حضرت مولانا محمد یونس جونپوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

۱ – جزء: عمامہ کے فضائل

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

اس کے تحت عمامہ کےدس غیر معتبر فضائل کی تفصیل ہے

[حضرت جونپوری رحمہ اللہ کی مفصل عبارت نقل کرنے سے پہلے ان تمام احادیث کا خلاصہ وحکم حضرت جونپوری رحمہ اللہ کے الفاظ سے ملاحظہ ہو]

(1) - پگڑیاں عرب کے تاج ہیں، اور احتباء (یعنی پیٹھ اور پنڈلیوں کو کسی کپڑے سے باندھ کر بیٹھنا)ان کی دیوار ہے، اور مومن کا مسجد میں بیٹھنا رِباط (اسلامی سرحدوں کی حفاظت)ہے۔

یہ واہی،شدید ضعیف ہے،ممکن ہے کہ یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہو جسے کسی راوی نے بناء بر وہم آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کردیا ہو،نیز بیہقی رحمہ اللہ نے زہری رحمہ اللہ کے قول کے طور پر بھی اس کی تخریج کی ہے۔

(2) - پگڑیاں عرب کے تاج ہیں، سو جب وہ پگڑیاں اتار دیں گے تو اپنی عزت کھو بیٹھیں گے۔

واہی،شدید ضعیف۔

(3) - پگڑیاں مومن کا وقار ہیں، اور عربوں کی عزت ہیں، جب عرب اپنی پگڑیاں اتار دیں گے تو اپنی عزت کھو دیں گے۔

میں اس کی سند سے واقف نہیں ہوں، لیکن حافظ سخاوی رحمہ اللہ نےاس کے واہی ہونے کی جانب اشارہ کیا ہے۔

(4) - ٹوپی پر پگڑی باندھنا ہمارے اور مشرکین کے مابین فرق کی چیز ہے،سر پر باندھنے والے ہر پیچ کے بدلے روز ِقیامت ایک نور دیا جائے گا۔

یہ حدیث ثابت نہیں[یعنی اس کا دوسرا حصہ]۔

(5) - عمامہ کے ساتھ ایک نفل یا فرض نماز بلاعمامہ کی پچیس نمازوں کے برابر ہے، اور عمامہ کے ساتھ ایک جمعہ، بلاعمامہ کے ستر جمعوں سے افضل ہے۔

باطل۔

(6) - عمامہ کے ساتھ ایک نماز بلاعمامہ کی ستر نمازوں سے افضل ہے۔

یہ حدیث ان لفظوں کے ساتھ میرے علم میں نہیں،بعض محققین نےاسے بقول امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ موضوع کہاہے۔

(7) - انگوٹھی کے ساتھ ایک نماز بلاانگوٹھی کی ستر نمازوں کے برابر ہے۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ، حافظ سخاوی رحمہ اللہ ، علامہ مَنُوْفِی رحمہ اللہ ، ملا علی قاری رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔

(8) - عمامہ میں ایک نماز دس ہزار نیکیوں کے برابر ہے۔

حافظ سخاوی رحمہ اللہ ، علامہ مَنُوْفِی اور ملاعلی قاری رحمہ اللہ نے اسے باطل، موضوع کہا ہے۔

(9) - عمامہ کے ساتھ کی دو رکعتیں،بلا عمامہ کی ستر رکعتوں سے افضل ہے۔

حافظ سخاوی رحمہ اللہ نےاس کے واہی ہونے کی جانب اشار کیا ہے۔

(10) - بے شک اللہ اور اس کے فرشتے جمعہ کے دن پگڑیوں والوں پر سلام بھیجتے ہیں۔

واہی،شدید ضعیف۔

تحقیق کی تفصیل

[حضرت جونپوری رحمہ اللہ کی عبارت سے سابقہ ذکر کردہ خلاصہ کی تفصیل ملاحظہ ہو]

’’سوال: ایک ضروری امر دریافت طلب ہے، یہاں ایک صاحب جو ہمارے مدرسہ کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرتے ہیں امام صاحب کو بلاعمامہ نماز پڑھاتے دیکھ کر خفا ہوگئے اور فرمایا کہ صحیح حدیث میں ہے کہ اس نماز جمعہ کا ثواب ستر گنا زیادہ ملتا ہے جو عمامہ کے ساتھ پڑھی جائے بغیر عمامہ والی نمازِجمعہ سے۔

