غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ سوم)

افطار کی دعا: ’’اللّهم لك صمت وبك آمنت وعليك توكلت وعلى رزقك أفطرت‘‘.

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

یہ دعا اس وجہ سے تحقیق کا جزء ہے کہ افطار کی یہ دعا عوام کی زبانوں پر مذکورہ الفاظ سے مشہور ہے، حالانکہ دعامیں لفظ : ’’وبك آمنت، وعليك توكلت‘‘. کےالفاظ ثابت نہیں ہیں، صرف یہ الفاظ ثابت ہیں: ’’اللهم لك صمت وعلى رزقك أفطرت‘‘. تفصیل ملاحظہ ہو۔

تحقیق کی تفصیل

مذکورہ دعا ’’سنن أبی داؤد‘‘[1] میں اس سند (مرسل ) والفاظ سے منقول ہے:

’’حدثنا مسدد، حدثنا هشيم، عن حصين، عن معاذ بن زهرة أنه بلغه أن النبي + كان إذا أفطر قال: اللّهم لك صمت وعلى رزقك أفطرت‘‘.

آپ ﷺ افطار کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے: ’’اللهم لك صمت وعلى رزقك أفطرت‘‘. اے اللہ ! آپ کی خوشنودی کے لئے میں نے روزہ رکھا اور آپ ہی کی روزی سے میں نے افطار کیا ۔

واضح رہے یہ روایت معاذ بن زہرہ نے مرسلاً نقل کی ہے۔

حوالہ جات

[1]  سنن أبي داؤد:۲/۲۶۷،رقم:۲۳۵۸،ت:عزت عبيد،دارابن حزم ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۱۸هـ .

[2] مرقاة المفاتيح:۴/۴۲۶،رقم:۱۹۹۴،ت:جمال عنتاني،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۲هـ .