روایت : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک عورت کا زنا، پھر ولد ِزنا کے قتل کا اقرار کرنا، بالآخر اس کی توبہ کا قبول ہونا۔
حکم: یہ منکر روایت ہے، اسےمحدثین کی ایک جماعت نے من گھڑت تک کہا ہے،بہر صورت آپ ﷺ کی جانب منسوب نہیں کرسکتے۔
تحقیق کی تفصیل
امام ابوجعفر طبری رحمہ اللہ نے ’’جامع البیان‘‘[1] میں اسے ان الفاظ سے تخریج کیا ہے:
’’حدثني عبد الكريم بن عمير، قال: ثنا إبراهيم بن المنذر، قال: ثنا عيسى بن شعيب بن ثوبان مولى لبني الدِيْل من أهل المدينة، عن فُلَيْح الشَمَّاس، عن عبيد بن أبي عبيد، عن أبي هريرة قال: صليت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم العتمة، ثم انصرفت، فإذا امرأة عند بابي، ثم سلمت ففتحت ودخلت، فبينا أنا في مسجدي أصلي، إذ نقرت الباب، فأذنت لها، فدخلت، فقالت: إني جئتك أسألك عن عمل عملت، هل لي من توبة؟ فقالت: إني زنيت وولدت، فقتلته، فقلت: لا، ولا نُعَمَة العين ولا كرامة، فقامت وهي تدعو بالحسرة، وتقول: يا حسرتاه! أخُلِق هذا الحسن للنار؟ قال: ثم صليت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم الصبح من تلك الليلة، ثم جلسنا ننتظر الإذن عليه، فأذن لنا، فدخلنا، ثم خرج من كان معي، وتخلفت.
فقال: ما لك يا أبا هريرة! ألك حاجة؟ فقلت له: يا رسول الله! صليت معك البارحة، ثم انصرفت، وقصصت عليه ما قالت المرأة، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: ما قلت لها؟ قال: قلت لها: لا والله، ولا نُعْمَة العين ولا كرامة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: بئس ما قلت، أما كنت تقرأ هذه الآية: والذين لا يدعون مع الله إلها آخر ولا يقتلون النفس التي حرم الله إلا بالحق (الآية) إلا من تاب وآمن وعمل عملا صالحا (الآية).
فقال أبو هريرة: فخرجت، فلم أترك بالمدينة حصنا ولا دارا إلا وقفت عليها، فقلت: إن تكن فيكم المرأة التي جاءت أبا هريرة الليلة، فلتأتني ولتبشر، فلما صليت مع النبي صلى الله عليه وسلم العشاء، فإذا هي عند بابي، فقلت: أبشري، فإني دخلت على النبي، فذكرت له ما قلت لي، وما قلت لك، فقال: بئس ما قلت لها، أما كنت تقرأ هذه الآية؟ فقرأتها عليها، فخرت ساجدة، فقالت: الحمد لله الذي جعل مخرجا وتوبة مما عملت، إن هذه الجارية وابنها حران لوجه الله، وإني قد تبت مما عملت‘‘.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺکے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی، پھر میں نماز سے فارغ ہو کر گھر لوٹا تو دیکھا کہ ایک عورت دروازے پر کھڑی ہے، میں نے سلام کیا، دروازہ کھولا اورگھر میں داخل ہو گیا، میں گھر کی مسجد میں نماز پڑھ رہا تھاکہ اس عورت نے دروازہ کھٹکٹھایا، میں نے اسے اندر آنے کی اجازت دی، وہ اندر آئی اور کہنے لگی میں آپ کے پاس آئی ہوں، آپ سے ایک کام کے بارے میں پوچھنا چاہتی ہوں جو مجھ سے سرزد ہوگیا، کیا میرے لئے بخشش ہوسکتی ہے؟
پھر کہنے لگی کہ میں نے زنا کیاتھا جس سے ایک بچہ پیدا ہوا، اسے میں نے قتل کردیاتھا، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے کہا کہ کوئی توبہ نہیں ہے، آنکھ ٹھنڈی نہ ہواور نہ ہی کوئی اکرام ہو، وہ عورت کھڑی ہوئی اور حسرت سے پکارنے لگی، ہائے افسوس ! کیا یہ حسن صرف آگ کےلئے پیدا کیا گیا ہے؟ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس رات کی صبح کی نماز رسول اللہ ﷺکے ساتھ پڑھی، نماز سے فارغ ہونے کے بعد ہم آپ کی اجازت کا انتظار کرنے لگے، آپﷺنے ہمیں اجازت دی، ہم اندر داخل ہوئے، پھر وہ لوگ جو میرے ساتھ تھے وہ چلے گئے، میں ٹھہرا رہا، آپﷺنے مجھ سے پوچھا کیا بات ہے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کوئی کام ہے؟
