التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

روایت : ”وطن کی محبت ایمان میں داخل ہے“،

اس حدیث پر مطلع نہیں ہوں۔

تفصیل

حدیث: وطن کی محبت ایمان میں داخل ہے، [حافظ سخاوی l فرماتے ہیں] میں  اس  حدیث  پر  مطلع  نہیں  ہوا ۔

ف: [بعض   کتب  تصوف  میں  پائے  جانے کا] عذر وہی ہے جو ابھی {إن بلا لا} میں اور بعثت [یعنی میں عادل بادشاہ کے زمانے میں پیدا ہوا ہوں] میں گزرا [یعنی حسنِ ظن بالراوی  کی بناء  پر نقل  کیا  ہو گا][1]۔

حوالہ جات

[1]  التشرف   : ص:۷۹ ،مکتبہ محبوب المطابع، دہلی۔ التشرف   : حب الوطن داخل ایمان نہیں ہے    ،  ص   : ۱۶۸،      ادارہ  تالیفات  اشرفیہ ،ملتان۔

امام سخاوی ؒ  کی طرح امام سیوطی ؒ نے ”الدرر المنتثرہ“(رقم:۱۹۰) میں،علامہ محمدامیر مالکیؒ نے”النخبہ البہيہ“ (رقم:۱۰۳) میں اس روایت کے عدمِ معرفت کے قول کو اختیار کیا گیا ہے،نیز علامہ صغانی  ؒ نے ”موضوعات“ (ص:۵۳) میں،علامہ محمدبن محمد درویش ؒ نے”اسنى المطالب“ (رقم:۵۵۱) میں اس روایت کو من گھڑت،اور ملا علی قاری ؒ نے ”المصنوع“ (رقم:۱۰۶) میں اسے بے اصل کہا ہے، علامہ احمدبن عبدالکریم غزی ؒ نے  ”الجد الحثيث“(ص:۸۵) میں اس کے حدیث ہونے کی نفی کی ہے۔