’’مسواک کے ستر فوائد اور افیون کے ستر نقصانات‘‘، اس کے متعلق مجھے کوئی حدیث معلوم نہیں۔
تفصیل
’’سوال: فضائل نماز میں فوائد مسواک کے ذیل میں لکھا ہے کہ علماء نے لکھا ہے کہ مسواک کے اہتمام میں ستر فائدے ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ مرتے وقت کلمہ ٔشہادت پڑھنا نصیب ہوتا ہے، کیا اس کے متعلق کوئی حدیث ہے؟ بعد میں یہ بھی لکھا ہے کہ اس کے بالمقابل افیون کھانے میں ستر مضرتیں ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ مرتے وقت کلمہ نصیب نہیں ہوتا ۔
جواب: مسواک کے ستر فوائد اور افیون کے ستر ضرر کے متعلق مجھے کوئی حدیث معلوم نہیں‘‘[1]۔
حوالہ جات
[1] الیواقیت الغالیۃ : مسواک کے ستر فائدے کس روایت میں ہے ؟۲/ ۳۸۵۔
ملتی جلتی احادیث
۴ - جزء روایت
×لولاك لما خلقت الأفلاك÷.
یہ لفظ کہیں ثابت نہیں ہے،اور حقیقت یہ ہے کہ کوئی روایت اس مضمون کی ثابت نہیں ہے۔
روایت: ’’سنت نے کافر، بدعتی اور فاسق کو خاص کر دیا ہے ۔۔۔ ان کو سلام کا جواب دینا واجب نہیں ہے‘‘، ان لفظوں کے ساتھ کوئی حدیث میرے علم میں نہیں۔
[متشکل یاانسانی بدن میں حلول کیا ہوا جن، صحابی یا تابعی ہونے کا دعویٰ کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟ نیز انسان اگر انھیں ان صورتوں میں دیکھ لے تو اسے کوئی فضیلت حاصل ہوگی؟]
۱ – جزء: عمامہ کے فضائل
۷ - جزء نصف شعبان روزے کی فضیلت
خاص نصف شعبان کے روزے کی فضیلت پر مشتمل مشہور روایت کو اگرچہ قطعی طور پر موضوع نہ کہا جاسکے لیکن بطریق ظن غالب اس کو موضوع کہا جاسکتا ہے،اور اگر اس کو ضعیف ہی قراردیا جائے تو بھی یہ حدیث شدید ضعیف ہونے کی وجہ سے ناقابلِ عمل ہے۔