میں نے کہا یارسول اللہ! کل رات کی نماز میں نے آپ کے ساتھ پڑھی تھی، پھر جب میں چلا گیا، اس کے بعد میں نے آپﷺکو اس عورت کا پورا قصہ بیان کردیا، نبیﷺنے فرمایا کہ تم نے اسے جواب میں کیا کہا؟ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس سے کہا کہ آنکھ ٹھنڈی نہ ہواور نہ ہی کوئی اکرام ہو، رسول اللہﷺنے فرمایا: تم نے بہت بری بات کہی، کیا تم نے یہ آیت نہیں پڑھی: ’’اور جو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کی پرستش نہیں کرتے، اور جس شخص کو اللہ نے حرام فرمایا ہے اس کو قتل نہیں کرتے، ہاں مگر حق پر، مگر جو توبہ کرے ایمان لے آئے اور نیک کام کرتا رہے‘‘۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں وہاں سے نکلا، اور میں نے مدینہ کا کوئی محفوظ مقام، کوئی گھر نہیں چھوڑا جہاں جاکر میں نے یہ نہ کہا ہو، اگر تم میں وہ عورت موجود ہے جو رات ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئی تھی، تو وہ میرے پاس آئے اس کے لئے ایک خوشخبری ہے، پھر جب میں نے دوبارہ نبی ﷺکے ساتھ عشاءکی نماز پڑھی تو وہ میرے دروازے پر کھڑی تھی، میں نے کہا کہ تمہارے لئے بشارت ہے، میں نبی ﷺ کے پاس گیا اور جو کچھ تم نے مجھے کہا تھااور میں نے تمہیں کہا تھا، وہ سب میں نے آپﷺ سے بیان کردیا، آپ ﷺ نے فرمایا تم نے اس سے بہت بری بات کہی، کیا تم نے یہ آیت نہیں پڑھی، میں نے اس کے سامنے وہ آیات پڑھیں، تو وہ سجدہ میں گر پڑی، اور کہا تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے بچنے کا راستہ بنادیا، اور میرے فعل کی توبہ قبول کرلی، بےشک یہ عورت اور اس کا بچہ اللہ کےلئےآزاد ہیں، میں نے اپنے کئے سے توبہ کرلی ہے۔
یہ روایت حافظ عقیلی رحمہ اللہ نے’’الضعفاء الکبیر‘‘[2] میں، حافظ ابوحاتم رحمہ اللہ نے اپنی ’’تفسیر‘‘[3] میں، اور حافظ ابن مردویہ رحمہ اللہ نے اپنی ’’تفسیر‘‘[4] میں تخریج کی ہے، تمام سندیں سند میں موجود ابراہیم بن منذر پر مشترک ہوجاتی ہیں، نیز حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’الموضوعات‘‘[5] میں اسے حافظ عقیلی رحمہ اللہ کے طریق سے تخریج کیا ہے۔
’’حدثنا أبي رحمه الله تعالى، حدثنا أبو الحسين الفَرَّاء، عن أبي بكر، بإسناده عن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه، قال: خرجت ذات ليلة بعدما صليت العشاء الآخرة مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فإذا أنا بامرأة منتقبة قائمة على الطريق.......‘‘ .
’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک رات کا ذکر ہے جب میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھ کر فارغ ہوا، دیکھا کہ ایک عورت نقاب کئے ہوئے راستے میں کھڑی ہے۔۔۔ ‘‘۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ عقیلی رحمہ اللہ ’’الضعفاء الکبیر‘‘[7] میں سند میں موجود عیسی بن شعیب بن ثوبان کے ترجمہ میں فرماتے ہیں:
’’عيسى بن شعيب بن ثوبان مديني عن فُلَيْح، لا يتابع على حديثه هذا، وعبيد بن أبي عبيد مجهول‘‘.عیسی بن شعیب بن ثوبان مدینی، فُلَیح سے روایت کرتے ہیں، ان کی اس حدیث میں متابعت نہیں کی جاتی، اورسند میں موجود عبید بن ابی عبید مجہول ہے۔
اس کے بعد حافظ عقیلی رحمہ اللہ نے عیسی بن شعیب کی یہی روایت تخریج کی ہے۔
آپ رحمہ اللہ ’’الموضوعات‘‘[8] میں لکھتے ہیں:
’’هذا حديث لا يصح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال العقيلي: عيسى بن شعيب عن فُلَيْح لا يتابع على حديثه هذا، وعبيد بن أبي عبيد مجهول، وقال ابن حبان: عيسى متروك‘‘.
