التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ ہفتم)

حضرت عمر بن الخطاب r کا خواب میں دیکھنا کہ نبی کریم ﷺپر بارش ہورہی ہے، آپ ﷺ کے جہاں قدم مبارک ہیں وہاں حضرت ابوبکر r کا سر ہے، بارش کا جو پانی نبی اکرم ﷺپر آرہا ہےوہ سارا کا سارا ابوبکر صدیقr پر آرہا ہے، نیز حضرت عمر rکا اپنے آپ کو بھی قریب کھڑے دیکھنا، اور ابوبکر rسے چھینٹوں کا اڑکر حضرت عمر r پر پڑنا۔

تفصیل

روایت: ’’حضرت عمر بن الخطاب r نے ایک دفعہ خواب دیکھا کہ حضور نبی کریم ﷺ پر بارش ہورہی ہے، آپ ﷺ کے جہاں قدم مبارک ہیں وہاں حضرت ابوبکر r کا سر ہے، بارش کا جو پانی نبی اکرم ﷺ پر آرہا ہےوہ سارا کا سارا ابوبکر صدیق r پر آرہا ہے، حضرت عمر r نے اپنے آپ کو بھی قریب کھڑے دیکھا، حضرت عمر r فرماتے ہیں کہ ابوبکر r سے چھینٹیں اڑکر میرے اوپر پڑ رہی ہیں اور میں بھیگا چلاجارہا ہوں، صبح اٹھے اور نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر  ہوکر عرض کیا، اے اللہ کے محبوب ﷺ! میں نے رات خواب میں یہ چیزیں دیکھی ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: یہ علوم نبوت تھے جو بارش کی طرح میرے اوپر برس رہے تھے، صدیق r کو چونکہ میرے ساتھ کمال مناسبت نصیب ہےاس لئے وہ مجھ سے سب سے زیادہ کمالات پارہا ہے، اور اس کے ساتھ مناسبت کی وجہ سے تم بھی ان علوم کو حاصل کررہے ہو‘‘۔

ملتی جلتی احادیث