روایت: ایک صحابی رضی اللہ عنہ کا شبہ کے ساتھ سوچنا کہ رسول اللہ ﷺ مسجد ضرار کے معاملہ میں پردہ پوشی کیوں نہیں کرتے؟ پھر اسی فکر میں صحابی رضی اللہ عنہکا سوجانا، اور خواب میں مسجد ضرار کو گند سے بھرا ہوا دیکھنا اور اس کے پتھروں سے دھواں کا اٹھنا، اور اس دھواں کا صحابی رضی اللہ عنہکے حلق میں جانا، اور پھر صحابی رضی اللہ عنہ کا اپنے اوپر افسوس کرنا۔
تحقیق کی تفصیل
عارف باللہ مولانا جلال الدین محمد رومی l (المتوفی 672ھ) ’’مثنوي‘‘[1] میں لکھتے ہیں:
ایں چنیں کثر بازئی در جفت وطاق
با نبی می باختند اہل نفاق
اسی طرح الٹی بازی داؤں میں نبی (ﷺ) کے ساتھ منافق کھیلتے تھے
کز برائے عزِ دینِ احمدی ؐ
مسجدے سازیم وبود آں مرتدی
کہ احمدی دین کی عزت کےلئے ہم ایک مسجد بناتے ہیں، اور وہ (ان کی) بے دینی تھی
ایں چنیں کثر بازئی می باختند
مسجدے جز مسجدش می ساختند
اس طرح کی الٹی بازی انہوں نے کھیلی، ان کی مسجد کے علاوہ انہوں نے ایک مسجد بنائی
فرش وسقف وقبہ اش آراستہ
لیک تفریقِ جماعت خواستہ
فرش اور چھت اور اس کا گنبد بنایا، لیکن (انہوں نے)جماعت کو متفرق کرنا چاہا
نزدِ پیغمبر بَلابہ آمدند
ہمچو اشتر پیشِ او زانو زدند
خوشامد کرنے پیغمبر (ﷺ) کے پاس آئے، اونٹ کی طرح ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے
کائے رسول حق برائے مُحسنی
سوئے آں مسجد قدم رنجہ کنی
کہ اے اللہ کے رسول ﷺ! برائے کرم اُس مسجد کی جانب تشریف لے چلیں
تا مبارک گردد از اقدام تو
تا قیامت تازہ بادا نام تو
تاکہ آپ کی تشریف آوری سے وہ متبرک ہوجائے، خدا کرے قیامت تک آپ کا نام زندہ رہے
مسجد روزِ گل ست وروزِ ابر
مسجد روزِ ضرورت وقتِ صبر
(یہ) مسجد کیچڑ اور بارش کے دن کےلئے ہے، (یہ) مسجد ضرورت اور مجبوری کے دن کےلئے ہے
تا غریبے یا بد آبخا خیر وجا
تا فراواں گردد ایں خدمت سَرا
تاکہ کوئی مسافر اس جگہ ٹھکانا اور بھلائی پا سکے، تاکہ یہ خدمت کی جگہیں زیادہ ہوجائیں
تا شعارِ دیں شود بسیار وپُر
زانکہ با یاراں شود خوش کارِ مر
تاکہ دین کا شعار زیادہ اور پُر ہوجائے، کیونکہ دوستوں کے ساتھ تلخ کام شیریں ہوجاتا ہے
ساعتے آں جائیگۂ تشریف دہ
تزکیہ ماکن زماں تعریف دہ
تھوڑی دیر کےلئے اس جگہ تشریف رکھیں، ہمیں پاک کریں اور معرفت سکھائیں
مسجد واصحابِ مسجد را نواز
تو مہی ماشب دمے باما بساز
مسجد اور مسجد والوں کو نواز دیجئے، ہم رات ہیں آپ چاند، تھوڑی دیر ہمارے ساتھ رہیں
تا شود شب از جمالت جملہ روز
اے جمالت آفتابِ جاں فروز
تاکہ آپ کے جمال سے رات مجسم دن بن جائے، اے وہ (ذات) کہ آپ کا جمال روح کو روشن کرنے والا سورج ہے
