روایت:’’رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے: ’’من ترك سنتي لم ينل شفاعتي‘‘. جس نے میری سنت ترک کی وہ میری شفاعت نہیں پائے گا‘‘۔
تحقیق کی تفصیل
نیز ضمنی طور پر اس سے ملتی جلتی ایک مسند روایت کی بھی تحقیق کی گئی ہے، جس کے الفاظ یہ ہیں: ’’وہ فرشتہ جو میری اس مسجد پر مقرر ہے، وہ روزانہ ندا کرتا ہے: جس نے محمد ﷺ کی سنت کو چھوڑا ، وہ حوض کوثر پر نہیں پہنچ پائے گا‘‘، اس ضمنی روایت کو حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے ’’منکر‘‘ کہا ہے، حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے ’’من گھڑت‘‘ روایات میں شمار کیا ہے، اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’جھوٹی خبر‘‘ کہا ہے، تفصیل ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔
زیر بحث روایت علامہ عبدالعزیز بخاری رحمہ اللہ (المتوفی ۷۳۰ھ) نے ’’ کشف الأسرار‘‘[1] میں بلا سند ان الفاظ سے نقل کی ہے:
’’وقوله صلى الله عليه وسلم: من ترك سنتي لم ينل شفاعتي‘‘. آپ ﷺ کا ارشاد ہے: جس نے میری سنت ترک کی وہ میری شفاعت نہیں پائے گا۔
زیر بحث روایت علامہ کمال الدین بابرتی رحمہ اللہ (المتوفی ۷۸۶ھ) نے ’’العناية‘‘[2] میں، علامہ تفتازانی رحمہ اللہ (المتوفی ۷۹۳ھ) نے ’’شرح التلویح على التوضیح‘‘[3] میں، علامہ شمس الدین محمد بن حمزہ فناری رحمہ اللہ (المتوفی ۸۳۴ھ)نے ’’فصول البدائع‘‘[4] میں، حافظ بدر الدین عینی رحمہ اللہ (المتوفی ۸۵۵ھ) نے ’’البناية‘‘[5]میں، علامہ شمس الدین قاضی زادہ رحمہ اللہ (المتوفی988ھ) نے ’’ تكملة شرح فتح القدير‘‘[6] میں، علامہ حصکفی رحمہ اللہ (المتوفی ۱۰۸۸ھ) نے’’الدر المختار‘‘[7] میں، علامہ محمد علی تھانوی رحمہ اللہ (المتوفی بعد ۱۱۵۸ھ) نے ’’ كشاف اصطلاحات الفنون‘‘[8] میں اور علامہ طحطاوی رحمہ اللہ (المتوفی ۱۲۳۱ھ) نے ’’حاشية الطحطاوي‘‘[9] میں بلا سند نقل کی ہے۔
تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت سنداً تاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اور جب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھاجائے، کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایسا کلام وواقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جو معتبر سند سے ثابت ہو، واللہ اعلم۔
تفصیل گزر چکی ہے کہ زیرِ بحث روایت مذکورہ الفاظ سے سنداً نہیں ملتی، تاہم اس سے ملتی جلتی ایک مسند روایت حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے ’’تاریخ بغداد‘‘[10] میں ان الفاظ سے تخریج کی ہے:
’’أخبرنا القاضي أبو العلاء محمد بن علي بن يعقوب الواسطي، قال: حدثنا أبو الحسن أحمد بن جعفر بن محمد بن الفرج الخلال المقرئ، قال: حدثنا أبو حامد أحمد بن رجاء بن عبيدة قدم علينا للحج سنة عشر وثلاث مائة، قال: حدثنا محمد بن محمد بن إسحاق البصري، قال: حدثنا سويد بن نصر البلخي، قال: حدثنا ابن المبارك، قال: حدثنا سفيان الثوري، عن حماد، عن إبراهيم، عن علقمة، قال: قال عبد الله: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لله ثلاثة أملاك: ملك موكل بالكعبة، وملك موكل بمسجدي هذا، وملك موكل بالمسجد الأقصى.