جامع مسجد کے امام صاحب مفتی ہیں،دار العلوم سے فراغت کے بعد فتوی کا نصاب بھی پورا کرچکے ہیں، ان کا خیال ہے کہ ستر گنا ثواب والی حدیث بے اصل ہے، ایک دوسرے عالم جو بڑی صلاحیت والے حضرت شاہ صاحب کشمیری رحمہ اللہ  کے شاگرد اور مولانا حبیب الرحمن صاحب اعظمی کے دوستوں میں ہیں ان کی رائے ہے کہ یہ حدیث حسن ہے۔

ملاعلی قاری رحمہ اللہ  نے ’’مرقاۃ‘‘ (ص: ۲۵۰،ج: ۸) میں ان روایات کا ذکر کیا ہے، فرماتے ہیں:

×وروى الديلمي والقُضَاعي في مسند الفردوس عن علي كرم الله وجهه مرفوعا: العمائم تِيْجَان العرب، والاحتباء حيطانها، وجلوس المؤمن في المسجد رباط. وروى الديلمي عن ابن عباس  رضي الله تعالى عنه بلفظ: العمائم تِيْجَان العرب، فإذا وضعوا العمائم وضعوا عزهم. وروى البَاوَرْدِي عن ركانة بلفظ: العمامة على القلنسوة فصل ما بيننا وبين المشركين، يعطی يوم القيامة بكل كَوْرَة يُدَوِّرُها على رأسه نورا. وروى ابن عساكر عن ابن عمر رضي الله تعالى عنه مرفوعا: صلوة تطوع أو فريضة بعمامة تعدل خمسا وعشرين صلوة بلا عمامة، وجمعة بعمامة تعدل سبعين بلا عمامة÷.

[دیلمی رحمہ اللہ  نے ’’مسند الفردوس‘‘ میں اسی طرح قُضَاعی رحمہ اللہ  نے حضرت علی رضی اللہ عنہ  سے مرفوعاً نقل کیا ہے: پگڑیاں عربوں کا تاج ہیں،احتباء (یعنی پیٹھ اور پنڈلیوں کو کسی کپڑے سے باندھ کر بیٹھنا) ان کی دیوار ہے، مومن کا مسجد میں بیٹھنا رِباط(یعنی اسلامی سرحدوں کی حفاظت) ہے۔ اور دیلمی رحمہ اللہ  نے ابن عباس رضی اللہ عنہ  سے ان لفظوں سے روایت نقل کی ہے: پگڑیاں عربوں کا تاج ہیں، سو جب عرب اپنی پگڑیاں اُتار دیں گے تو اپنی عزت کھو بیٹھیں گے۔ بَاوَرْدِی رحمہ اللہ  نے رکانہ رضی اللہ عنہ  سے ان الفاظ کے ساتھ روایت نقل کی ہے: ہمارے اور مشرکوں کے مابین فرق ٹوپی پر پگڑی پہننا ہے، پگڑی سر پر باندھنے والے کو روز قیامت ہر پیچ کے بدلے ایک نور سے نوازا جائے گا۔ اور ابن عساکر رحمہ اللہ  نے ابن عمر رضی اللہ عنہ  سے مرفوعاً تخریج کیا ہے: نفل یا فرض نماز جو عمامہ کے ساتھ ہو وہ بلاعمامہ پچیس نمازوں کے برابر ہے، اور عمامہ کے ساتھ جمعہ ادا کرنا بلاعمامہ ستر جمعوں کے برابر ہے]

اسی طرح ’’مرقاۃ‘‘ (ص: ۲۳۹،ج: ۲) میں ہے:

×وروي أنه عليه الصلوة والسلام قال: صلوة بعمامة أفضل من سبعين صلوة بغير عمامة. كذا نقله ابن حجر عن ابن الرِفْعَة، قال ابن الدَيْبَع: صلوة بخاتم تعدل سبعين بغير خاتم موضوع كما قال شيخنا عن شيخه، وكذا ما أورده الديلمي من حديث عن ابن عمر مرفوعا: صلوة بعمامة تعدل خمسا وعشرين صلوة، وجمعة بعمامة تعدل سبعين جمعة. ومن حديث انس  رضي الله تعالى عنه مرفوعا: الصلوة في العمامة بعشرة آلاف حسنة. قال المَنُوْفِي: فذلك كله باطل، نقله الخطابي، والله أعلم بالصواب÷.

