غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ پنجم)

روایت: حضرت عائشہرضی اللہ عنہا کا پیغمبر ﷺ سے سوال کرنا کہ بارش ہوئی اور آپ کے بابرکت کپڑے نہ بھیگے

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

تحقیق کی تفصیل

 ’’مثنوی شریف‘‘ کے علاوہ یہ روایت شیخ محمد واعظ رہاوی رحمہ اللہ (المتوفی ۱۰۹۰ھ)نے بھی  ’’جامع المعجزات‘‘[2] میں ان الفاظ سے بلا سند نقل کی ہے:

 ’’ومن معجزاته: روي أن رجلا من الأنصار مات وصلى النبي عليه السلام صلواته [كذا في الأصل]، وذهب بجارته إلى المقابر، وبعد الدفن رجع النبي عليه السلام إلى بيته، فقامت عائشة رضي الله عنها ومست يدها إلى عمامة النبي عليه السلام وقالت: يا عجبا! مابلغت عمامتك وثيابك من المطر، وفي ذلك اليوم ما كان المطر، فعلم النبي عليه السلام أن عائشة رضي الله عنها قد رأت مطر عالم الغيب، وقال: يا عائشة رضي الله عنها! اليوم ماتغطي على رأسك، قالت: تغطت برأسي بردائي [كذا في الأصل]، ثم قال عليه السلام: يا عائشة رضي الله عنها! ذلك الرداء قد ارتفع عن بصرك الغطاء، ورائت مطر عالم الغيب، يا عائشة! وفي عالم الغيب مطر وغمام، وشمس وقمر، لا يراها إلا سبأ [كذا في الأصل] والأولياء والصالحون من المؤمنين‘‘ .

 نبی ﷺ کے معجزات میں منقول ہے کہ ایک انصاری شخص کا انتقال ہوگیا، اور نبی علیہ السلام نے اس کی نماز جنازہ پڑھی، اور اس کے ساتھ قبرستان تک تشریف لے گئے، اور نبی علیہ السلام دفن کے بعد گھر لوٹ آئے، عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے ہاتھ سے نبی علیہ السلام کا عمامہ چھوا اور کہا:تعجب ہے کہ آپ کے عمامہ اور کپڑوں کو بارش کا پانی نہیں لگا، حالانکہ اس دن بارش نہیں ہوئی تھی، نبی e کو معلوم ہوگیا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عالم غیب کی بارش دیکھی ہے، آپ ﷺ نے پوچھا:اے عائشہ! آج آپ نے سر کو کس چیز سے ڈھانپا تھا؟ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں نے اپنا سر اپنی چادر سے ڈھانپ رکھا ہے، پھر آپ علیہ السلام نے فرمایا:اے عائشہ!اس چادر نے آپ کی آنکھوں سے پردے کو ہٹا دیا، اور اے عائشہ!آپ نے عالم غیب کی بارش دیکھی ہے، اور عالم غیب میں بارش، بادل، سورج اور چاند ہیں، جن کو صرف اولیاء اور نیک ایمان والے دیکھ سکتے ہیں۔

 تلاش بسیار کے باوجودیہ روایت سند اًتاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اورجب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایساکلام اور واقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جومعتبر سند سے ثابت ہو،واللہ اعلم۔

حوالہ جات

[1] مثنوي مولوي معنوي:1/220،مترجم:قاضي سجاد حسين،حامد ایند کمبنی ـ لاهور .

[2] جامع المعجزات:ص:41،مطبعة نبات المصري .