۔۔۔ بر رسولِ حق فسونہا خواندند
رخشِ دَستان وحِیَل می راندند
اللہ کے رسول (ﷺ) پر انہوں نے بہت سے منتر پڑھے، مکر اور فریب کا گھوڑا دوڑاتے تھے
چاپلوسی وفسونہا خواندند
نزلِ خدمت سوئے حضرت راندند
خوشامد کرتے تھے اور منتر پڑھتے تھے، خدمت اور خاطر تواضع کی بات آنحضور کی جانب بڑھائی
آں رسولِ مہربان ورحم کیش
جُز تبسم جُز بلے نا ورد پیش
وہ مہربان اور رحم کی عادت والے رسول ﷺ سوائے مسکراہٹ (اور) سوائے ہاں کے پیش نہ آئے
شکر ہائے آں جماعت یاد کرد
در اجابت قاصداں را شاد کرد
اس جماعت کا شکریہ ادا فرمایا، قبول کرنے (کے معاملہ) میں قاصدوں کو خوش کردیا
می نمود آں مکرِ ایشاں پیشِ اُو
یک بیک ز انساں کہ اندر شیر مو
آپ کے سامنے ان کا مکر ظاہر ہوجاتا تھا فوراً اس طرح جیسا کہ دودھ میں بال
موی رانا دیدہ میکرد آں لطیف
شیر را شاباش می گفت آں ظریف
وہ مہربان ﷺ بال کو اَن دیکھا کر دیتے تھے، وہ عالی ظرف دودھ کی تعریف کر دیتے تھے
صد ہزاراں موی مکر ودمدمہ
چشم خوابانید آں دم از ہمہ
مکر اور فریب کے لاکھوں بال تھے، اس وقت انہوں نے سب سے آنکھ بند کرلی
راست می فرمود آں بحر کرم
بر شما من از شما مشفق ترم
اس دریائے کرم نے سچ فرمایا ہے: میں تم پر تم سے بھی زیادہ مہربان ہوں
من نشستہ بر کنار آ تشے
با فروغ وشعلہ بس نا خوشے
میں ایک آگ کے کنارے بیٹھا ہوں، جو بہت بھڑکنے والی اور خراب شعلوں والی ہے
ہمچو پروانہ شما آں سُو دواں
ہر دو دستِ من شدہ پروانہ راں
تم پروانوں کی طرح اس طرف دوڑتے ہو، میرے دونوں ہاتھ پروانوں کو ہٹانے والے بن گئے
چوں براں شد تا رواں گردد رسول
غیرتِ حق بانگ زد مشنوز غول
جب معاملہ یہاں پہنچا کہ رسول ﷺ مسجد ضرار کی طرف روانہ ہوں، اللہ (تعالی) کی غیرت نے آواز دی ، چھلاوے کی آواز نہ سنو
کیں خبیثاں مکر وحیلت کردہ اند
جملہ مقلوب ست انچہ آوردہ اند
کہ ان خبیثوں نے مکر اور حیلہ کیا ہے، جو انہوں نے کہا ہے سب الٹا ہے
قصدِ ایشاں جُز سیاہ روئی نبود
خیرِ دیں کے جست ترسا ویہود
ان کا ارادہ رو سیاہی کے علاوہ کچھ نہ تھا، عیسائی اور یہودیوں نے دین کی بھلائی کب چاہی؟
مسجدے بر جسرِ دوزخ ساختند
با خدا نَردِ دَغاہا باختند
انہوں نے دوزخ کے پل پر مسجد بنائی ہے، انہوں نے خدا کے ساتھ دھوکے کی چال چلی ہے
قصدِ شاں تفریقِ اصحابِ رسول
فضلِ حق را کے شنا سد ہر فضول
ان کا مقصد رسول (ﷺ) کے صحابہ میں تفرقہ ڈالنا ہے، کوئی بےہودہ خدا کے فضل کو کب جانتا ہے؟
تا جہودے راز شام اینجا کشند
کہ بوعظِ اُو جہوداں سر خوش اند
تاکہ ایک یہودی کو شام سے اس جگہ لائیں، جس کے وعظ سے یہودی مانوس ہیں
