلب پر پڑتا ہے گو وہ کتاب ظاہراً کیسی ہی ہو، حتی  کہ ایک بزرگ کسی کے مکان پر گئے تھے، پوچھا کہ یہاں بڑی ظلمت محسوس  ہوتی ہے کیا  بات ہے؟ صاحب خانہ نے کہا کہ یہاں ظلمت کی کوئی وجہ نہیں، یہاں قرآن شریف کی  تفسیر رکھی ہے، پوچھا کونسی تفسیر ہے؟ کہا کہ ”تفسیر کشّاف“ ہے، کہا کہ یہ اسی تفسیر  کی ظلمت ہے،کیونکہ یہ ایک معتزلی کی تصنیف ہے، دیکھئے ! مصنف کی قلبی ظلمات  اس کتاب میں موجود تھیں،  اسی طرح  مصنف کے قلبی انوار بھی  اس کی تصنیف میں موجود ہوتے ہیں۔

            پرانے عام لوگوں کے قلوب میں اتنی ظلمات نہ تھیں جتنی آج کل کے قلوب میں ہیں، اس واسطے ان کی نامناسب تصنیف میں بھی اتنی برائی نہیں جتنی آج کل کی تصانیف میں ہیں، بلکہ ایسے لوگوں کی تصانیف جو اہل دل تھے مطلق ظلمت نہیں رکھتیں، گو ان میں کیسا ہی نا مناسب مضمون ہو،  دیکھئے! ”یوسف زلیخا“ جامیl کی کیسی کتاب ہے،بعض جگہ اس میں ظاہراً حسن و عشق کے مضامین ہیں، خصوصاً زلیخا کا سرا پا  لکھنے میں تو ذرا بھی کوتا ہی نہیں کی گئی، مگر آپ نے کبھی نہ دیکھا ہوگا کہ اس کو پڑھ کر کسی  پر برا  اثر  پڑا  ہو، ” یوسف زلیخا“  پرانے مکتبوں میں داخل درس تھی،  اور اب تک بھی ہے، مگر اس کے پڑھنے والوں میں سے کسی پر بھی بے حیائی کا اثر نہیں پڑا، اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ تصنیف ایک اہل دل کی ہے جن کا قلب نہایت سلیم تھا، ان کی سلامت قلب ان  کے  کلام  کے  اندر  موجود  ہے۔

            خوب یاد رکھئے کہ جب کوئی کتاب دیکھنا ہو تو اول اس کے مصنف کے حالات معلوم کر لیجئے، جس مذاق کا وہ ہوگا وہ مذاق اس کتاب سے دیکھنے والے میں ضرور متعدی ہوگا، یہ بڑے کام کی بات ہے، آج کل کے ناول نویس خود اخلاق ذمیمہ سے بھر ے ہو ئے ہیں، ان کی کتابیں خواہ کسی پیر ایہ میں ہوں ان کے اخلاق کو  کتاب  کے  دیکھنے  والوں  میں  ضرور  پہنچا  دیتی  ہیں،  یہ  راز  ہے  اس  کا  کہ  ناول   لکھے جاتے ہیں تہذیب اور اخلاق کے لئے، اور ہوتی ہے تخریب ِاخلاق“[1]۔

حوالہ جات

[1]  خطبات حکیم الامت :مصنف کی قلبی ظلمت کا تصنیف پر اثر  ، ۲۶/۳۲۲، ادارہ تالیفات اشرفیہ، ملتان ۔