 [آپ علیہ السلام  سے منقول ہے: عمامہ کے ساتھ ایک نماز بلاعمامہ کی ستر نمازوں سے افضل ہے، ابن رِفْعَہ رحمہ اللہ  سے ابن حجر رحمہ اللہ  نے اسی طرح نقل کیا ہے، ابن دَیْبَع رحمہ اللہ  فرماتے ہیں: انگوٹھی کے ساتھ ایک نماز بلا انگوٹھی کے ستر نمازوں کے برابر ہے۔ یہ روایت موضوع ہے، جیسا کہ ہمارے شیخ (یعنی حافظ سخاوی رحمہ اللہ ) نے اپنے شیخ (یعنی حافظ ابن حجر رحمہ اللہ )سے اسی طرح نقل کیا ہے، اور اسی طرح یہ روایت بھی موضوع ہے جسے دیلمی رحمہ اللہ  نے ابن عمر رضی اللہ عنہ  سے مرفوعاً نقل کیا ہے:عمامہ کے ساتھ کی ایک نماز پچیس نمازوں کے برابر ہے، اور عمامہ کے ساتھ ایک جمعہ ستر جمعوں کے برابر ہے۔ انس رضی اللہ عنہ  کی ایک مرفوع حدیث میں ہے: عمامہ کے ساتھ نماز پڑھنے پر دس ہزار نیکیاں ملتی ہیں۔ مَنُوْفِی رحمہ اللہ  فرماتے ہیں: یہ سب روایات باطل ہیں، خطابی رحمہ اللہ  نے اسے نقل کیا ہے، واللہ اعلم بالصواب]

’’امداد الفتاویٰ‘‘ مطبوعہ تالیفات اولیاء دیوبند میں (ص: ۳۹۱ تا ۳۹۴) تک عمامہ کی بحث ہے، ’’امداد‘‘ کی عبارت سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملاعلی قاری رحمہ اللہ  نے جو روایات ذکر فرمائی ہیں ان سے ستر گنا ثواب ثابت ہوتا ہے، اوریہ صحیح ہے، اور اپنے بہت سے اکابر علماء کو جو عمل بالسنّۃ کے شائق ہیں بغیر عمامہ کے جمعہ اور دیگر نماز میں پڑھتے دیکھا ہے۔

آپ کے نزدیک فریقین میں سے کس کی بات راجح ہے؟ ازروئے جرح، احادیثِ مذکورہ کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ ’’مسند الفردوس‘‘ محققین محدثین کے کس درجہ کی کتاب ہے؟

 علامہ عینی رحمہ اللہ ،حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ، قَسْطَلاَّنی رحمہ اللہ ،شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب رحمہ اللہ  کے کلام میں عمامہ کی بحث ہو تو نشاندہی فرمائیں، میرے پاس ’’درمختار‘‘ ’’شامی‘‘ ’’زیلعی علی الکنز‘‘ ’’طحطاوی علی الدر‘‘ میں عمامہ کا مستحباتِ صلوۃ میں ہونا نہیں ملا۔

جواب:  تمہارے سوالات، تجزیہ سے چار امور پر مشتمل ہیں:

1 احادیث عمامہ کی تحقیق

2 فریقین کی رائے میں موازنہ

3 ’’مسندالفردوس‘‘  کا مقام

4 بحث عمامہ کہاں ملے گی؟

 ان میں سے جن امور کا احقر کو علم ہے وہ عرض کرتا ہوں۔

1 حدیثِ اول

2 حديث دوم

(3) حديث سوم

(4) حديث چہارم

5حديث پنجم

×حديث ابن عمر رضي الله تعالى عنه مرفوعا: صلوة تطوع أو فريضة بعمامة تعدل خمسا وعشرين درجة بلا عمامة، وجمعة بعمامة تعدل سبعين بلا عمامة. ذكره السيوطي في الجامع الصغير وعزاه لابن عساكر .

قلت: أخرجه ابن النجار من طريق محمد بن مهدي المَرْوَزِي، أنبأنا أبو بشر بن سيار الرَقِّي، حدثنا العباس بن كثير الرَقِّي، عن يزيد بن أبي حبيب قال: قال لي مهدي بن ميمون: دخلت على سالم بن عبد الله بن عمر وهو يَعْتَمُّ، فقال: يا بني! أحِبَّ العمامة، يا بني! اعْتَمَّ تُجَمَّل وتُكْرَم وتُوَقَّر، ولايراك الشيطان إلا ولى هاربا، إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: صلوة بعمامة تعدل خمسا وعشرين صلوة بغير بعمامة، وجمعة بعمامة تعدل سبعين جمعة بغير بعمامة، إن الملائكة يشهدون الجمعة مُعْتَمِّيْنَ، ولايزالون يصلون على أصحاب العمائم حتى تغرب الشمس.

