التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

روایت: ”چالیس دن مسلسل گوشت کھانے سے دل پر سختی آجاتی ہے “، یہ حدیث نہیں۔

تفصیل

ایک صاحب نے سوال کیا کہ کیا حدیث شریف میں یہ ہے کہ چالیس دن مسلسل گوشت کھانے سے دل پر سختی آجاتی ہے۔ [حضرت تھانوی l نے]  فرمایا کہ حدیث شریف میں تو نہیں،بعض بزرگوں کا قول ہے، اور یہ بھی بزرگوں کا قول ہے کہ مسلسل نہ کھانے سے بھی دل سخت ہوجاتا ہے، غرض  ہر  چیز  میں  اعتدال  مطلوب  ہے[1]۔

حوالہ جات

[1] ملفوظات حکیم الامت : مسلسل چالیس دن گوشت کھانا یانہ کھانا برابر ہیں،  ۲/۱۸۷، ادارہ تالیفات اشرفیہ، ملتان ۔

امام غزالی ؒ نے ”احياء علوم الدين“(۸/ ۱۵۱۱) میں اسے حضرت علی  ؓ   کا قول کہہ کر نقل کیا ہے،الفاظ یہ ہیں: {وقال علي كرم الله وجهه: من ترك اللحم أربعين يوما ساء خلقه، ومن داوم عليه أربعين يوما قسا قلبه}.

اس قول کے پہلے حصے (من ترك اللحم أربعين يوما ساء خلقه) کے بارے میں حافظ ابن عراق  ؒ  ”تنزيہ الشريعہ“(۲/۲۶۲) میں،  اور علامہ محمد بن طاہر پٹنی  ؒ  ”تذكرة الموضوعات“(ص:۱۴۶) میں اس طرف مائل ہیں  کہ یہ آپ ﷺ کا قول نہیں ہے۔