گفت پیغمبر کہ آرے لیک ما
بر سرِ را ہیم وبر عزم غزا
پیغمبر (ﷺ) نے فرمایا: ہاں لیکن ہم سفر پر (تیار) ہیں اور جہاد کا ارادہ ہے
زیں سفر چوں باز گردم آنگہاں
سوئے آں مسجد رواں گردم رواں
جب میں سفر سے واپس آجاؤں گا، تب اس مسجد کی طرف چلوں گا
دفعِ شاں گفت وبسوئے غزو تاخت
با دغایاں از دغا نردے
بباخت
ان کو ٹال دیااور جہاد کےلئے روانہ ہوگئے، دغا بازوں کے ساتھ دغا کی چال چلی
چوں بیامد از غزا باز آمدند
چنگ اندر وعدۂ ماضی زدند
جب (رسول ﷺ) غزوے سے آئے، وہ پھر آئے (اور) پہلے وعدے کا سہارہ لیا
گفت حقش کائے پیمبر
فاش گو
عذر آور جنگ باشد باش گو
اللہ (تعالی) نے ان سے فرمایا: اے پیغمبر! صاف کہہ دیجئے، (جانیے) عذر کر دیجئے، جنگ ہوتی ہے تو ہو
گفت اے قوم دغل خامش کنید
تانگویم رازہا تاں تن زنید
(پیغمبر ﷺ نے) فرمایا: اے مکار قوم! چپ رہو، خاموش ہوجاؤ، تاکہ میں تمہارے راز نہ کہہ ڈالوں
گفت تاں بس بد درون ودشمنید
من نخواہم آمد از من بگذرید
(پیغمبر ﷺ نے) فرمایا: تم بد باطن اور دشمن ہو، میں نہیں آؤں گا، میرا خیال چھوڑ دو
چوں نشانِ چند از اَسرارِ شاں
در بیان آورد بَد شد کارِ شاں
جب آپ نے ان کے بھیدوں کے کچھ نشان بیان کر دیئے، تو ان کا کام بگڑ گیا
قاصداں زو باز گشتند آں زماں
حاشَ للہ حاشَ للہ دم زناں
قاصد آپ کے پاس سے واپس ہوگئے (اور) دوسرے وقت خدا بچائے خدا بچائے کہتے ہوئے
ہر منافق مصحفے زیرِ بغل
سوئے پیغمبر بیاورد از دغل
ہر منافق قرآن بغل میں دبا کر مکاری سے پیغمبر (ﷺ) کے پاس لایا
تا خورد سَو گند کایماں جنتے ست
زانکہ سَو گند آں کثراں را سنتے ست
تاکہ قسم کھائے، کیونکہ قسم ڈھال ہے، اس لئے کہ قسم کھانا اُن کجوں کی عادت ہے
چون ندارد مردِ کثر در دیں وفا
ہر زمانے بشکند سو گند را
کج انسان چونکہ دین (کے معاملہ) میں وفا نہیں رکھتا ہے، ہر وقت قسم توڑ دیتا ہے
راستاں را حاجتِ سو گند نیست
زانکہ ایشاں را دو چشم روشنے ست
سچوں کو قسم کی ضرورت نہیں ہے، اس لئے کہ ان کی دونوں آنکھیں روشن ہیں
نقضِ میثاق وعہود از احمقی ست
حفظِ ایماں ووفا کارِ تقی ست
عہد اور پیمان کا توڑنا بےوقوفی ہے، قسموں کی حفاظت اور پورا کرنا متقی کا کام ہے
گفت پیغمبر کہ سَو گندِ شما
راست گیرم یا کہ پیغام خدا
پیغمبر (ﷺ) نے فرمایا کہ تمہاری قسم سچ سمجھوں یا خدا کا پیغام
باز سو گندِ دگر خوردندِ قوم
مصحف اندر دست وبر لب مہرِ صوم
قوم نے پھر دوسری قسم کھائی ہاتھ میں قرآن منہ پر روزے کی مہر
کہ بحقِ ایں کلام پاک وراست
کہ بنائے مسجد از بہرِ خدا ست