قال الحافظ ابن حجر في لسان الميزان (ص:۲۴۴،ج: ۳): هذا حديث موضوع، ولم أر للعباس بن كثير في الغرباء لابن يونس ولا في ذيله لابن الطحان ذكرا، وأما أبو بشر بن سيار فلم يذكره أبو أحمد الحاكم في الكنى، وماعرفت محمد بن مهدي المَرْوَزِي ولا مهدي بن مهمون الراوي عن سالم وليس هو البصري المخرج له في الصحيحين، وذلك يكني أبا يحيى، ولاأدري ممن الآفة؟

[قال الشیخ الجونفوري] ونقله السيوطي في ذيل اللآلي (ص:۱۱۰)، وأقره، وتبعه ابن عَرَّاق في تنزيه الشريعة (ص:۱۲۴، ج:۲)، ثم ذكر السيوطي أنه أخرجه ابن عساكر في تاريخه من طريق عيسى بن يونس، والديلمي من طريق سفيان بن زياد المخرمي كلاهما عن العباس بن كثير به، ثم ذهل السيوطي فأورده في الجامع الصغير من رواية ابن عساكر عن ابن عمر رضي الله تعالى عنه، وتعقبه المُنَاوِي في شرحه (ص:۲۲۵،ج: ۴) بأن ابن حجر قال: إنه موضوع.

[قال الشیخ الجونفوري] ونقله السخاوي في المقاصد (ص:۲۶۳) وارتضاه، و قال السخاوي في موضع آخر (ص:۲۹۱): لايثبت. ونقل الملاعلي القاري في موضوعاته الكبرى(ص:۴۵) عن العلامة علي بن محمد المالكي المَنُوْفِي المصري أنه قال: هذا حديث باطل. وتعقبه القاري بأن السيوطي أورده في الجامع الصغير مع التزامه بأنه لايذكر فيه الموضوع .

[قال الشیخ الجونفوري] قلت: هذا تعصب بارد، فكم للسيوطي هذه المناقضات والأوهام، والله الموفق÷[2].

 [حدیث ابن عمر رضی اللہ عنہ  مرفوعاً: عمامہ کے ساتھ ایک نفل یا فرض نماز بلاعمامہ کی پچیس نمازوں کے برابر ہے، اور عمامہ کے ساتھ ایک جمعہ، بلاعمامہ کے ستر جمعوں سے افضل ہے۔ سیوطی رحمہ اللہ  نے ’’جامع صغیر‘‘ میں اسے ذکر کر کے ابن عساکر رحمہ اللہ  کی جانب منسوب کیا ہے۔

(حضرت جونپوری رحمہ اللہ  فرماتے ہیں)۔۔۔ یزید بن ابی حبیب فرماتے ہیں کہ مجھے مہدی بن میمون نے کہا کہ میں سالم بن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ  کے پاس آیا، آپ عمامہ باندھ رہے تھے، انہوں نے مجھ سے فرمایا: اے بیٹے! عمامہ سے محبت رکھو، اے بیٹے! عمامہ باندھو، تم اس سے خوب رُو دکھائی دو گے، اس سےتمہارا اکرام ہوگا، تمہاری تعظیم ہوگی،تمہیں شیطان دیکھتے ہی بھاگ جائے گا، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: پگڑی کے ساتھ کی ایک نماز، بلا پگڑی کی پچیس نمازوں کے برابر ہے، اور پگڑی کے ساتھ ایک جمعہ بلاپگڑی کے ستر جمعوں کے برابر ہے، فرشے جمعہ میں پگڑی باندھ کرآتے ہیں اور غروب شمس تک پگڑی باندھنے والوں پر سلام بھیجتے رہتے ہیں۔