فأما الموكل بالكعبة، فينادي في كل يوم: من ترك فرائض الله خرج من أمان الله، وأما الموكل بمسجدي هذا، فينادي في كل يوم: من ترك سنة محمد صلى الله عليه وسلم لم يرد الحوض، ولم تدركه شفاعة محمد صلى الله عليه وسلم، وأما الملك الموكل بالمسجد الأقصى، فينادي في كل يوم: من كان طعمته حراما كان عمله مضروبا به حر وجهه‘‘.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالی کے تین فرشتے ہیں، ایک فرشتہ جو کعبہ پر مقرر ہے، ایک فرشتہ جو میری اس مسجد پر مقرر ہے، اور ایک فرشتہ جو مسجد اقصی پر مقرر ہے۔
وہ فرشتہ جو کعبہ پر مقرر ہے وہ روزانہ ندا کرتا ہے: جس نے اللہ کے فرائض کو ترک کیا وہ اللہ کی امان سے نکل گیا، اور وہ فرشتہ جو میری اس مسجد پر مقرر ہے، وہ روزانہ ندا کرتا ہے: جس نے محمد ﷺ کی سنت کو چھوڑا ، وہ حوض کوثر پر نہیں پہنچ پائے گا اور اسے محمد ﷺ کی شفاعت حاصل نہ ہوگی، اور وہ فرشتہ جو مسجد اقصی پر مقرر ہے، وہ روزانہ ندا کرتا ہے: جس کا کھانا حرام کا ہوگااس کا عمل اس کے چہرے پر مارا جائے گا۔
روایت پر ائمہ حدیث کا کلام
حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ ’’تاریخ بغداد‘‘[13] میں زیربحث روایت تخریج کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
’’هذا حديث منكر، ورجال إسناده كلهم ثقات معروفون، سوى البصري وأحمد بن رجاء، فإنهما مجهولان‘‘.یہ حدیث منکر ہے، اس کی سند کے تمام راوی ثقہ اور معروف ہیں سوائے بصری اور احمد بن رجا کے، وہ دونوں مجہول ہیں۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نےاس ضمنی روایت کو’’ الموضوعات‘‘[14] میں حافظ خطیب بغددادی رحمہ اللہ کے طریق سے تخریج کر کے حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ کے قول پر اکتفاء کیا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے’’میزان الاعتدال‘‘[15] میں احمد بن رجا کے ترجمہ میں یہ روایت نقل کرکے حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ کے کلام پر اکتفاء کیا ہے، اسی طرح حافظ ضیاالدین مقدسی رحمہ اللہ نے’’فضائل بیت المقدس‘‘[16] میں حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ کے کلام پر اکتفاء کیا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’ لسان المیزان‘‘[17] میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے کلام پر اکتفاء کیا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ زیر بحث سند میں موجود راوی محمد بن محمد بن اسحاق کے ترجمہ میں لکھتے ہیں: ’’شيخ بصري، روى عن سويد بن نصر المروزي، أتى بخبر كذب، وعنه أحمد بن رجاء، لا يعرف أيضا‘‘[18].
