التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

روایت: ”جس کا کوئی پیر نہ ہو تو اس کا پیر شیطان ہے “، یہ حدیث نہیں، لوگوں نے مشہور کر رکھی ہے۔

تفصیل

ایک مولوی صاحب نے کہا کہ ایک حدیث لوگوں نے مشہور کر رکھی ہے: {من لا شیخ له فشیخه الشیطان}.جس کا کوئی پیر نہ ہو تو اس کا پیر شیطان ہے، فرمایا : بلکہ اب تو یہ ہے: {من له شیخ فشیخه الشیطان}. جس کا پیر  ہے  تو  اس  کا  پیر  شیطان  ہے[1]۔

حوالہ جات

[1] ملفوظات حکیم الامت :ایک گھڑی ہوئی حدیث ،  ۲۶/۳۹۰، ادارہ  تالیفات اشرفیہ،ملتان ۔

علامہ اسماعیل حقی استانبولی ؒ نے ”روح البيان“(۵/۲۶۴)میں اسے ابو یزید بَستامی ؒ (متوفی:۲۶۱ھ) کا قول کہا ہے۔