 حافظ ابن حجر رحمہ اللہ  ’’لسان المیزان‘‘ میں فرماتے ہیں: یہ روایت موضوع ہے، ابن یونس رحمہ اللہ  کی ’’غرباء‘‘ اور ابن طحان کی اس پر ذیل میں (سند میں موجود راوی) عباس بن کثیر کو میں نے نہیں دیکھا، اور ابو بشر بن سیار کو ابو احمد حاکم رحمہ اللہ  نے ’’کُنٰی‘‘ میں ذکرکیا ہے، میں (سند میں موجود) محمد بن مہدی مَروَزِی کو اور سالم سے نقل کرنے والے راوی مہدی بن میمون کو نہیں پہچانتا، اور یہ مہدی بن میمون جو سالم سے نقل کرنے والا ہے،یہ وہ راوی نہیں ہے جس کی روایات صحیحین میں تخریج کی گئی ہیں، مہدی بصری کی کنیت ابو یحیی ہے، معلوم نہیں کہ آفت کس راوی کی جانب سے ہے؟

(حضرت جونپوری رحمہ اللہ  فرماتے ہیں)یہ کلام سیوطی رحمہ اللہ  نے ذیل ’’اللآلی‘‘ میں نقل کر کے اس کو برقرار رکھا ہے، اور ابن عراق رحمہ اللہ  نے بھی ’’تنزیہ الشریعہ‘‘ میں حافظ ابن حجر رحمہ اللہ  کا اتباع کیا ہے، سیوطی رحمہ اللہ  نے (حافظ ابن حجر رحمہ اللہ  کے کلام کو نقل کرنے کے بعد) پھر ذکر کیا کہ ابن عساکر رحمہ اللہ  نے اپنی تاریخ میں عیسی بن یونس کے طریق سے اور دیلمی رحمہ اللہ  نے سفیان بن زیاد مخرمی کے طریق سے، جس میں یہ دونوں (عیسی اور سفیان) عباس بن کثیر سے یہ روایت نقل کرتے ہیں،اس روایت کو ذکر کیا ہے،(سیوطی رحمہ اللہ  نے یہ روایت موضوعات میں ذکر کردی)، پھر سیوطی رحمہ اللہ  کو ذہول ہوا کہ انہوں نے ’’جامع صغیر‘‘میں ابن عساکر رحمہ اللہ  کی روایتِ ابن عمر رضی اللہ عنہ ذکر کردی، اور مُنَاوِی رحمہ اللہ  نے اس کی شرح میں تعاقب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ابن حجر رحمہ اللہ  نے اسے موضوع کہا ہے۔

(حضرت جونپوری lفرماتے ہیں) ابن حجر رحمہ اللہ  کے اس کلام کو سخاوی رحمہ اللہ  نے ’’المقاصد‘‘ میں نقل کر کے اس پر اظہار ِ رضامندی کیا ہے، اور سخاوی رحمہ اللہ  ہی نے ایک دوسرے مقام پر اس کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ثابت نہیں ہے، اور ملاعلی قاری رحمہ اللہ  نےاپنی ’’موضوعات کبری‘‘ میں علامہ علی بن محمد مالکی مَنُوْفِی مصری رحمہ اللہ  سے نقل کیا ہے، آپ فرماتے ہیں: یہ باطل حدیث ہے، اور قاری رحمہ اللہ  نے اس پر تعاقب کیا کہ سیوطی رحمہ اللہ  نے ’’جامع صغیر‘‘ میں اسے ذکر کیا ہے، جس میں انہوں نے یہ التزام کر رکھا ہے کہ اس میں وہ موضوع روایت نہیں لائیں گے۔

(حضرت جونپوری رحمہ اللہ  فرماتے ہیں) میں کہتا ہوں کہ یہ سرد تعصب ہے، سیوطی رحمہ اللہ  کے اس طرح کے کتنے ہی تناقضات اور اوہام ہیں، واللہ الموفق]

حدیث پنجم پر جو کچھ تم نے ’’مرقاۃ‘‘سے نقل کیا ہے وہ ساری تفصیل ابن الدَیْبَع رحمہ اللہ  نے ’’تمییز الطیب‘‘ میں ذکر فرمائی اور اس کے متعلق کسی بات کے ذکر کرنے کی ضرورت ہی نہیں، خود ملاعلی قاری رحمہ اللہ  نے اخیر میں علامہ مَنُوْفِی رحمہ اللہ  سے سب کا باطل ہونا نقل کیا ہے، اسی طرح علامہ سخاوی رحمہ اللہ  نے ’’المقاصد الحسنۃ‘‘ میں (ص:۲۶۳) سب کو موضوع کہا ہے، اور ابن الدَیْبَع کی کتاب ’’تمییز الطیب‘‘، ’’المقاصد الحسنۃ‘‘ ہی کا مختصر ہے،تو سارے ائمہ سخاوی رحمہ اللہ  ، ابن الدَیْبَع رحمہ اللہ  ،مَنُوْفِی رحمہ اللہ  ، ان روایتوں کو باطل کہتے ہیں۔