یہ حدیث رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب کرکے بیان کرنا درست نہیں ہے، عقیلی رحمہ اللہ کہتے ہیں عیسی بن شعیب، فُلَیح سے روایت کرتے ہیں، ان کی اس روایت پر کسی نے متابعت نہیں کی، اورسند میں موجود عبید بن ابی عبید مجہول ہے، اور ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عیسی متروک ہے۔
واضح رہے کہ حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے کہ حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے عیسی کو متروک کہا ہے، حالانکہ عنقریب آئے گا کہ عیسی بن شعیب بن ثوبان کو حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے ’’ثقات‘‘ میں ذکر کیا ہے، البتہ ایک دوسرے راوی عیسی بن شعیب بصری کے بارے میں کہا کہ وہ ترک کا مستحق ہے، ممکن ہے کہ حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نےاسی روای کو عیسی بن شعیب بن ثوبان سمجھ کر ان کے بارے میں حافظ ابن حبان رحمہ اللہ کی یہ جرح نقل کر دی ہو، واللہ اعلم۔
علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’اللآلئ المصنوعة‘‘[9] میں حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے قول کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے، اسی طرح حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے بھی ’’تلخیص‘‘[10] میں حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کی موافقت کی ہے۔
علامہ ابن عرّاق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[11] علامہ سیوطی رحمہ اللہ کی عبارت نقل کرکے ان پر تعاقب بھی کیا ہے، لیکن بالآخر روایت کے بارے میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے قول پر اکتفاء کرلیاہے، یعنی یہ خبر من گھڑت ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’میزان الاعتدال‘‘[12] میں عیسی بن شعیب کو ’’لا يعرف‘‘ کہنے کے بعد یہ روایت نقل کی، پھر فرماتے ہیں: ’’وهذا خبر موضوع‘‘. یہ من گھڑت خبر ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ہی نے ’’تاریخ الإسلام‘‘[13] میں عیسی بن شعیب کے ترجمہ میں اس روایت کو ’’خبر منکر‘‘ کے الفاظ سے بھی نقل کیا ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ’’تهذیب التهذیب‘‘[14] میں ’’میزان الاعتدال‘‘ میں موجود حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے قول یعنی یہ خبر من گھڑت ہے، پر اکتفاء کیا ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’ التاریخ الکبیر‘‘[15] اور حافظ ابوحاتم رحمہ اللہ نے ’’الجرح والتعدیل‘‘[16] میں عیسی بن شعیب کا ترجمہ قائم کرکے سکوت کیا ہے۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے عیسی بن شعیب کو ’’الثقات‘‘[17] میں ذکر کیا ہے۔
حافظ عقیلی رحمہ اللہ کا کلام گزر چکا ہے، یعنی : ’’ لا يتابع على حديثه هذا‘‘[18]. ان کی اس حدیث میں متابعت نہیں کی جاتی، اس کے بعد حافظ عقیلی رحمہ اللہ نے یہ حدیث تخریج کی ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ موصوف کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’ لا يعرف‘‘[19]. اس کے بعد زیرِ بحث روایت نقل کرکے اسے موضوع کہا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’التقریب‘‘[20] میں موصوف کو ’’طبقہ خامسہ‘‘ میں نقل کرکے فرماتے ہیں: ’’فيه لين‘‘.
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’میزان الاعتدال‘‘ میں عیسی بن شعیب کو ’’ لا يعرف‘‘ کہاہے، لیکن ’’تلخیص کتاب الموضوعات‘‘[21] میں ’’واه‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ، حافظ ذہبی رحمہ اللہ ، حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ (حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے قول پر اکتفاء کرتے ہوئے)، حافظ سیوطی رحمہ اللہ (حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کے قول پر اکتفاء کرتے ہوئے) نے اس روایت کو من گھڑت کہا ہے، اس لئے اسے آپ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے۔
حوالہ جات
[1] جامع البيان:۱۷/۵۱۰،ت:عبد الله بن عبد المحسن التركي،دار هجر،الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ
[2] الضعفاء الكبير:۳/۳۸۰،رقم:۱۴۱۷،ت:الدكتورعبد المعطي أمين قلعجي،دارالكتب العلمة - بيروت،الطبعة الأولى هـ .
