التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

راوی

عیسی بن شعیب بن ثوبان دِیلی مدینی

ایک روایت میں تذکرہ

عیسی بن شعیب بن ثوبان دِیلی مدینی کے بارے میں ائمۂ جرح و تعدیل کے اقوال، جیسے وہ ذیل کی روایات کی تحقیق میں نقل کیے گئے ہیں۔

سند میں موجود راوی عیسی بن شعیب بن ثوبان دِیلی مدینی کے بارے میں ائمہ کا کلام

امام بخاری lنے ’’ التاریخ الکبیر‘‘[15] اور حافظ ابوحاتم l نے ’’الجرح والتعدیل‘‘[16] میں عیسی بن شعیب کا ترجمہ قائم کرکے سکوت کیا ہے۔

حافظ ابن حبان l نے عیسی بن شعیب کو ’’الثقات‘‘[17] میں ذکر کیا ہے۔

حافظ عقیلی l کا کلام گزر چکا ہے، یعنی : ’’ لا يتابع على حديثه هذا‘‘[18]. ان کی اس حدیث میں متابعت نہیں کی جاتی، اس کے بعد حافظ عقیلی l نے یہ حدیث تخریج کی ہے۔

حافظ ذہبی l موصوف کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’ لا يعرف‘‘[19]. اس کے بعد زیرِ بحث روایت نقل کرکے اسے موضوع کہا ہے۔

حافظ ابن حجر عسقلانی l ’’التقریب‘‘[20] میں موصوف کو ’’طبقہ خامسہ‘‘  میں نقل کرکے فرماتے ہیں: ’’فيه لين‘‘.

حافظ ذہبی l نے ’’میزان الاعتدال‘‘ میں عیسی بن شعیب کو ’’ لا يعرف‘‘ کہاہے، لیکن ’’تلخیص کتاب الموضوعات‘‘[21] میں ’’واه‘‘ کہا ہے۔

حوالہ جات

[15] التاريخ الكبير:۶/387،رقم:2728،دار الكتب العلمية ـ بيروت .

[16] الجرح والتعدیل:6/278،رقم:1545،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷2هـ .

[17] الثقات:8/492،دائرة المعارف العثمانية ـ حيدر آباد الدكن،الطبعةالأولى1393هـ .

[18] الضعفاء الكبير:۳/۳۸۰،رقم:۱۳۱۷،ت:الدكتورعبد المعطي أمين قلعجي،دارالكتب العلمة ـ بيروت، الطبعة الأولى1404هـ .

[19] ميزان الاعتدال:۳/۳۱۳،رقم:۶۵۷۲،ت:علي محمد البجاوي،دار  المعرفة ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۹۶۳هـ .

[20] تقريب التهذيب:ص:439،رقم:5299،ت:محمدعوامه،دار الرشيد ـ حلب،الطبعة الثالثة1411هـ .

[21] تلخيص:ص:295،رقم:805،ت:أبو تميم ياسر بن إبراهيم،مكتبة الرشد - الرياض،الطبعة الأولى۱۴19هـ .

پوری روایت اور اس کا حکم دیکھیں

یہ متن کتاب کی تحقیق کا حصہ ہے اور بعینہٖ نقل کیا گیا ہے؛ روایت کا حکم جاننے کے لیے پوری تحقیق دیکھیں۔

تمام رواۃ