تجزیہ کے بعد کلام جو تم نے نقل کیا ہے چار حدیثوں پر مشتمل ہے:

6 حدیث ششم

7 حدیث ہفتم

8 حدیث ہشتم

(9) حدیث نہم

0 حدیث دہم

ایک اور روایت اس مسئلے میں نقل کی جاتی ہے، اس کو نقل کرکے اس کی حقیقت بتادینا مناسب معلوم ہوتا ہے:

×أخرج الطَبَرَانِي عن أبي الدرداء قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله وملائكته يصلون على أصحاب العمائم يوم الجمعة. قال الهيثمي (ص: ۱۷۶،ج:۱): فيه أيوب بن مدرك، قال ابن معين: إنه كذاب، اهـ÷. [طبرانی رحمہ اللہ  نے ابودرداء رضی اللہ عنہ  سے نقل کیا ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے: بے شک اللہ اور اس کے فرشتے جمعہ کے دن پگڑیوں والوں پر سلام بھیجتے ہیں۔ہیثمی رحمہ اللہ  فرماتے ہیں: اس کی سند میں ایوب بن مدرک ہے، جس کے بارے میں ابن مَعِین رحمہ اللہ  نے فرمایا ہے کہ یہ جھوٹا ہے اھ] [7]۔

ویسے بعض روایات سے یہ ضرور معلوم ہوتا ہے کہ جمعہ کی نماز عمامہ پہن کر حضور اکرم ﷺ نے پڑھی ہے:

×فأخرج مسلم(ص: ۴۴۰) عن عمرو بن حریث قال: کأنی أنظر إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم على المنبر وعليه عمامة سوداء قد أرخى طرفيها بين كتفيه÷. [ گویا کہ میں رسول اللہ ﷺ کو منبر پر دیکھ رہا ہوں کہ آپ نے کالا عمامہ باندھ رکھا ہے جس کےدونوں کنارے آپ ﷺ کے کندھوں کے درمیان ہیں]

×وأخرجه أبوداود(ص:۵۱،ج:۵) والنسائي (ص:۲۹۹،ج:۲) والترمذي في الشمائل وابن ماجه(ص:۷۹و۲۰۸،۲۶۴) وترجم عليه ابن ماجه (ص:۷۹): باب ماجاء في الخطبة يوم الجمعة÷.

 اور جب خطبہ، عمامۂ سوداء کے ساتھ دیا گیا تو ظاہر ہے کہ نماز بھی اسی طرح پڑھی گئی۔

2 دوسری بات تم نے جو پوچھی ہے، اگر اس سے مراد فضیلت عمامہ کی روایات میں جو آپ کے یہاں اختلاف ہوا ہے اس میں سے ایک کی رائے کی ترجیح مقصود ہے تو یہ بات تو ماقبل کی تفصیلات سے معلوم ہوگئی۔

احقر کی رائے میں یہ سب روایات ضعیف بلکہ واہی ہیں، حدیث چہارم وششم کو تو ائمہ فن نے باطل قرادیا ہے،اور باقی روایات اس درجہ کی نہیں ہیں کہ ان کے مل جانے سے قوت پیدا ہوجائے۔

اور اگر تمہاری مراد اپنی اکابر کے عمل میں محاکمہ ہے تو عزیز من! یہ میرا کام نہیں ہے، احقر تو ان حضرات کا خوشہ چیں [وہ شخص جو کھیت کٹنے کے بعد گرے ہوئے خوشے چن لیتا ہے] ہے، ہاں! میں اپنے ذوق سے کہہ سکتا ہوں کہ چونکہ صلوۃ فی العمامہ کی فضیلت کی روایات واہی ہیں، اس لئے اس کو کوئی فضیلت کا کام سمجھ کر کرنا تو بہت مشکل ہے، ثَبِّتِ الْعَرْش ثُمَّ انْقُشْ.