کہ اس سچے اور پاک کلام کی قسم! مسجد کی تعمیر خدا کےلئے ہے
اندرینجا ہیچ مکر وحیلہ نیست
قصدِ ما زاں صدق وذکر ویاربیست
اس میں کوئی مکر اور حیلہ نہیں ہے، اس سے ہمارا ارادہ سچائی اور ذکر اور یا رب کہنا ہے
گفت پیغمبر کہ آوازِ خدا
می رسد در گوشِ من ہمچوں صدا
(پیغمبر ﷺ) نے فرمایا کہ خدا کی آواز میرے کان میں صدا کی طرح آتی ہے
مہر بر گوشِ شما بنہاد حق
تا بآوازِ خدا نا رد سبق
اللہ (تعالی) نے تمہارے کان پر مہر لگا دی ہے، تاکہ خدا کی آواز سے سبق نہ سیکھے[2]۔
۔۔۔ چوں زنور وحی وامی ماندند
باز نو سو گندہا می خواندند
جب وہ (منافق) وحی کے نور سے عاجز آجاتے، پھر نئی قسمیں کھانے لگتے
چون خدا سو گند را خواندہ سپر
کے نہدا سپر زکف پیکار گر
جبکہ اللہ (تعالی) نے قسم کو ڈھال قرار دیا ہے، جنگجو ہاتھ سے ڈھال کب چھوڑتا ہے؟
باز پیغمبر
بہ تکذیب صریح
قد کذبتم گفت
با ایشاں فصیح
پھر پیغمبر (ﷺ) نے صاف جھٹلاتے ہوئے صاف لفظوں میں کہہ دیا کہ تم جھوٹے ہو
تا یکے یارے
ز یارانِ رسول
در دلش انکار آمد زاں نکول
رسول کے دوستوں میں سے ایک کے دل میں قسم کے نہ ماننے سے وسوسہ آیا
کانیچنیں پیرانِ باشیب و وقار
می کند شاں ایں پیمبرؐ شرمسار
کہ ایسے بوڑھے اور باوقار لوگوں کو یہ پیغمبر(ﷺ) شرمندہ کر رہے ہیں
کو کرم کو ستر پوشی کو حیا
صد ہزاراں عیب پوشند انبیاء
کرم کہاں ہے؟ پردہ پوشی کہاں ہے؟ حیا کہاں ہے؟ انبیاء تو لاکھوں عیب چھپاتے ہیں
باز در دل زود استغفار کرد
تانگر در ز اعتراض اُو روئے زَ رد
پھر دل میں بہت جلد استغفار کی تا کہ وہ اعتراض (کرنے) سے (اللہ کے سامنے) شرمندہ نہ ہو
لیک آں نقشِ کجش از دل نرفت
مِہرِ بَد از طبع بے حاصل نرفت
لیکن اُن کے دل سے وہ ٹیڑھا نقش نہ ہٹا ، دل سے بُروں کی محبت بے نتیجہ نہ رہی
شومی یاری اصحابِ نفاق
کرد مؤمن را چو ایشاں زشت و عاق
منافقوں کی دوستی کی نحوست نے مؤمن کو اُن(منافقوں) کی طرح برا اور نافرمان بنا دیا
باز می زا رید کاے علام سر
مر مرا مگزار بر کفراں مصر
انہوں نے پھر گریہ وزاری کی کہ اے بھیدوں کے جانکار! مجھے کفر پر مصر نہ رکھ
دل بدستم نیست ہمچو دید چشم
ورنہ دل را سوز مے ایندم بخشم
آنکھ کی طرح دل میرے قبضہ میں نہیں ہے، ورنہ غصہ میں مَیں اسی وقت دل کو پھونک دیتا
اندریں اندیشہ خوابش درر بود
مسجد ایشانش پُر سَرگیں نمود
اس فکر میں ان کو نیند آگئی، اُن کو اُن کی مسجد گوبر سے پُر نظر آئی
سنگہاش اندر حدث جائے تباہ
می دمید از سنگہا دود سیاہ
اس کے پتھر ناپاکی میں بری جگہ تھے، اس کے پتھروں سے کالا دھواں اٹھ رہا تھا
دود در حلقش شد و حلقش بخست
