غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (تیرہواں حصہ)

روایت:’’حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا روزے کی حالت میں آدھی روٹی کھانا، اور آدھی روٹی آپ ﷺ کےلئے دوپٹے میں باندھ لینا، اس خیال سے کہ شاید آپ ﷺ نے کچھ نہ کھایا ہو، پھر خود اپنے ہاتھوں سے آپ ﷺ کو وہی آدھی روٹی کھلائی، اور پھر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا رونے لگیں، حضور ﷺ نے پوچھا: اے فاطمہ! اب کیوں روتی ہو؟ کہا: ابا جان! کل کیا ہوگا، کل کون کھلانے آئے گا؟ کیا کل میرے گھر میں چولھا جلے گا؟ کیا کل آپ کے گھر میں چولھا جلے گا؟ نبی ﷺ نے اپنا ہاتھ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے سر پر رکھ کر فرمایا: اے فاطمہ! تو صبر کر، اور میں بھی صبر کرتا ہوں، ہمارے صبر کرنے سے اللہ تعالی امت کے گناہ گاروں کو معاف کردیں گے‘‘۔

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

تحقیق کی تفصیل

’’ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے گھر میں سب نے روزہ رکھا، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے دو چھوٹے بچوں نے بھی روزہ رکھا، مغرب کا وقت ہونے والا تھا، سب مصلا بچھا کر رو رو کر دعا مانگ رہے تھے، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے دعا ختم کرکے چار روٹیاں بنائیں، اس سے زیادہ اناج گھر میں نہیں تھا، پہلی روٹی اپنے شوہر علی رضی اللہ عنہ کے سامنے رکھ دی، دوسری روٹی اپنے بڑے بیٹے حسن رضی اللہ عنہ کے سامنے رکھ دی، تیسری روٹی اپنے چھوٹے بیٹے حسین رضی اللہ عنہ کے سامنے رکھ دی، اور چوتھی روٹی اپنے سامنے رکھ لی۔

مسجد نبوی میں اذان ہونے لگی، سب نے روٹی سے روزہ کھولا، مگر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے آدھی روٹی کھائی اور آدھی روٹی دوپٹے سےباندھنے لگیں، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دیکھا تو کہا: اے فاطمہ! تمہیں بھوک نہیں لگی؟ ایک ہی تو روٹی ہے اس میں سے بھی آدھی روٹی دوپٹے میں باندھ رہی ہو؟ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے علی! ہو سکتا ہے کہ میرے بابا جان کو افطاری میں کچھ نہ ملا ہو، وہ بیٹی کیسے کھائے گی جس کے باپ نے کچھ نہ کھایا ہو؟

فاطمہ رضی اللہ عنہا دوپٹے میں روٹی باندھ کر چل پڑیں، ادھر ہمارے نبی ﷺ مغرب کی نماز پڑھ کر تشریف لارہے تھے، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو دروازے پر کھڑا دیکھ کر آپ ﷺ نے پوچھا: اےفاطمہ! تم اس وقت دروازے پر کیسے آئی ہو؟ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! اندر تو چلیں، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی آنکھوں میں آنسوں تھے، کہنے لگیں: جب افطار کی روٹی کھائی تو مجھے آپ کی یاد آگئی کہ شاید آپ نے کچھ نہ کھایا ہو، اس لئے آدھی روٹی دوپٹے سے باندھ کر لے آئی ہوں، روٹی دیکھ کر نبی ﷺکی آنکھوں میں آنسوں آگئے، پھر فرمایا: اے فاطمہ! اچھا کیا کہ روٹی لے آئی، ورنہ چوتھی رات بھی تیرے بابا کی اسی حالت میں نکل جاتی، دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر رونے لگے۔

اللہ کے رسول ﷺ نے روٹی مانگی، فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: بابا جان! آج میں خود اپنے ہاتھوں سے روٹی کھلاؤں گی، پھر اپنے ہاتھ سے کھلانے لگیں، جب روٹی ختم ہوگئی تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا رونے لگیں، حضور ﷺ نے پوچھا:  اے فاطمہ! اب کیوں روتی ہو؟ کہا: ابا جان! کل کیا ہوگا، کل کون کھلانے آئے گا؟ کیا کل میرے گھر میں چولھا جلے گا؟ کیا کل آپ کے گھر میں چولھا جلے گا؟ نبی ﷺ نے اپنا ہاتھ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے سر پر رکھ کر فرمایا: اے فاطمہ! تو صبر کر، اور میں بھی صبر کرتا ہوں، ہمارے صبر کرنے سے اللہ تعالی امت کے گناہ گاروں کو معاف کردیں گے۔

تلاش بسیار کے باوجودیہ روایت خاص اس سیاق والفاظ سے سنداً تاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اور جب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے ،کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایساکلام اور واقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جومعتبر سند سے ثابت ہو،واللہ اعلم ۔

حوالہ جات

[1]  الطبقات الكبرى:1/306،ت:محمد عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1418هـ .

[2] التاریخ الکبیر:1/130،رقم:381،ت:مصطفى عبد القادرعطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية 1429 هـ .

[3] الضعفاء الكبير:۳/۳۲۴،رقم:۱۳۴۲،ت:عبد المعطي أمين قلعجي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة 1404هـ .

[4] الجوع:ص:۳۶،رقم:۱۵ت:محمد خير رمضان يوسف،دار ابن حزم ـ بيروت،الطبعة الثانية1421 هـ .

[5] المعجم الكبير:۱/۲۵۸،رقم:۷۵۰،ت:حميدي عبد المجيد السلفي،مكتبة ابن تيمية ـ القاهرة .

[6] فضائل فاطمة الزهراء:ص:۱۳۷،رقم:۲۰۱،ت:علي رضا بن عبد الله بن علي رضا،دار الفرقان ـ القاهرة، الطبعة الأولى1429هـ .

[7] تاريخ دمشق:۴/۱۲۲،ت:محب الدين أبي سعيد عمر بن غرامة العمروي،دار الفكر ـ بيروت،الطبعة 1418هـ .

[8] الأحاديث المختارة:۷/۱۶۶،رقم:۲۵۹۶،ت:عبد الملك بن عبد الله بن دهيش،دار خضر ـ بيروت، الطبعة الثالثة1420هـ .