محمد بن محمد بن اسحاق، بصری شیخ ہے، یہ سوید بن نصر مروزی سے روایت کرتا ہے، یہ ایک جھوٹی خبر لایا ہے، اس سے احمد بن رجا نے روایت کی ہے، جو خود بھی معروف نہیں ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’لسان المیزان‘‘[19] میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے کلام پر اکتفاء کیا ہے۔
علامہ سیوطی رحمہ اللہ ’’اللآلئ المصنوعة‘‘[20] میں حافظ خطیب بغددادی رحمہ اللہ کے قول کو نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں:’’(قلت) قال في الميزان: هذا خبر كذب، والله أعلم‘‘.میں کہتا ہوں کہ ذہبی رحمہ اللہ نے’’میزان‘‘ میں کہا ہے کہ یہ جھوٹی خبرہے، واللہ اعلم۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزیه الشریعة‘‘[21] میں علامہ سیوطی رحمہ اللہ کے قول پر اکتفاء کیا ہے۔
حافظ خطیب بغددادی رحمہ اللہ نے اسے ’’منکر‘‘ کہا ہے، حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نےاسے ’’من گھڑت‘‘ روایات میں شمار کیا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ’’جھوٹی خبر‘‘ کہا ہے، حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ اور علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے کلام پر اکتفاء کیا ہے، لہذا اس ضمنی روایت کو آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
واضح رہے کہ رسول اللہﷺ کی سنت سے اعراض پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، چنانچہ ذیل میں دو روایات نقل کی جارہی ہیں:
1 امام ابو عبد اللہ حاکم نیشاپوری رحمہ اللہ ’’المستدرک‘‘[22] میں ایک صحیح روایت تخریج کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
’’حدثنا أبو محمد عبد الله بن جعفر بن درستويه الفارسي، ثنا يعقوب بن سفيان الفارسي، وحدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، ثنا الحسن بن علي بن زياد، قالا: ثنا إسحاق بن محمد الفروي، ثنا عبد الرحمن بن أبي الموال القرشي، وأخبرني محمد بن المؤمل، ثنا الفضل بن محمد الشعراني، ثنا قتيبة بن سعيد، ثنا ابن أبي الموال عبد الرحمن، ثنا عبد الله بن موهب القرشي، عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم، عن عمرة، عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ستة لعنتهم، لعنهم الله، وكل نبي مجاب: المكذب بقدر الله، والزائد في كتاب الله، والمتسلط بالجبروت يذل من أعز الله ويعز من أذل الله، والمستحل لحرم الله، والمستحل من عترتي ما حرم الله، والتارك لسنتي‘‘.
حضرت عائشہrفرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : چھ لوگوں پر میں نے لعنت کی ہے ، اللہ کی ان پر لعنت ہو اور ہر نبی کی دعا قبول ہوتی ہے: اللہ کی تقدیر کو جھٹلانے والا، اور اللہ کی کتاب میں اضافہ کرنے والا، اور ظلم و جبر کے ساتھ مسلط ہونے والا شخص کہ جسے اللہ نے عزت دی ہو وہ اسے ذلیل کرے اور جسے اللہ نے ذلیل کیا ہو وہ اسے عزت دے، اور اللہ کی حرام کردہ چیزوں کو حلال کرنے والا، اورمیری عترت پر اللہ کی حرام کردہ چیزوں کو حلال سمجھنے والا، اور میری سنت کو ترک کرنے والا۔
2 امام بخاری رحمہ اللہ اپنی ’’صحیح‘‘[23] میں تخریج فرماتے ہیں:
’’حدثنا سعيد بن أبي مريم، أخبرنا محمد بن جعفر، أخبرنا حميد بن أبي حميد الطويل، أنه سمع أنس بن مالك رضي الله عنه، يقول: جاء ثلاث رهط إلى بيوت أزواج النبي صلى الله عليه و سلم يسألون عن عبادة النبي صلى الله عليه و سلم، فلما أخبروا كأنهم تقالوها، فقالوا: وأين نحن من النبي صلى الله عليه و سلم ؟ قد غفر له ما تقدم من ذنبه وما تأخر، قال أحدهم: أما أنا فإني أصلي الليل أبدا، وقال آخر: أنا أصوم الدهر ولا أفطر، وقال آخر: أنا أعتزل النساء فلا أتزوج أبدا، فجاء رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال: أنتم الذين قلتم كذا وكذا؟ أما والله! إني لأخشاكم لله وأتقاكم له، لكني أصوم وأفطر، وأصلي وأرقد، وأتزوج النساء، فمن رغب عن سنتي فليس مني‘‘.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تین افراد اللہ کے نبی ﷺ کی ازواج کے گھر، اللہ کے نبی کی عبادت کے بارے میں پوچھنے آئے، جب انہیں بتایا گیا تو گویا انہوں نے اسے کم سمجھا، وہ کہنے لگے کہ ہم کہاں اللہ کے نبیﷺ کے مقابلہ میں؟ ان کی تو اگلی اور پچھلی لغزشیں معاف کردی گئی ہیں،ان میں سے ایک نے کہا: میں ہمیشہ رات بھر نماز پڑھا کروں گا، ایک اور نے کہا: میں روزانہ روزہ رکھوں گا اور کبھی ناغہ نہیں کروں گا، تیسرے نے کہا: میں عورتوں سے دور رہوں گا اور کبھی نکاح نہیں کروں گا، اس دوران رسول اللہ ﷺ تشریف لے آئے، آپ ﷺ نے پوچھا: کیا تم نے ہی یہ باتیں کہی ہیں؟ اللہ کی قسم! میں تم میں سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا اور تقوی والا ہوں، لیکن میں روزہ رکھتا ہوں اور کبھی نہیں بھی رکھتا، نماز پڑھتا ہوں اور آرام بھی کرتا ہوں، اور عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں، چنانچہ جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ سے نہیں ہے۔
حوالہ جات
[1] كشف الأسرار عن أصول فخر الإسلام البزدوي:۲/۳۰۸،مطبعة الشركة الصحافية العثمانية .
