التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

حکایت : ”حضرت محمد بن علی بن ابی طالب r کی والدہ خولہ حنفیہ جنّیہ تھیں “، یہ بالکل غلط ہے۔

تفصیل

”۔۔۔ خصوص جس شخص کے کان میں ایسے قصے پڑے ہوں کہ حضرت، بلقیس کے باپ آدمی اور ماں جنّیہ تھیں، یا جیسا جہلاء نے مشہور کیا ہے کہ حضرت محمد بن علی کی والدہ ”خولہ حنفیہ“ جنّیہ تھیں، تو ایسے قصے سن کر کچھ عجب نہیں کہ کوئی شخص ایسے موقع پر ایسے نکاح  [یعنی جن و انس کا نکاح] کو جائز ہی سمجھ جائے، اس لئے اس پر تنبیہ کر دی گئی  .... اور دوسرا قصہ تو بالکل ہی غلط ہے، وہ [یعنی حضرت محمدد بن علی کی والدہ خولہ حنفیہ]  تو قبیلۂ بنی حنفیہ سے ہیں، جو یمامہ میں سکونت رکھتا تھا، میں نے اپنے  استاد  علیہ الرحمۃ [یعنی حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب نانوتوی l] سے سنا کہ فرماتے تھے کہ یہ خاندان کرم اور شجاعت میں ممتاز ہونے کے سبب، موافق محاورۂ عرب کے،بنو جنّیہ کہلاتا ہو گا، عوام نے اس کا حقیقی ترجمہ کر کے ان کی طرف  منسوب  کر دیا،  احقر  کہتا  ہے  کہ  جس  طرح  ایک  شاعر  نے  کسی  قبیلے  کی  مدح  کی  ہے:

؎       بنو جنیة ولدت سیوفا

(ایک جنّیہ عورت کی اولاد ہیں،جنہوں نے تلواریں جنی ہیں) ۔۔۔“[1]۔

حوالہ جات

[1] اصلاحِ انقلابِ امت : جِنّ عورت کا انسان مرد سے، اورجِنّ مرد کا انسان عورت سے نکاح صحیح نہیں، ص : ۴۶۹، ۴۷۰،  ادارۃ المعارف، کراچی۔