التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

روایت : ”مؤمن کا لعاب شفا ہے“، اس کے الفاظ

ثابت نہیں، لیکن مضمون صحیح ہے۔

تفصیل

حدیث: ”مؤمن کا لعاب شفا ہے“، [حافظ سخاوی l فرماتے ہیں ] اس کا مضمون صحیح ہے (گو الفاظ ثابت نہیں ) [حضرت تھانوی l ، حافظ سخاوی l کے کلام کو مختصر کرتے ہوئے فرماتے  ہیں ] چنانچہ صحیحین میں حضور اقدس ﷺ کے ارشاد  سے  لعاب  سے  شفا  حاصل  کر  نے  کی  دعا  مذکور  ہے ۔

ف: اسی سے ”سؤر المؤمن شفاء“، کا مضمون بھی ثابت ہو گیا، اوراہلِ طریق میں  بزرگوں  کی  کھائی  ہوئی  چیز  سے  برکت  حاصل  کرنا، کثرت  سے معتاد ہے[1]۔

حوالہ جات

[1]  التشرف   : ص:۸۹،مکتبہ محبوب المطابع،دہلی۔    التشرف   : مؤمن کا لعاب شفاء ہے،   ص   : ۱۷۳،       ادارہ  تالیفات  اشرفیہ، ملتان  ۔

ملا علی قاری ؒ نے ”المصنوع“ (رقم:۱۴۴) میں اس روایت کے مرفوع ہونے کی نفی کی ہے، علامہ عجلونی  ؒ نے ”كشف الخفاء“ (رقم:۱۳۲۰)میں حافظ سخاوی ؒ اور ملا علی قاری ؒ کے کلام پر اکتفاء کیا ہے، نیز علامہ نجم الدین غزی ؒ نے
”اتقان ما يحسن“
(رقم:۹۱۵) میں،علامہ احمدبن عبدالکریم غزیؒ نے  ”الجد الحثيث“(رقم:۲۰۳) میں اس کے
حدیث ہونے کی نفی کی ہے۔