روایت: ’’نبی ﷺ نے فرمایا: جو عورت نماز پڑھ کر اپنے خاوند کےلئے دعا نہ مانگے تو اس کی نماز قبول نہیں ہوتی‘‘۔
تحقیق کی تفصیل
زیر بحث روایت علامہ فقیہ ابو اللیث سمرقندی رحمہ اللہ نے ’’تنبيه الغافلين‘‘[1] میں بلا سند ان الفاظ سے نقل کی ہے:
’’وعن الحسن، عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: إذا هربت المرأة من بيت زوجها لم تقبل لها صلاة حتى ترجع وتضع يدها في يده، وتقول: اصنع بي ما شئت، وإن المرأة إذا صلت ولم تدع لزوجها ردت عليها صلاتها حتى تدعو لزوجها‘‘.
نبی ﷺ نے فرمایا: جب کوئی عورت اپنے شوہر کے گھر سے بھاگ جائے تو اس کی نماز اس وقت تک قبول نہیں ہوتی جب تک کہ وہ واپس لوٹ نہ آئے، اور اپنا ہاتھ شوہر کے ہاتھ میں رکھ کر نہ کہے: میرے ساتھ جو سلوک چا ہو کرو، اور جو عورت نماز پڑھے اور اپنے شوہر کےلئے دعا نہ مانگے تو اس کی نماز رد کر دی جاتی ہے یہاں تک کہ وہ اپنے شوہر کےلئے دعا مانگے۔
تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت سنداً تاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اور جب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھاجائے گا، کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایسا کلام اور واقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جو معتبر سند سے ثابت ہو، واللہ اعلم۔
حوالہ جات
[1] تنبیه الغافلین:ص:515،رقم:812 ،ت:يوسف علي بديوي،دار ابن كثير ـ بيروت،الطبعة الثالثة1421هـ .
[2] روضة العلماء ونزهة الفضلاء:ص:339،ت:بشير برمان،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1442هـ .
’’روضۃ العلماء‘‘ کی عبارت ملاحظہ ہو: ’’... وأيما امرأة صلت لربها وتدعو لنفسها ولم تدعو [ كذا في الأصل] لزوجها إلا ضرب الله بصلاتها وجهها حتى تدعو لزوجها ثم لنفسها ....‘‘.
[3] روح البيان:۲/۲۰۳،دار إحياء التراث العربي ـ بيروت .
’’روح البیان‘‘ کی عبارت ملاحظہ ہو: ’’ قال النبي عليه السلام مخاطبا لعائشة رضي الله عنها... يا عائشة! وأيما امرأة تصلى لربها، وتدعو لنفسها ثم تدعو لزوجها إلا ضرب بصلاتها وجهها، حتى تدعو لزوجها ثم تدعو لنفسها‘‘.