[2] العناية شرح الهداية:۹/۵۰۸، دار الفكر .
[3] شرح التلويح على التوضيح:1/126،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة1377هـ .
[4] فصول البدائع في أصول الشرائع:۱/۲۴۴،ت:محمد حسن محمد حسن إسماعيل،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۲۷ء.
[5] البناية شرح الهداية:۱۲/۸،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۰هـ .
[6] تكملة شرح فتح القدير أي: نتائج الأفكار في كشف الرموز والأسرار:۹/۵۲۱،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1424هـ .
[7] الدر المختار:ص:۶۵۰،ت:عبد المنعم خليل إبراهيم،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1423هـ .
[8] كشاف اصطلاحات الفنون والعلوم:1/983،ت:علي دحروج،مكتبة لبنان ناشرون ـ بيروت،الطبعة الأولى1996ء .
[9] حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح:۱/۶۴،ت:محمد عبد العزيز الخالدي،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى ۱۴۱۸هـ. .
[10] تاريخ بغداد:۵/۲۵۵،رقم:۲۰۹۹،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
[11] الموضوعات:۱/۱۴۷،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفیة ـ المدینة المنورة،الطبعة الأولى۱۳۸۶هـ .
[12] فضائل بيت المقدس:۱/۴۷،رقم:۱۲،ت:محمد مطيع الحافظ،دار الفكر ـ سورية،الطبعة الأولى۱۴۰۵هـ .
[13] تاريخ بغداد:۵/۲۵۴،رقم:۲۰۹۹،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
[14] الموضوعات:۱/۱۴۸،ت:عبد الرحمن محمد عثمان،المکتبة السلفیة ـ المدینة المنورة،الطبعة الأولى۱۳۸۶هـ.
[15] ميزان الاعتدال:۱/۹۸،رقم:۳۷۶،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[16] فضائل بیت المقدس:۱/۴۶،رقم:۱۲،ت:محمد مطيع الحافظ،دار الفكر ـ سورية ،الطبعة الأولى۱۴۰۵هـ.
[17] لسان الميزان:۱/۴۶۰،رقم:۵۰۸،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مکتب المطبوعات الإسلامیة ـ بيروت،الطبعة۱۴۲۳هـ .
[18] ميزان الاعتدال:۴/۲۵،رقم:۸۱۲۱ ،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[19] لسان الميزان:۷/۴۶۹،رقم:۷۳۴۷،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مکتب المطبوعات الإسلامیة ـ بيروت،الطبعة۱۴۲۳هـ .
[20] اللآلىء المصنوعة:۱/۸۵ ،ت:أبو عبد الرحمن صلاح بن محمد بن عويضة،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۷هـ.
[21] تنزيه الشريعة المرفوعة:۱/۱۷۰،رقم:۲،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،دارالکتب العلمية ـ بیروت، الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[22] المستدرك على الصحيحين:۱/۹۱،رقم:۱۰۲،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۱۱هـ.
[23] صحيح البخاري:۷/۲،ت:محمد زهير ناصر الناصر،دار طوق النجاة ـ بيروت،الطبعة الأولي1422.