از نہیب دودِ تلخ از خواب جست
دھواں ان کے حلق میں گھسا اور ان کے حلق کو خستہ کردیا، کڑوے دھویں کے خوف سے وہ نیند سے بیدار ہوئے
در زماں در روفتاد ومی گریست
کاے خدا اینہا نشان منکریست
فوراً چہرے کے بل گرے اور روتے تھے، اے خدا! یہ منکر ہونے کی علامتیں ہیں
خِلم بہتر از چنیں حِلم اے خدا
کو کند از نُورِ ایمانم جدا
اے خدا! ایسی بردباری سے غصہ بھلا، جو کہ مجھے نورِ ایمان سے جدا کررہا ہے[3]۔
تلاش بسیار کے باوجودیہ روایت خاص ان الفاظ وسیاق سے سند اًتاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی ،اورجب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایساکلام اور واقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جومعتبر سند سے ثابت ہو،واللہ اعلم ۔
تفصیل میں آپ دیکھ چکے ہیں کہ زیرِ بحث روایت خاص ان الفاظ وسیاق سے سنداً نہیں ملتی، البتہ مسجد ضرار سے متعلق اصل واقعہ اور ہے، جسے حافظ ابن کثیر l نے اپنی ’’تفسیر‘‘[4]میں ذکر کیا ہے، جس کا حاصل یہ ہے:
آپ ﷺ کے مدینہ طیبہ تشریف لانے سے پہلے قبیلہ خزرج کا ایک شخص ابو عامر راہب مدینہ میں رہتا تھا، یہ جاہلیت کے زمانے میں نصرانی ہوگیا تھا، اور یہ ایک عبادت گزار شخص تھا ،اسے اپنے قبیلے میں بڑی بزرگی حاصل تھی، جب رسول اللہ ﷺ ہجرت فرما کر مدینہ طیبہ تشریف لائے، اور اسلام کا غلبہ ہوا، اور بدر کی لڑائی میں بھی اللہ تعالی نے مسلمانوں کو فتح عطا فرمائی، تو یہ ابو عامر راہب دشمنی پہ اتر آیا، اور مدینہ سے بھاگ کر کفار مکہ اور مشرکینِ قریش سے جا ملا، اور انہیں رسول اللہ ﷺ کے خلاف جنگ کرنے پر ابھارنے لگا، یہاں تک کہ عرب کے سارے قبیلے اکھٹے ہوگئے، اور پھر جنگِ احد ہوئی، جس میں اس فاسق ابو عامر نے جنگ کی دونوں صفوں میں کئی گھڑے کھود رکھے تھے،جن میں سے ایک کے اند رسول اللہ ﷺ گر پڑے، اور آپ ﷺ کا چہرہ مبارک زخمی ہوا، اور آپ ﷺ کے سامنے کے چار دانت ٹوٹ گئے، اور آپ ﷺ کا سر مبارک بھی زخمی ہوا، پھر اس ابو عامر نے آگے بڑھ کر اپنی قوم انصار کو مخاطب کیا اور اپنی موافقت کی دعوت دی، تو انصار نے کہا: اے فاسق! اے اللہ تعالی کے دشمن! ہرگز نہیں، اور اسے سب وشتم کیا، تو وہ یہ کہتا ہوا واپس لوٹا کہ میرے بعد تومیری قوم اور بگڑ گئی، اور آپ ﷺ نے اسے بھاگنے سے پہلے اسلام کی طرف دعوت دی لیکن اس نے انکار کردیا، آپ ﷺ نے اسے بدعا دی: تو دور ہوکر دھتکارہ ہوا مرے۔