اور اگر اس نیت سے عمامہ باندھا جائے کہ حضور اقدس ﷺ سے متعدد مواقع پر عمامہ کا باندھنا ثابت ہے، اور آپﷺ نے عمامہ پہن کر خطبہ دیا ہے اور یہ آپ کا لباس ہے تو ایک امرِ مستحسن ہوگا، اور قرب کا سبب بنے گا۔

3 تیسری بات تم نے یہ پوچھی ہے کہ ’’مسندالفردوس‘‘ کا محدثین کے یہاں کیا مقام ہے؟

اس کا جو مقام احقر کے خیال میں ہے وہ یہ ہے کہ اس کی سب روایتوں کو باطل وموضوع نہیں کہہ سکتے ہیں۔۔۔

[یہ مضمون پہلے گذر چکا ہے[8]،از مرتب]

4 اس کے متعلق نہ تو پہلے سے اہتمام کیا اور نہ اس وقت کوئی خاص مقام مستحضر ہے۔۔۔‘‘[9]۔

حوالہ جات

[1] حافظ ابن حجرہیتمی رحمہ اللہ  نے اس روایت کےضعفِ شدید کی طرف اشارہ کیا ہے (دیکھئے: سلسلۃ الاحادیث الضعیفۃ والموضوعۃ:۳/۳۶۲،رقم:۱۲۱۷)، اور علامہ محمدبن جعفر الکتانی رحمہ اللہ  ’’الدِعَامة في أحكام العِمَامة‘‘ (ص:۷) میں فرماتے ہیں کہ اس کی سند واہی ہے۔

 واضح رہے کہ مذکورہ روایت کا پہلا ٹکڑا ’’العمامة على القلنسوة‘‘قابل تحمل سندسے منقول ہے،جسے امام ابو داؤد رحمہ اللہ  اور امام ترمذی رحمہ اللہ  نے نقل کیا ہے،روایت ملاحظہ ہو:

×حدثنا قتيبة، حدثنا محمد بن ربيعة، عن أبي الحسن العسقلاني، عن أبي جعفر بن محمد بن ركانة،عن أبيه: أن ركانة صارع النبي صلى الله عليه و سلم فصرعه النبي صلى الله عليه و سلم . قال ركانة: سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول: إن فرق ما بيننا وبين المشركين العمائم على القلانس. قال أبو عيسى: هذا حديث حسن غريب وإسناده ليس بالقائم ولا نعرف أبا الحسن العسقلاني ولا ابن ركانة÷. (سنن الترمذی:۴/ ۲۷۴، رقم:۱۷۸۴) سنن ترمذی کے بعض نسخوں میں لفظ ’’حسن‘‘نہیں ہے،نیز امام ابوداؤد رحمہ اللہ  نے تخریج حدیث کے بعد اس پر سکوت فرمایاہے (سنن ابی داود:۴/ ۲۲۱،رقم:۴۰۷۸)۔

الحاصل کہ روایت کا دوسرا ٹکڑا (يعطی يوم القيامة بكل كَوْرَة يُدَوِّرُها على رأسه نورا) سنداً شدید ضعیف ہے۔

[2] حافظ ابن حجرہیتمی مکی رحمہ اللہ  نے ’’الفتاوى الفقہيۃ الكبرى‘‘ (۱/ ۱۷۰)میں اسے باطل، موضوع کہاہے،علامہ محمدالحوت رحمہ اللہ  ’’اسنى المطالب‘‘(ص:۱۸۴،رقم:۸۱۸)میں فرماتے ہیں کہ یہ ثابت نہیں ہے،علامہ قاؤقجی رحمہ اللہ  نے ’’اللؤلؤ المرصوع‘‘ (ص: ۱۰۸، رقم:۲۹۶)میں اسےبےاصل اور علامہ محمد امیرمالکی رحمہ اللہ  نے ’’النخبۃ البہيۃ‘‘ (رقم:۱۶۶)میں اسے من گھڑت کہا ہے، علامہ شوکانی l نے ’’الفوائد المجموعۃ‘‘ (۱/ ۲۳۵) میں حافظ سخاوی l کے کلام پراورعلامہ پٹنی l نے ’’تذكرة الموضوعات‘‘ (ص:۱۵۵)میں ’’ذیل اللآلی‘‘ میں موجود حافظ سیوطی رحمہ اللہ  کے کلام پر اکتفاء کیا ہے۔

[3] عنقریب امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ  کا قول آ رہا ہے کہ یہ موضوع ہے۔

