روایت: ’’نبی ﷺنے فرمایا: ’’ كل مطيع لله فهو ذاكر‘‘. ہر وہ بندہ جو اللہ تعالی کا مطیع اور فرمانبردار ہو، وہ ذکر کرنے والا ہے‘‘۔
تفصیل
ملتی جلتی احادیث
روایت: ’’آپ ﷺ کا ارشاد ہے: ’’كل ما شغلك عن الله فهو معبودك‘‘. ہر وہ چیز جو تجھے اللہ سے غافل کردے وہی تیرا معبود ہے‘‘۔
روایت: ’’اللہ تعالی کا رات کے وقت فرشتوں کی ایک جماعت کو حکم دینا کہ فلاں ناپسند بندہ کو تھپکی دے کر سلائے رکھو، فلاں محبوب بندہ کوپَر مار کر تہجد کےلئے بیدار کردو، اور فلاں فلاں مقرب بندہ کو کروٹ دے دو، وہ چاہیں عبادت کریں یا سوتے رہیں، میں ان سے راضی ہوں‘‘۔
روایت: ’’نبی ﷺ نے فرمایا: جب قیامت کا دن ہوگا تو ایک پکارنے والا پکارے گا: اے محمد! کھڑے ہوجائیں، بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوجائیں، چنانچہ ہر وہ شخص جس کا نام محمد ہو گا وہ کھڑا ہوجائے گا، یہ گمان کرتے ہوئے کہ اسے پکارا گیا ہے، چنانچہ محمد ﷺ کے اکرام کی وجہ سے انہیں نہیں روکا جائے گا‘‘۔
روایت: ’’ آپ ﷺ کا ارشاد ہے: ’’ أوصيكم بالشباب خيرا، فإنهم أرق أفئدة، إن الله بعثني بشيرا ونذيرا، فحالفني الشباب وخالفني الشيوخ، ثم قرأ:’’فطال عليهم الأمد فقست قلوبهم‘‘. میں تمہیں جوانوں سے بھلائی کی وصیت کرتا ہوں، کیوں کہ ان کے دل زیادہ نرم ہوتے ہیں، اللہ تعالی نے مجھے خوش خبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے، پھر جوانوں نے مجھ سے عہد وپیمان کیا، اور بوڑھوں نے میری مخالفت کی، پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ’’پھر ان پر ایک زمانہ دراز گزر گیا، پھر ان کے دل سخت ہوگئے‘‘۔
روایت: ’’آپ ﷺ کا ارشاد ہے: جو دن آپ گناہوں کے بغیر گزاریں ایسے ہی ہے جیسے وہ دن میری صحبت میں گزارا ہو‘‘۔