چنانچہ وہ جنگِ احد کے بعد روم کے بادشاہ ہرقل کے پاس گیا، اور اس سے آپ ﷺ کے خلاف مدد مانگی، تو ہرقل بادشاہ نے اس سے وعدہ کیا، اور یہ ابو عامر وہیں ٹھر گیا، اور اپنی قوم انصار میں سے جو منافق تھے، اُن کی طرف خط لکھا کہ میں لشکر لے کر آرہا ہوں جو رسول اللہ ﷺ سے قتال کرے گا، اور غالب ہوگا، اور اُن کو حکم دیا کہ اپنے لئے کوئی پناہ کی جگہ بھی بناؤ، چنانچہ اس کے حکم پر منافقین نے مسجد قبا کے قریب ہی ایک مسجد بنا ڈالی، اور رسول اللہ ﷺ کے تبوک نکلنے سے پہلے ہی فارغ ہوگئے، اور پھر رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے کہ آپ ﷺ ہماری مسجد میں نماز برکت کےلئے نماز پڑھا دیں، اور ساتھ میں یہ عذر بھی بیان کیا کہ ہم نے یہ مسجد ضعیف لوگوں کےلئے بنائی ہےاور بیمار لوگوں کےلئے بنائی ہے جو سردی کی راتوں میں مسجد نہیں جا سکتے، آپ ﷺنے فرمایا: ابھی تو ہم ایک سفر پر جا رہے ہیں اگر اللہ نے چاہا تو واپس آنے کے بعد آؤں گا، اور پھر جب آپ ﷺ جنگِ تبوک سے فارغ ہوکر واپس آرہے تھے اور ایک دن یا اس سے کم کی مسافت باقی تھی تو جبرائیل علیہ السلام مسجد ضرار کے بارے میں وحی لے کر حاضر ہوئے، اور منافقین کے راز کو ظاہر کردیا کہ یہ لوگ مسجد قبا کے قریب ایک اور مسجد بنا کر مسلمانوں کے درمیان تفریق کرنا چاہتے ہیں، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے مدینہ طیبہ پہنچنے سے پہلے ہی کچھ صحابہ رضی اللہ عنہم کو بھیج کر منافقین کی مسجد کو منہدم کروا دیا۔
حوالہ جات
[1] مثنوي مولوي معنوي:2/268،مترجم:قاضي سجاد حسين،حامد ایند کمبنی ـ لاهور .
[2] مثنوي مولوي معنوي:2/270،مترجم:قاضي سجاد حسين،حامد ایند کمبنی ـ لاهور .
[3] مثنوي مولوي معنوي:2/273،مترجم:قاضي سجاد حسين،حامد ایند کمبنی ـ لاهور .
[4] تفسير ابن كثير:4/184،ت:محمد حسين شمس الدين،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى1419هـ .
حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ کی عبارت ملاحظہ ہو:’’سبب نزول هذه الآيات الكريمات، أنه كان بالمدينة قبل مقدم رسول الله صلى الله عليه وسلم إليها رجل من الخزرج يقال له أبو عامر الراهب، وكان قد تنصر في الجاهلية وقرأ علم أهل الكتاب، وكان فيه عبادة في الجاهلية وله شرف في الخزرج كبير، فلما قدم رسول الله صلى الله عليه وسلم مهاجرا إلى المدينة واجتمع المسلمون عليه وصارت للإسلام كلمة عالية وأظهرهم الله يوم بدر، شرق اللعين أبو عامر بريقه وبارز بالعداوة وظاهر بها، وخرج فارا إلى كفار مكة من مشركي قريش، يمالئهم على حرب رسول الله صلى الله عليه وسلم، فاجتمعوا بمن وافقهم من أحياء العرب، وقدموا عام أحد، فكان من أمر المسلمين ما كان، وامتحنهم الله عز وجل، وكانت العاقبة للمتقين .