[4] حافظ ابن حجر l کے قول پرعلامہ شوکانی رحمہ اللہ  نے ’’الفوائد المجموعۃ‘‘ (۱/ ۲۴۲) میں،علامہ احمد بن عبدالکریم عامری رحمہ اللہ  نے ’’الجد الحثيث‘‘ (ص:۱۲۶،رقم:۲۳۰)میں،علامہ محمد الحوت رحمہ اللہ  نے ’’اسنى المطالب‘‘ (ص:۱۸۴، رقم: ۸۱۸) میں،علامہ قاؤقجی رحمہ اللہ نے ’’اللؤلؤ المرصوع‘‘ (ص:۱۰۸، رقم:۲۹۶) میں اکتفاء کرتے ہوئے اسے من گھڑت کہاہے۔

[5] اسی طرح علامہ عجلونی رحمہ اللہ  نے ’’ کشف الخفاء‘‘ (۲/ ۸۴،رقم:۱۷۸۳) میں، علامہ شوکانی رحمہ اللہ  نے ’’الفوائد المجموعۃ‘‘ (۱/ ۲۳۵) میں،علامہ پٹنی رحمہ اللہ نے ’’تذكرة الموضوعات‘‘ (ص:۱۵۵) میں،علامہ قاؤقجی رحمہ اللہ  نے ’’اللؤلؤ المرصوع‘‘ (ص: ۱۰۸، رقم:۲۹۶) میں حافظ سخاوی l کے قول پر اعتماد کرتے ہوئے اسے من گھڑت کہا ہے،نیز حافظ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ   نے ’’الفتاوى الفقہيۃ الكبرى‘‘ (۱/ ۱۷۰)میں اور حافظ محمدالحوت نے ’’اسنى المطالب‘‘ (ص:۱۸۴،رقم:۸۱۸)میں اور حافظ ابن عراق رحمہ اللہ  نے ’’تنزیہ الشريعۃ‘‘ (۲/ ۱۲۲)میں اسےموضوع کہا ہے۔

[6] حافظ ذہبی رحمہ اللہ  نے ’’محمد بن عجلان المدنی‘‘ کاتذکرہ’’الکاشف‘‘ (رقم:۵۰۴۶) میں ان الفاظ سے کیا ہے:’’الفقيه الصالح، عن أبيه وأنس وخلق، وعنه شعبة ومالك والقطان وأبو عاصم، وثقه أحمد وابن معين، وقال غيرهما: سيء الحفظ، قال الحاكم: خرج له مسلم ثلاثة عشر حديثا كلها في الشواهد‘‘.معلوم ہوا کہ اس روایت کو محمد بن عجلان کی وجہ سے معلل قرار دینا قرین قیاس نہیں ہے۔

[7] اس روایت کے بارے میں علامہ عبد الروف مُنَاوِی رحمہ اللہ  کا یہ کلام کئی جہات سے جامع ہے،اور اسی میں اس روایت کے بارے میں دیگر ائمہ(حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ،حافظ ازدی رحمہ اللہ ، حافظ عراقی رحمہ اللہ ، حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ) کے اقوال بھی موجود ہیں،جو اس کے موضوع،منکر،شدید ضعیف ہونے پر متفق ہیں،ملاحظہ ہو: ’’(طب) عن محمد بن عبد الله الحضرمي، عن العلاء بن عمر الحنفي، عن أيوب ابن مدرك، عن مكحول، (عن أبي الدرداء). قال الزين العراقي: أيوب بن مدرك كذبه ابن معين. وقال تلميذه الهيثمي: فيه أيوب بن مدرك، قال ابن معين: كذاب اهـ وفي الميزان واللسان عن مرة: كذاب[كذا في الأصل] ، وعن النسائي: متروك، له مناكير، ثم عد من مناكيره هذا الحديث اهـ وأورده ابن الجوزي في الموضوعات وقال: لا أصل له، تفرد به أيوب، قال الأزدي: هو من وضعه، كذبه يحيى وتركه الدارقطني اهـ ولم يتعقبه المؤلف بشيء سوى أنه قال اقتصر على تضعيفه الزين العراقي وابن حجر ولم يزد على ذلك، وأنت خبير بما في هذا التعقب من التعصب‘‘.  (فيض القدير: ۲/ ۲۷۰،رقم:۱۸۱۷)

[8] یہ مضمون پہلے ص:۸۳ پر گزرچکا ہے۔

[9] الیواقیت الغالیہ: عمامہ پہن کر نماز پڑھانے کا ثواب، ۱/۳۶۷ -۳۷۳۔