غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ چہارم)

ہر فرض نماز کے بعد تین مرتبہ چوتھا کلمہ پڑھنے سے ہر رکعت پرایک سال کی عبادت کا ثواب

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

تحقیق کی تفصیل

 ’’جو آدمی ہر فرض نماز کے بعد تین مرتبہ چوتھا کلمہ ’’لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، يحيي ويميت وهو حي لا يموت أبدا أبدا، ذوالجلال والإكرام، بيده الخير، وهو على كل شيء قدير‘‘. پڑھے گا تو اس کو اللہ تعالی ہر رکعت پر ایک سال کی عبادت کا ثواب عطاء فرمائے گا‘‘۔

تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت سنداً تاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اور جب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، کیونکہ آپ ﷺ کی جانب صرف ایسا کلام اور واقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جو معتبر سند سے ثابت ہو، واللہ اعلم۔