وكان هذا الفاسق قد حفر حفائر فيما بين الصفين، فوقع في إحداهن رسول الله صلى الله عليه وسلم وأصيب ذلك اليوم فجرح وجهه، وكسرت رباعيته اليمنى السفلى، وشج رأسه صلوات الله وسلامه عليه، وتقدم أبو عامر في أول المبارزة إلى قومه من الأنصار فخاطبهم واستمالهم إلى نصره وموافقته، فلما عرفوا كلامه قالوا: لا أنعم الله بك عينا يا فاسق! يا عدو الله! ونالوا منه وسبوه فرجع وهو يقول: والله لقد أصاب قومي بعدي شر، وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم قد دعاه إلى الله قبل فراره وقرأ عليه من القرآن، فأبى أن يسلم وتمرد، فدعا عليه رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يموت بعيدا طريدا فنالته هذه الدعوة، وذلك أنه لما فرغ الناس من أحد، ورأى أمر الرسول صلى الله عليه وسلم في ارتفاع وظهور، ذهب إلى هرقل ملك الروم يستنصره على النبي صلى الله عليه وسلم فوعده ومناه وأقام عنده، وكتب إلى جماعة من قومه من الأنصار من أهل النفاق والريب يعدهم ويمنيهم أنه سيقدم بجيش يقاتل به رسول الله صلى الله عليه وسلم ويغلبه ويرده عما هو فيه، وأمرهم أن يتخذوا له معقلا يقدم عليهم فيه من يقدم من عنده لأداء كتبه ويكون مرصدا له إذا قدم عليهم بعد ذلك .
فشرعوا في بناء مسجد مجاور لمسجد قباء، فبنوه وأحكموه وفرغوا منه قبل خروج رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى تبوك، وجاءوا فسألوا رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يأتي إليهم فيصلي في مسجدهم ليحتجوا بصلاته فيه على تقريره وإثباته، وذكروا أنهم إنما بنوه للضعفاء منهم وأهل العلة في الليلة الشاتية، فعصمه الله من الصلاة فيه فقال: إنا على سفر ولكن إذا رجعنا إن شاء الله، فلما قفل عليه السلام راجعا إلى المدينة من تبوك ولم يبق بينه وبينها إلا يوم أو بعض يوم، نزل عليه جبريل بخبر مسجد الضرار وما اعتمده بانوه من الكفر والتفريق بين جماعة المؤمنين في مسجدهم مسجد قباء الذي أسس من أول يوم على التقوى، فبعث رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى ذلك المسجد من هدمه قبل مقدمه المدينة، كما قال علي بن أبي طلحة عن ابن عباس في الآية، هم أناس من الأنصار بنوا مسجدا .
فقال لهم أبو عامر: ابنوا مسجدا واستعدوا بما استطعتم من قوة ومن سلاح، فإني ذاهب إلى قيصر ملك الروم فآتي بجنود من الروم وأخرج محمدا وأصحابه، فلما فرغوا من مسجدهم أتوا النبي صلى الله عليه وسلم فقالوا له: قد فرغنا من بناء مسجدنا فنحب أن تصلي فيه وتدعو لنا بالبركة، فأنزل الله عز وجل: لا تقم فيه أبدا إلى قوله: الظالمين. وكذا روي عن سعيد بن جبير ومجاهد وعروة بن الزبير وقتادة وغير واحد من العلماء‘‘.