[3] تفسير القرآن العظيم مسندا:۸/ ۲۷۳۵،رقم:۱۵۴۴۳،ت:أسعدمحمد طيب،مكتبةنزار مصطفى الباز - السعودية،الطبعة الأولى۱۴۱۷هـ .
[4] انظرتهذيب التهذيب:8/ 214،مجلس دائرة المعارف النظامية ـ حيدر آباد دكن،الطبعة 1326 هـ .
[5] الموضوعات:۳/ ۱۲۰،ت:عبدالرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفية ـ مدينه منوره،الطبعة الأولى 1386هـ .
[6] تنبيه الغافلين:۱۱۷،رقم:۱۳۳،ت:يوسف علي بديوي،دار ابن كثير ـ بیروت،الطبعة الثالثة۱۴۲۱هـ
[7] الضعفاء الكبير:۳/۳۸۰،رقم:۱۴۱۷،ت:الدكتورعبد المعطي أمين قلعجي،دارالكتب العلمة ـ بيروت، الطبعة الأولى1404هـ .
[8] الموضوعات:3/ 121،ت:عبدالرحمن محمد عثمان،المكتبة السلفية ـ مدينه منوره،الطبعة الأولى ۱۹۶۸هـ .
[9] اللا لئ المصنوعة:۲/۲۵۸،ت:صلاح بن محمد،دار الکتب العلمةـ بیروت،الطبعة الأولى۱۴۱۷هـ .
[10] تلخیص کتاب الموضوعات:ص:295،رقم:805،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم،مكتبة الرشد ـ الرياض، الطبعة الأولى ۱۴۱۹هـ .
[11] تنزيه الشریعة:۱/۹۴،رقم:۳۷۶،ت:عبد الوهاب،عبد اللطيف وعبد الله الصديق الغماري،دار الكتب العلمية- بيروت،الطبعة الثانیة۱۴۵۱هـ .
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ کی عبارت ملاحظہ ہو:
’’(عق) ولا يصح انفرد به عيسى بن شعيب بن ثوبان وهو ضعيف، وفيه عبيد بن أبي عبيد مجهول (قلت) ليس في هذا ما يقتضي الحكم على الحديث بالوضع، وعيسى قال فيه الحافظ ابن حجر في التقريب:فيه لين. واصطلاح الحافظ في التقريب أن يعبر بهذه العبارة فيمن ليس له من الحديث إلا القليل، ولم يثبت فيه ما يترك حديثه من أجله، ولم يتابع على حديثه، وعبيد بن أبي عبيد، ذكر الحافظ في لسان الميزان أنه روى عنه عاصم ابن عبيد الله،والراوي عنه في هذا الخبر فليح، فقد زالت جهالة عينه وبقيت جهالة حاله فيكون مستورا، لكن الذهبي صرح في الميزان بأن الخبر موضوع والله تعالى أعلم‘‘.
[12] ميزان الاعتدال:۳/ ۳۱۴،رقم:۶۵۷۲،ت:علي محمدالبجاوي،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۹۶۳هـ .
[13] تاريخ الإسلام:4/1178،رقم:234،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت .
[14] تهذيب التهذيب:5/199،رقم:6257،ت:عادل أحمد وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الأولى1425هـ .
[15] التاريخ الكبير:6/387،رقم:2728،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[16] الجرح والتعدیل:6/278،رقم:1545،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[17] الثقات:8/492،دائرة المعارف العثمانية ـ حيدر آباد الدكن،الطبعةالأولى1393هـ .
[18] الضعفاء الكبير:۳/۳۸۰،رقم:۱۳۱۷،ت:الدكتورعبد المعطي أمين قلعجي،دارالكتب العلمة ـ بيروت، الطبعة الأولى1404هـ .
[19] ميزان الاعتدال:۳/۳۱۳،رقم:۶۵۷۲،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۹۶۳هـ .
[20] تقريب التهذيب:ص:439،رقم:5299،ت:محمدعوامه،دار الرشيد ـ حلب،الطبعة الثالثة1411هـ .
[21] تلخيص:ص:295،رقم:805،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم،مكتبة الرشد - الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۹هـ .